• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاہل عورت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اس ویڈیو میں دیکھیں ایک جاہل عورت ویلنٹائن ڈے منانے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہتی ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے بھی تو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔
‫بد بخت عورت | Facebook‬
یہ لبرل قسم کے لوگ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437

السلام سے پہلے کی بات ہے۔۔۔
لیکن جواز جو پیش کیا جارہا ہے کہ ایونٹس کو اسلام سے کیوں جوڑا جارہا ہے۔۔۔
جس ملک میں ولی کی اجازت کے بغیر نکاح جائز ہوسکتا ہے وہاں کیا کچھ نہیں ہوسکتا۔۔۔
میں پھر یہ ہی کہوں گا کہ علماء کرام کو اس میدان میں آگے آنا چاہئے اور باقاعدہ فتوٰے جاری کرنے چاہئے ہیں۔۔۔
جب فتوٰی آن ریکارڈ ہوگا تو اس طرح کے پروگرام یا بات کہنے والوں پر قانونی گرفت کی جاسکتی ہے۔۔۔
لیکن سوال یہ ہی ہے کہ ہماری نہ شورٰی ہے نہ ہی کوئی امربالمعروف ونہی عن المنکر کا ادارہ جو یہ ذمہ داری انجام دے۔۔۔
ہمارے ہاں دین کے صحیح اور غلط کا معیار میڈیا بن کر رہ گیا ہے کہ وہ جو کہیں گے وہ صحیح ہے اور جس کا رد پیش کریں گے وہ غلط ہے۔۔۔
کم سے کم علماء حضرات خطبہ جمعہ میں ہی اپنی اپنی مسجدوں میں اس طرح کی خرافات کے حوالے سے قرآن وسنت کے حوالوں سے رد پیش کریں۔۔۔
عوامی شعور کسی بھی اسٹیج پر بیدار کیا جاسکتا ہے۔۔۔ مگر حلوے مانڈوں سے فرصت ملے تو دماغ آگے کی طرف سوچے۔۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی حلوے خور مولوی نہیں بھی بولتے تو دیگر علماء اپنی تقاریر میں ان تہواروں کا رد کرتے رہتے ہیں، لیکن قانون ہی اسلامی نہیں ہو گا تو یہ چیزیں تو ہوں گی، کیونکہ یہ اسلامی ملک نہیں ہے، سرکاری سطح پر کبھی ان چیزوں کی مخالفت نہیں کی جاتی کیونکہ یہ حکمران خود کفار کے غلام ہیں۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بھائی حلوے خور مولوی نہیں بھی بولتے تو دیگر علماء اپنی تقاریر میں ان تہواروں کا رد کرتے رہتے ہیں، لیکن قانون ہی اسلامی نہیں ہو گا تو یہ چیزیں تو ہوں گی، کیونکہ یہ اسلامی ملک نہیں ہے، سرکاری سطح پر کبھی ان چیزوں کی مخالفت نہیں کی جاتی کیونکہ یہ حکمران خود کفار کے غلام ہیں۔
ارسلان بھائی! میں نے اس ہی لئے کہا تھا ہمارے پاس نہ ہی شورٰی ہے اور نہ ایسا کوئی ادارہ، ہاں اگر یہ فتوٰی دے دیا جائے کہ ویلنٹائن صریح طور پر اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے تو پھر سوچیں، بسنت، عیددمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اور سب سے اہم محرم کی نوحہ گیرریاں اور عزہ داری جلوس بھی نشانے پر آجائیں گے۔ بات دور کی ہے۔۔۔ مگر ان سب کو تحفظ دینے کے لئے ہر عمل سے نظریں چرائی جارہی ہیں۔۔۔ وجہ حنفی برادران!۔ کے حنفی منہج!۔ جن کی قیاس اس حد تک گر جائے کہ زناکار عورت کی کمائی کرائے کے مدد میں دیئے جانے سے وہ حلال ہوجائے تو وہاں باقی رہ کیا جاتا ہے۔۔۔ خمینی نے بھی تو تحریرالوسیلہ میں زانیہ سے متعہ کو جائز قرار دیا تھا۔۔۔ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی صحیح کہا آپ نے، دراصل حنفی فقہ ہو یا جعفری فقہ، یہ اسلام میں نہیں ہیں یہ لوگوں کے گھڑے ہوئے ہیں اپنی خواہشات نفس کو شریعت کا لبادہ اڑھانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، اسی لیے فقہ حنفی ہو یا فوہ جعفری یہ اسلام کے مخالف ہیں، ان کے رائج ہونے سے متعہ اور حلالہ کے نام پر زنا، چوروں کو چوری کرنے اور ڈاکوؤں کو ڈاکہ مارنے میں آسانی، اسی لیے اسلام کے دشمنوں کو ان سے کوئی خوف نہیں آتا، اسلام کے دشمنوں کو خوف آتا ہے تو سلفی اہلحدیثوں سے، سلفی مجاہدین سے۔الحمدللہ

کفار کو نہ حلالہ کے نام پر زنا کرنے والوں سے خوف آتا ہے۔
نہ مفاہمت کے نام پر جمہوریت کے حامیوں سے۔
نہ متعہ کے نام پر زنا کرنے والوں سے۔
اور نہ حلوے رگڑنے والوں سے۔
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239

تو پھر یہ سیدھے کیسے ہونگے ؟؟؟
کیا یہ قرآن وصحیح حدیث پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں ؟؟؟
اگر انہوں نے شرکیہ عقائد اور بدعات چھوڑ دی تو زیادہ سے زیادہ کیا ہو جائے گا ؟؟؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
تو پھر یہ سیدھے کیسے ہونگے ؟؟؟
قرآن و حدیث پر عمل کر کے، محض خالی دعوے نہیں۔

کیا یہ قرآن وصحیح حدیث پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں ؟؟؟
قرآن اور حدیث پر عمل کرنا تو اللہ کی توفیق سے ہے

اگر انہوں نے شرکیہ عقائد اور بدعات چھوڑ دی تو زیادہ سے زیادہ کیا ہو جائے گا ؟؟؟؟
ان کو کہو قرآن اور حدیث پر عمل کر کے دیکھیں، پھر خود ہی دیکھتے جائیں کیا کیا ہوتا ہے۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تو پھر یہ سیدھے کیسے ہونگے ؟؟؟
کیا یہ قرآن وصحیح حدیث پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں ؟؟؟
اگر انہوں نے شرکیہ عقائد اور بدعات چھوڑ دی تو زیادہ سے زیادہ کیا ہو جائے گا ؟؟؟؟
تھوڑا موازنہ کرتے ہیں!۔
حنفی منہج! اگر کوئی صحیح حدیث آجائے تو اُس پر امام کے قول کو فوقیت دو!۔۔۔ یعنی صحیح حدیث کو رد کرو!۔۔۔ (بلےبلے)
جعفری منہج!۔ اگر کوئی حدیث امام معصوم کی تردید کے بغیر پیش کی جائے تو ناقابل قبول ہوگی!۔۔۔ یعنی رد کردو!۔۔۔
سلفی منہج!۔ اطیعواللہ واطیعوالرسول، جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین اُسے مضبوطی سے پکڑ لو اور جس سے منع کردیں اسے چھوڑ دو!۔

حنفی منہج! لڑکی ولی کی مرضی کے بغیر نکاح کرسکتی ہے!۔۔۔ (پاکستان میں عدالتیں یہ کام کروا رہی ہیں)
جعفری منہج!۔ نکاح کے لئے ولی کی اجازت شرط نہیں!۔۔۔(یہ حدیث کو مانتے ہی نہیں کیونکہ امام معصوم سے وہ بیان کرنا ثابت ہی نہیں!۔
سلفی منہج!۔ ولی کے اذن کے بغیر نکاح باطل ہے!۔۔۔ (حدیث میں موجود ہے)!۔

حنفی منہج!۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناؤ۔۔۔ برسیاں مناؤ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر سوگ سامنے نہیں آتا!۔ حالانکہ یہ تو وہ خلاء جو قیامت تک پُر نہیں ہوسکےگا۔۔۔ اس پر نہ کوئی جلوس نہ کوئی سوگ کچھ نہیں!۔
جعفری منہج!۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی یوم شہادت تو مناتے ہیں، لیکن تاریخ پیدائش کا انہیں بھی نہیں پتہ!۔
سلفی منہج!۔ جو فوت ہوگیا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد، عقیدہ جب یہ کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین سے ثابت نہیں تو ہم کیوں واویلا مچائیں!۔

زندگی آج کا نام ہے! آنے والے کل یہ گذرے ہوئے کل کا نہیں۔۔۔ گذرے ہوئے کل سے ہمیں سیکھنا ہے اپنے اسلاف کا طریقہ آج میں اس پر عمل کرنا ہے اور کل اپنے آنی والی نسل کے لئے بطور مثال خود کو چھوڑ کر جانا ہے۔۔۔ کیونکہ ساتھ یہ اعمال ہی جائیں گے۔۔۔

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں!۔
کے شیعہ رافضیوں کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے پر تمام مکتبہ فکر کے علماء کا متفقہ فیصلہ موجود ہے آن ریکارڈ مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں آج تک یہ مسلمان ہیں!۔ کیسے؟؟؟۔۔۔قادیانی اگر کافر قرار پائے تو اس میں مولویوں کی تحریکوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے یہ کام بھی شیعوں نے کروایا ہے بھٹو سے تھوڑی گہرائی میں جائیں تو بہت سی باتیں ایسی اور شواہد ایسے ہیں جن سے یہ حقیقت خود آشکار ہوجائے گی!۔

یہ بشارت اللہ کی طرف سے ان تینوں کے لئے!۔
سچ اور حق بات کہو اگر آخرت پر ایمان رکھتے ہو!۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم
اس ویڈیو میں دیکھیں ایک جاہل عورت ویلنٹائن ڈے منانے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہتی ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے بھی تو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔
‫بد بخت عورت | Facebook‬
یہ لبرل قسم کے لوگ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’’ لَّا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِن بَعْدُ وَلَا أَن تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ رَّ‌قِيبًا ‘‘ (الأحزاب:52)
اس کے بعد اور عورتیں آپ کے لئے حلال نہیں اور نہ یہ (درست ہے) کہ ان کے بدلے اور عورتوں سے (نکاح کرے) اگرچہ ان کی صورت اچھی بھی لگتی ہو مگر جو تیری مملوکہ ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا (پورا) نگہبان ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایک عورت کا صرف اتنا کہنا کہ اماں خدیجہ رضی اللہ عنہا نے بھی پسند اور محبت کی شادی کی تھی، ( یاد رہے اس کا صرف یہ کہنا۔ نہ کہ اس عمل سے ویلنٹائن ڈے وغیرہ بے ہودہ رسم کی دلیل پکڑنا ) کیا کسی عورت کو جاہل اور گستاخ ثابت کرتا ہے۔؟
 
Top