• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت الدعوہ کی ملک گیر خدمات کا تعارف

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اور اس محاذ کوسر کرنے کےلیے فوج کا ساتھ تمام جہادی تنظیمیں بھی دیتی ہیں ۔۔ تو اس وقت اسلامی نقطہ نظر سے اس کا کیا فائدہ ہوگا ؟
ماضی میں ایسا ہی ایک محاذ افغانستان میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔۔۔ کبھی آپ نے ان فوجیوں کی زندگی پر نظر دوڑائی ہے؟؟؟۔۔۔ ایسی کون سی سہولیت نہیں جو ان کو میسر نہ ہو؟؟؟ِ۔۔۔ بچوں کی تعلیم، گھر، گاڑی نوکر علاج کی سہولیات اور ایک عہدہ ساری زندگی گا لیکن اس کے برعکس ایک مجاہد اُس کے حالات پر نظر دوڑائی ہے اگر وہ شہید ہوجائے تو پیچھے اس گھر والے بچے، بیوی، بوڑھے ماں باپ، اگر کوئی فوجی شہید ہو تو تمغے اور فیملی والوں کو وہی مراعات پینشن کا نظام دوسری بات ہم کیوں لڑیں جنگ پاکستان ایک زرعی ملک تھا اس کو سکیورٹی اسٹیٹ کیوں بنایا گیا؟؟؟۔۔۔ جو جنگیں ماضی میں لڑیں اسی لئے ایک زرعی ملک کو سکیورٹی اسٹیٹ بنایا جائے جہاں پر فوج کا ڈنڈا جھنڈے میں ڈلا ہوا رہے۔۔۔ ڈران پر فوج کیوں ایکشن نہیں لیتی؟؟؟۔۔۔ طالبان سے مذاکرات پر فوج کیوں سیخ پاہوجاتی ہے؟؟؟۔۔۔ دیکھیں فوج وہ ادارہ ہے جو عوام کے ٹیکس پر پلتا ہے۔۔۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں اور عوام وہ ہوتی ہے جو لوگوں کو منتخب کرکے اقتدار کے اعوانوں میں پہنچاتی ہے جہاں پر بیٹھ کر وہ لوگوں کے مزاج اور اُن کی آراء کا احترام کرتے ہوئے ملکی اور قومی مفادات میں فیصلے کریں لہذا فوج کے کام نہیں کے وہ ڈکٹیشن دیں فون ٹریپ کرنا، بینکنگ ٹرانزیکشن کو مانیٹر کرنا اگر اختیار ایک دودھ والے کے پاس ہوں تو وہ بھی سب پر نظر رکھ سکتا ہے۔۔۔ یہ کوئی بڑا کام نہیں ہے۔۔۔ بڑا کام یہ ہے جس عوام نے حکومت کو منتخب کیا ہے اس حکومت کو فیصلے کرنے دیں۔۔۔ اور اپنے ذمہ داروں کو سمجھیں۔۔۔ برٹس کونسل کا سروے پچھلے دنوں کی بات ہے ستر فیصد نوجوان چاہتا ہے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو۔۔۔ اس وقت سے ڈریں جس کی نوید شیخ رشید سناتے ہیں کہ ایک پاگلوں کا گروہ نکلے گا دوسو گردنیں ہیں بس جو کٹنی ہیں اس کے بعد یہ سترفیصدی نوجوان کی رائے نافذ ہوجائے گی یعنی وہ نظریہ جس کو ہم نے پیچھے چھوڑ دیا کے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔۔۔ یعنی اسلامی نظام جس کا نفاذ کون چاہتا ہے؟؟؟۔۔۔ ہر نوجوان یا وہ جن سے مذاکرات کی راہ میں پاک فوج روڑے اٹکا رہی ہے۔۔۔ روس، امریکہ اور برطانیہ سے زیادہ طاقتور اور ٹیکنالوجی سے لیس یہ پنڈی والے نہیں ہیں۔۔۔ انہوں نے گھٹنے ٹیک دیئے تو یہ کس کھیت کی مولی ہیں۔۔۔ بڑی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
فرض کریں اگر انڈیا اور پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر جنگ چھڑ جاتی ہے۔ اور اس محاذ کوسر کرنے کےلیے فوج کا ساتھ تمام جہادی تنظیمیں بھی دیتی ہیں ۔۔ تو اس وقت اسلامی نقطہ نظر سے اس کا کیا فائدہ ہوگا ؟
یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان ابھی تک اس لحاظ سے ایک ناکام ریاست ہے کہ جس مقصد کے لئے اسے تخلیق کیا گیا تھا اس کے حصول کے ابھی دور دور تک کوئی آثار نظر نہیں آتے۔اسی بات کی طرف تو ہم آنجناب کی توجہ مبذول کروانا چاہتے تھے۔چلیں مجاہدین نے بوقت جنک پاکستان جیسی ’’اسلامی فوج‘‘ کی مدد کر کے کشمیر آزاد کر وا لیا اور یہ بھی مان لیتے ہیں کہ وہ پاکستان کا حصہ بن گیا۔ تو اسکا مطلب ہے کہ وہاں بھی برطانوی قانون، پاکستانی جمہوریت،مخلوط تعلیمی نظام، سودی معیشت،بےحیائی پرمبنی معاشرت اور امریکہ سے غیر مشروط حمایت کا اعلان وغیرہ وغیرہ وغیرہ ہی آئیں گے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اُس مائنڈسیٹ کے لئے جو چاہتے ہیں کہ یہاں پر اسلامی نظام کا نفاذ ہو اور ایک کامیاب ریاست ہے اُن لوگوں کے لئے جو نہیں چاہتے یہاں پر ایک اسلامی مملکت کا قیام وجود میں آئے۔۔۔ یہاں پر سمجھنے والی بات کیا ہے؟؟؟۔۔۔ آخر کن وجوہات کی بناء پر ہم اپنے نظریئے سے بغاوت کررہے ہیں، محمد علی جناح نے کہا تھا کے کشمیر پاکستان کی شے رگ ہے تو پاکستان کی فوج کیوں اس حقیقت سے نظریں کیوں چُرا رہی ہے۔۔۔ شواہد موجود ہیں، بلوچستان، سوات وغیرہ میں ہندوستانی ایجنساں ملوث ہیں حالات کے خراب کرنے میں تو اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہم کیوں پیچھے ہٹ گئے کشمیر کے کاز سے یا پھر جو بلوچستان اور سوات میں ہوا اس سے دوسرا نتیجہ یہ نکلا کے پھر ہماری ہی ایجنسیاں اس میں کارفرماں ہیں کیونکہ بقول مشرف کے ہم نے سوت آپریشن کرکے بہت بڑی غلطی کی اُس نے یہ بات کیوں کہی۔۔۔ بگٹی کیس جن چلے گا تو اس کا اس پر بھی یہ ہی جواب ہوگا کے اس نے بگٹی کو مارکر بہت بڑی غلطی کی جو اس کو نہیں کرنی چاہئے تھی آخر کیوں اس طرح غلطیوں کے اعترافات ہورہے ہیں پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کیوں عائد ہے؟؟؟۔۔۔ حالانکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے حوالے دیکھا جائے تو فیس بک پر سب سے زیادہ اسلام دشمن قوتیں متحرک ہیں تو اس کو کیوں ہمارے ملک میں بین نہیں کیا گیا؟؟؟۔۔۔ یہ سب چالیں ہیں۔۔۔ پرانی کہاوت ہے گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ماضی کی طرف پلٹیں سقوط دھاکہ کس کا کارنامہ تھا؟؟؟۔۔۔ عوامی حکومت کا یا پھر۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر میں پاکستانی فوج داخل ہوچکی تھی مگر واپس کس کے اشارے پر وہاں سے نکلی پینسٹھ کی بات ہے۔۔۔ کارگل ڈرامہ کیا تھا؟؟؟۔۔۔ ایک سادہ سا اصول ہے میرے گھر میں آکر اگر کوئی بدنظمی پھیلائے گا تو قصور میرا ہے کیونکہ مجھے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ میرے گھر میں کس قسم کے لوگوں کو آنے کی اجازت ہے۔۔۔۔ جن مجاہدین کے تعلق سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ فرض کیجئے اگر پاکستان اور ہندوستان کی جنگ ہوگی تو کیا مجاہدین اُن کا ساتھ نہیں دیں گے تو سب سے پہلے اس خواب غفلت سے بیدار ہوں کے پاکستان کی کبھی بھی جنگ ہندوستان سے ہوگی۔۔۔ ماضی کی دو جنگیں صرف اس لئے لڑی گئیں کے فوج اپنی بالادستی قائم کرسکے اور پاکستان کو ایک سکیورٹی اسٹیٹ قرار دے دیا گیا کیوں؟؟؟۔۔۔ بہت سی باتیں جو ہم جذبات میں آکر سوچتے ہیں انہی باتوں کو اگر ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو اندازہ ہوگا کہ افغانستان کے جہاد میں کتنے مجاہدین شہید ہوئے کس کا خبر اور ان کے فیملی کی ساتھ کیا گذر رہی ہوگی کون جانتا ہے لیکن دوسری طرف کارگل میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی فیملی پوری طرح سے ہر قسم کی مراعات دی جارہی ہونگی کیوں؟؟؟۔۔۔ یہ دہرا معیار کس لئے۔۔۔ کیا وردی والے ہی پاکستان سے محبت کے دعوے دار ہیں کیا وہ خاموش مجاہدین نہیں محب الوطن نہیں جن کو کوئی نہیں جانتا جو گمنائی میں ملک، قوم اور دین کی خاطر جام شہادت نوش کرجاتے ہیں؟؟؟۔۔۔ یہ دہرا معیار کیوں ہے؟؟؟۔۔۔ میں میجر عزیز بھٹی شہید کی سوانح حیات پڑھ رہا تھا تو اس میں لکھا تھا میجر بھٹی شہید کے پاس اسلحہ اور بارود نہیں پہنچایا گیا کیوں؟؟؟۔۔۔ اس لئے کہ مقصد صرف یہ تھا کہ ایک زرعی مملکت کو سکیوٹی اسٹیٹ کا درجہ دے کر عوام کا پیسہ جس کا کوئی حساب کتاب نہیں اس پر ادارے کو منظم طریقے سے مضبوط اور فعل بنایا جائے۔۔۔

ہمارے ملک میں لسانی عصبیت علاقائی عصبیت کو کیوں ہوا دی جاتی ہے۔۔۔ یہ ٹارگیٹ کلنک یہ سب کیا ہے؟؟؟۔۔۔ یہ قوم کو لسانی بنیادوں اور صوبائی بنیادوں پر لڑانے کی سازشیں ہیں۔۔۔ تاکہ عوام خوف خدا میں ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک نہ ہوسکیں اور دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے مہاجروں کو پٹھان سمجھیں اور خود جو ہندوستان سے ہجرت کرکے آئے آج تک اپنے آپ کو مہاجر کہتے ہیں۔۔۔ دونوں میں فرق کیا ہے؟؟؟۔۔۔ وہ وہاں سے ظلم کا شکار ہوئے تو پاکستان اور پاکستان میں بسنے والے اپنے علاقوں میں ظلم کا شکار ہوئے تو کراچی کا رخ کیا تو بنیاد کیا تھی ظلم لہذا دونوں مہاجر ہی ہوئے۔۔۔ یہ بڑی گہری سازش ہے یہ وہ لوگ کبھی نہیں سمجھیں گے جو پاکستان میں بستے ہیں کیونکہ ان کو لوڈ شیڈنگ، سی این جی، پیٹرول، طبی سہولیات خرابی امن جیسے مسائل میں الجھا رکھا ہے یہ سازش وہ لوگ سمجھتے ہیں جو پاکستان کے باہر بیٹھے کیونکہ جب سوات، منگورہ، وزیرستان، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوتی ہے اور جب وہ حقیقت بتاتے ہیں تو سمجھ میں آتا ہے کہ یہ کھیل کون کھیل رہا ہے؟؟؟۔۔۔ فتدبر!۔۔۔ جماعۃ الدعوہ نے دفاع پاکستان تحریک چلائی جس میں انہوں نے اہل تشیعی حضرات کی شمولیت کو رد کیا اتنے ہی مسلمان ہیں تو ناموس صحابہ کا بل منظور کروالیں اسمبلی میں کھرے کھوٹے کی پہچان کے لئے آزمائش شرط ہوتی ہے کیا یہ جماعۃ الدعوۃ اس شرط کی کسوٹی پر پوری اترے گی چند سالوں پہلے انجینئر حافظ سعید پکارے جانے والے صاحب آج حافظ سعید پکارے جارہے ہیں کیوں؟؟؟۔۔۔ چند سالوں پہلے پیٹ دکھا کر انٹرویو دینے والے صاحب آج چہرہ دکھا کر انٹرویوز دے رہے ہیں یہ بھی سوالیہ نشان ہیں؟؟؟۔۔۔
 
Top