• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت اسلامی کی اجمیر کے مندر کی نصرت

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
شاکر صاحب اور حافظ زبیر صاحب اگر آپ نیچے دیا گیا لنک کھول کر دیکھ لیتے تو آپکو معلوم ہو جاتا کہ اس میں جماعت اسلامی کیسے آ گئی

یہ شکوہ جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا گیا ہے

Wall Photos | Facebook
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
شاکر صاحب اور حافظ زبیر صاحب اگر آپ نیچے دیا گیا لنک کھول کر دیکھ لیتے تو آپکو معلوم ہو جاتا کہ اس میں جماعت اسلامی کیسے آ گئی

یہ شکوہ جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا گیا ہے

Wall Photos | Facebook
بہت خوب۔
آپ کے طرز استدلال سے بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ جیسے حضرات کو مسلمانوں ہی کے جان و مال کو حلال باور کروانا ، کس قدر آسان ہوتا ہوگا۔
محترم، جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک صفحہ پر یہ امیج بحوالہ سورس: ٹائمز آف انڈیا پیش کی گئی ہے۔
بالفرض اگر یہ کسی نیوز سورس کے توسط سے نہ بھی پیش کی گئی ہوتی۔ تو جماعت اسلامی کا اجمیر کے مندر کی نصرت کرنا ظاہر نہیں ہوتا، بلکہ زرداری کی دھوکہ دہی کو پوائنٹ آؤٹ کرنا ظاہر ہوتا ہے۔
دوسروں کے الفاظ میں اپنے مفاہیم ڈھونڈنا کوئی بہت اچھی بات نہیں ہے۔ جماعت اسلامی میں ویسے ہی کئی جنیوئن خرابیاں ڈھونڈی جا سکتی ہیں تو خودساختہ و بے بنیاد الزامات لگانے سے کیا حاصل؟
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
بہت خوب۔
آپ کے طرز استدلال سے بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ جیسے حضرات کو مسلمانوں ہی کے جان و مال کو حلال باور کروانا ، کس قدر آسان ہوتا ہوگا۔
الحمد للہ میں کسی مسلمان کے جان و مال کو حلال باور نہیں کرتا- محترم کچھ حسن ظن میرے ساتھ بھی رکھ لیں
بہت خوب۔

محترم، جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک صفحہ پر یہ امیج بحوالہ سورس: ٹائمز آف انڈیا پیش کی گئی ہے۔
بالفرض اگر یہ کسی نیوز سورس کے توسط سے نہ بھی پیش کی گئی ہوتی۔ تو جماعت اسلامی کا اجمیر کے مندر کی نصرت کرنا ظاہر نہیں ہوتا، بلکہ زرداری کی دھوکہ دہی کو پوائنٹ آؤٹ کرنا ظاہر ہوتا ہے۔
محترم اگر میں یہی سوال آپ سے کر لوں کہ آپ اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالیں گے
مرکزی جمیعت اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
جماعت اہلحدیث اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
جمعیت اہلحدیث ابتسام گروپ اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
باقی اگر محض دھوکہ دہی کو ہی پوائنٹ آوٹ کرنا ہوتا تو کچھ تاویل ہو سکتی تھی لیکن انتخابی مہم کے دوران پروفیسر غفور کا دربار پر چادر چڑھانا اور متحدہ مجلس عمل کے دور میں انتخابی جلسے کا آغاز "داتا کے مندر" سے کرنے کا کیا مطلب ہے ؟
بہت خوب۔
دوسروں کے الفاظ میں اپنے مفاہیم ڈھونڈنا کوئی بہت اچھی بات نہیں ہے۔ جماعت اسلامی میں ویسے ہی کئی جنیوئن خرابیاں ڈھونڈی جا سکتی ہیں تو خودساختہ و بے بنیاد الزامات لگانے سے کیا حاصل؟
پروفیسر غفور کا دربار پر چادر چڑھانا اور متحدہ مجلس عمل کے دور میں انتخابی جلسے کا آغاز "داتا کے مندر" سے کرنا کیا خودساختہ و بے بنیاد الزام ہے ؟
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
محترم، جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک صفحہ پر یہ امیج بحوالہ سورس: ٹائمز آف انڈیا پیش کی گئی ہے۔
نیز یہ امیج بھی ٹائمز آف انڈیا کا نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کا اپنا ڈیزائن کردہ ہے دیکھیے امیج پر لکھا ہوا ہے
"facebook.com/jamaat.org"
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
مشرکین کے عقیدے کی تردید

قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّۭا وَلَا نَفْعًۭا ۚ وَٱللَّهُ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿76﴾
ترجمہ: کہو کہ تم اللہ کے سوا ایسی چیز کی کیوں پرستش کرتے ہو جس کو تمہارے نفع اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں؟ اور اللہ ہی (سب کچھ) سنتا جانتا ہے (سورۃ المائدہ،آیت 76)
قُلْ أَنَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا
ترجمہ: کہو۔ کیا ہم اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے نہ برا۔ (سورۃ الانعام،آیت71)
أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴿191﴾وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًۭا وَلَآ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ ﴿192﴾
ترجمہ: کیا ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھھی نہیں بنا سکتے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں اور نہ وہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں (سورۃ الاعراف،آیت191-192)
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَٱدْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿194﴾
ترجمہ: بے شک جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں پھر انہیں پکار کر دیکھو پھر چاہے کہ وہ تمہاری پکار کو قبول کریں اگر تم سچے ہو (سورۃ الاعراف،آیت 194)
وَٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَآ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ﴿197﴾
ترجمہ: اور جنہیں تم پکارتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کر سکتے اور نہ اپنی جان کی مدد کر سکتے ہیں (سورۃ الاعراف،آیت 197)
لَهُۥ دَعْوَةُ ٱلْحَقِّ ۖ وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُم بِشَىْءٍ إِلَّا كَبَٰسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى ٱلْمَآءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَٰلِغِهِۦ ۚ وَمَا دُعَآءُ ٱلْكَٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَٰلٍۢ ﴿14﴾
ترجمہ: اسی کو پکارنا بجا ہے اوراس کے سوا جن لوگوں کو پکارتے ہیں وہ ان کے کچھ بھی کام نہیں آتے مگر جیسا کوئی پانی کی طرف اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے کہ اس کے منہ میں آجائے حالانکہ وہ اس کے منہ تک نہیں پہنچتا اور کافروں کی جتنی پکار ہے سب گمراہی ہے (سورۃ الرعد،آیت 14)
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ قُلِ ٱللَّهُ ۚ قُلْ أَفَٱتَّخَذْتُم مِّن دُونِهِۦ أَوْلِيَآءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ نَفْعًۭا وَلَا ضَرًّۭا ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِى ٱلظُّلُمَٰتُ وَٱلنُّورُ ۗ أَمْ جَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوا۟ كَخَلْقِهِۦ فَتَشَٰبَهَ ٱلْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ۚ قُلِ ٱللَّهُ خَٰلِقُ كُلِّ شَىْءٍۢ وَهُوَ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّٰرُ ﴿16﴾
ترجمہ: کہو آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے کہہ دو الله کہو پھر کیا تم نے الله کے سوا ان چیزوں کو معبود نہیں بنا رکھا جو اپنے نفسوں کے نفع اور نقصان کےبھی مالک نہیں کہو کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتا ہے یا کہیں اندھیرا اور روشنی برابر ہو سکتے ہیں کیا جنہیں انہوں نے الله کا شریک بنا رکھا ہے انہو ں نے بھی الله کی مخلوق جیسی کوئی مخلوق بنائی ہے پھر مخلوق ان کی نظر میں مشتبہ ہو گئی ہے پیدا کرنے والااللہ ہے اور وہ اکیلا زبردست ہے (سورۃ الرعد،آیت 16)
وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْـًۭٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴿20﴾أَمْوَٰتٌ غَيْرُ أَحْيَآءٍۢ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ﴿21﴾
ترجمہ: اور جن لوگوں کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بناسکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں لاشیں ہیں بےجان۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے (سورۃ النحل،آیت20-21)
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًۭا مِّنَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ شَيْا وَلَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿73﴾
ترجمہ: اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کسی اور طرح کا مقدور رکھتے ہیں (سورۃ النحل،آیت73)
قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِۦ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ ٱلضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴿56﴾
ترجمہ: کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے (سورۃ بنی اسرائیل،آیت56)
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦ ءَالِهَةًۭ لَّا يَخْلُقُونَ شَيْا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّۭا وَلَا نَفْعًۭا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًۭا وَلَا حَيَوٰةًۭ وَلَا نُشُورًۭا ﴿3﴾
ترجمہ: اور انہوں نے الله کے سوا ایسے معبود بنا رکھے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے حالانکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں اور وہ اپنی ذات کے لیے نقصان اور نفع کے مالک نہیں اور موت اور زندگی اور دوبارہ اٹھنے کے بھی مالک نہیں (سورۃ الفرقان،آیت3)
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ ٱلْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِۦ ظَهِيرًۭا ﴿55﴾
ترجمہ: اور وہ الله کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو انہیں نہ نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کافر اپنے رب کی طرف پیٹھ پھیرنے والا ہے (سورۃ الفرقان،آیت55)
قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍۢ وَمَا لَهُۥ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍۢ ﴿22﴾
ترجمہ: کہہ دوالله کے سوا جن کا تمہیں گھمنڈ ہے انہیں پکارو وہ نہ تو آسمان ہی میں ذرّہ بھر اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان میں کچھ حصہ ہے اور نہ ان میں سے الله کا کوئی مددکار ہے (سورۃ سبا،آیت22)
يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ كُلٌّۭ يَجْرِى لِأَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ ٱلْمُلْكُ ۚ وَٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ ﴿13﴾إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا۟ دُعَآءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا۟ مَا ٱسْتَجَابُوا۟ لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَٰمَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍۢ ﴿14﴾
ترجمہ: وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے ہر ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے یہی الله تمہارا رب ہے اسی کی بادشاہی ہے اور جنہیں تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ ایک گھٹلی کے چھلکے کے مالک نہیں اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے اور اگر وہ سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دیتے اور قیامت کے دن تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے اور تمہیں خبر رکھنے والے کی طرح کوئی نہیں بتائے گا (سورۃ الفاطر،آیت13-14)
قُلْ أَرَءَيْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌۭ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ أَمْ ءَاتَيْنَٰهُمْ كِتَٰبًۭا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍۢ مِّنْهُ ۚ بَلْ إِن يَعِدُ ٱلظَّٰلِمُونَ بَعْضُهُم بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا ﴿40﴾
ترجمہ: کہہ دو کیا تم نے اپنے ان معبودو ں کو بھی دیکھا جنہیں تم الله کےسوا پکارتے ہو وہ مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیاپیداکیا ہے یا ان کا کچھ حصہ آسمانوں میں بھی ہے یا انہیں ہم نے کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی سند رکھتے ہیں (نہیں) بلکہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں (سورۃ الفاطر،آیت40)
قُلْ أَرَءَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌۭ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ ۖ ٱئْتُونِى بِكِتَٰبٍۢ مِّن قَبْلِ هَٰذَآ أَوْ أَثَٰرَةٍۢ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿4﴾وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُۥ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ وَهُمْ عَن دُعَآئِهِمْ غَٰفِلُونَ ﴿5﴾وَإِذَا حُشِرَ ٱلنَّاسُ كَانُوا۟ لَهُمْ أَعْدَآءًۭ وَكَانُوا۟ بِعِبَادَتِهِمْ كَٰفِرِينَ ﴿6﴾
ترجمہ: کہہ دو بھلا بتاؤ تو سہی جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے یا آسمانوں میں ان کا کوئی حصہ ہے میرے پاس اس سے پہلے کی کوئی کتاب لاؤ یا کوئی علم چلا آتا ہو وہ لاؤ اگر تم سچے ہو اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو الله کےسوا اسےپکارتا ہے جو قیامت تک اس کے پکارنے کا جواب نہ دے سکے اور انہیں ان کے پکارنے کی خبر بھی نہ ہو او ر جب لوگ جمع کئےجائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے (سورۃ احقاف،آیت4-6)
مذکورہ بالا آیات مقدسات میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے عقیدے کی تردید کی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ مافوق الاسباب قوتوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اس کے علاوہ پوری کائنات میں کسی کو اختیارات کا ایک ذرہ بھی نہیں ملا،جو شخص اللہ تعالیٰ کے علاوہ میں اسباب سے بالاتر ہو کر ایک ذرہ بھی اختیار تسلیم کرتا ہے وہ شرک کرتا ہے،یہی شرک فی التصرف ہے،اس کا مرتکب مشرک ہے۔
کلمہ گو مشرک از مبشر احمد ربانی
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
الحمد للہ میں کسی مسلمان کے جان و مال کو حلال باور نہیں کرتا- محترم کچھ حسن ظن میرے ساتھ بھی رکھ لیں
اگر میں بھول نہیں رہا تو آپ وہی شخصیت ہیں جنہوں نے سترہ پاکستانی فوجیوں کو تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ذبح کئے جانے والے واقعہ کو جائز قرار دیا تھا؟
آپ کے نزدیک پاکستانی فورسز مسلمان کی کیٹگری میں ہی شامل نہیں ہیں غالباً۔ لہٰذا لفظاً آپ کی بات درست ہوگی کہ آپ کسی مسلمان کے جان و مال کو حلال باور نہیں کرتے۔ لیکن مسلمان کی تعریف آپ کے نزدیک بہت محدود ہے۔ لہٰذا فورسز میں شامل سلفی، دیوبندی، بریلوی مسلمانوں کا خون آپ کے نزدیک حلال بلکہ جہاد قرار پاتا ہے۔

محترم اگر میں یہی سوال آپ سے کر لوں کہ آپ اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالیں گے
مرکزی جمیعت اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
جماعت اہلحدیث اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
جمعیت اہلحدیث ابتسام گروپ اپنے فیس بک پر یہ امیج ڈالے گے ؟
باقی اگر محض دھوکہ دہی کو ہی پوائنٹ آوٹ کرنا ہوتا تو کچھ تاویل ہو سکتی تھی لیکن انتخابی مہم کے دوران پروفیسر غفور کا دربار پر چادر چڑھانا اور متحدہ مجلس عمل کے دور میں انتخابی جلسے کا آغاز "داتا کے مندر" سے کرنے کا کیا مطلب ہے ؟

پروفیسر غفور کا دربار پر چادر چڑھانا اور متحدہ مجلس عمل کے دور میں انتخابی جلسے کا آغاز "داتا کے مندر" سے کرنا کیا خودساختہ و بے بنیاد الزام ہے ؟
مجھے اس تصویر کو اپنے فیس بک صفحہ پر ڈالنے میں قطعاً کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔ دیگر جماعتوں کا ان کے ذمہ داران جانیں۔ لیکن اس تصویر سے ہرگز وہ مقصد نہیں نکلتا جو آپ بزور کشید کرنا چاہ رہے ہیں۔
انتخابی مہم اور انتخابی جلسے جلوس کی اس دھاگے میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ آپ نے فقط ایک تصویر کی بنیاد پر جماعت اسلامی پر الزام لگایا جو نامناسب تھا۔ ہمیں جماعت اسلامی کے لئے کوئی تعصب نہیں ہے کہ ان کی ناجائز باتوں کو بھی جائز قرار دینے بیٹھ جائیں۔ لیکن کسی کی مخالفت میں ایسے اندھے بھی نہیں ہوتے کہ خود سے ان کی جانب باتیں منسوب کر کے اس کی تردید کرنے بیٹھ جائیں۔
 
Top