• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت المسلمین سے مناظرے

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
اعادہ روح اور عذاب قبر کے موضوع پر جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ سے کیے جانے والے مناظرے پیش خدمت ہیں :
http://deenekhalis.net/catsmktba-90.html
 
Last edited:

ٹائپسٹ

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
987
پوائنٹ
86
میرے علم کے مطابق مسعود الدین عثمان جماعت المسلمین والے نہیں ہیں۔ جماعت المسلمین والے مسعود احمد بی ایس سی ہیں۔ مسعود الدین عثمانی منکر عذاب قبر ہیں۔ واللہ اعلم
 
اسلم

مبتدی
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
0
جزاک اللہ خیرا ۔جناب ٹائپسٹ صاحب
اس فورم پر میں نے اکثر دیکھا ہے کہ غلط طور پر جماعت المسلمین کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ نہیں ھو سکتا کہ کوئ اھلحدیث مسعود احمد بی ایس سی والی جماعت المسلمین کونہ جانتا ھو۔میں نے نہیں دیکھا کہ اس جماعت کی کوئ بات آج تک غلط ثابت کی گئ ھو۔
یہ ایک غلط روش ہے کہ بات کسی اور سےکی جا،ے اور بدنام کسی اور کو کیاجا،ے
 
شمولیت
اگست 16، 2011
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
317

جماعت المسلمین کے امام جناب مسعود احمد بی ایس سی تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ ان کا انتقال ہوچکا ہے ۔ یہ لوگ اپنے علاوہ کسی کو مسلم نہیں مانتے ۔ صرف اس بنیاد پر ایک شخص اپنے آپ کو اہل الحدیث یا حنفی ، شافعی ، مالکی یا حنبلی کہتا ہو۔ حتیٰ کہ یہ لوگ صحیح العقیدہ اشخاص جو کہ اپنے آپ کو صرف مسلم کہتے ہوں اور کسی فرقے کی طرف نسبت بھی نہ کرتے ہوں ان کو بھی مسلم ماننے پر تیار نہیں ہوتے صرف اس وجہ سے کہ وہ شخص جماعت المسلمین میں شامل نہیں ہے۔ اور ان کے امام کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی ہوئی ہے ۔ ان کے موجودہ امام کا نام اشتیاق احمد ہے ۔ الغرض اگر آپ ان کا قریب سے مطالعہ کریں گے ۔ تو یہ سنت کی شدت سے اتباع کرنے والے لوگ ہیں ۔ اور نماز کو حسن ادائیگی سے ادا کرتے ہیں ۔ صف بندی بہترین ہوتی ہے ۔ مسعود احمد بی ایس سی نے اپنے پیچھے کافی تحقیقی مواد چھوڑا ہے ۔ جو کہ ان کی جماعت کا منہج ہے۔ ان کے نزدیک دنیا میں کہیں بھی ان کے علاوہ امت مسلمہ کا وجود نہیں پایا جاتا ہے۔ یہ خود کو امت مسلمہ کہتے ہیں ۔ باقی تمام فرقوں بشمول اہل حدیث کے سب کو امت مسلمہ سے خارج سمجھتے ہیں ۔ اور اہل حدیث کو تو انگریزوں کا بنایا ہوا فرقہ قرار دیتے ہیں ۔ میں نے ان کے امام مسعود احمد بی ایس سی کا ایک کتابچہ بنام ''طاغوت کے متعلق غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ'' دیکھا جو کہ اپنے عنوان کے حساب سے حیرت انگیز ہے آج تک کسی عالم نے اس طرح کا عنوان قائم نہیں کیا۔ یہ سعادت صرف مسعود احمد بی ایس سی کے حصے میں آئی ۔ مسعود احمد بی ایس سی سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے علم حدیث میں تبدیلی کی اور تدلیس کو ماننے سے انکار کیا ۔ مدلسین کو کذاب کے لقب سے نوازا اور انہیں جماعت المسلمین سے خارج قرار دیا ۔ فیا للعجب
جماعت المسلمین سے علیحدگی کو کفر قرار دیا کہ جو شخص جماعت المسلمین کے امام کی بیعت کا پٹہ اپنے گلے میں نہیں ڈالتا وہ خارج از اسلام ہے ۔ یہ کسی فرقے کے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے حتیٰ کہ اہل الحدیث کے پیچھے بھی نہیں ۔ انہیں بھی یہ غیر مسلم قرار دیتے ہیں ۔ ان کی جماعت میں کافی گروپس وجود میں آچکے ہیں ۔ یہ جدید دور کے خوارج ہیں جو تمام مسلمانوں کی صرف اس بات پر تکفیر کرتے ہیں کہ وہ ان کی جماعت میں شامل نہیں ہیں ۔ ان کے ہاں عقیدہ کفر بالطاغوت کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔ ان کے نزدیک پوری دنیا میں کوئی بھی جہاد نہیں کررہا ہے ۔ ظاہر ہے جب کسی کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے تو ایسا عقیدہ رکھنا ان کے نزدیک ضروری ہے ۔
 
شمولیت
اگست 16، 2011
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
317
پوائنٹ
0
میرے علم کے مطابق مسعود الدین عثمان جماعت المسلمین والے نہیں ہیں۔ جماعت المسلمین والے مسعود احمد بی ایس سی ہیں۔ مسعود الدین عثمانی منکر عذاب قبر ہیں۔ واللہ اعلم
یہ مسعود الدین عثمانی معتزلی عقائد کے حامل شخص تھے ۔ قبر میں عذاب ہونے کا عقیدہ رکھنے والے شخص کو کافر کہتے تھے ۔حتی کہ میں نے ان کی جماعت کے بعض افراد سے احمد بن حنبل ، ابن تیمیہ ، حافظ ابن حجر رحمہم اللہ کی تکفیر کرتے ہوئے اس بات پر سنا کہ یہ لوگ عذاب قبر کے قائل ہیں ۔
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
جماعت المسلمین کے بہت سے گروہ ہیں
جماعت المسلمین مسعود احمد بی ایس سی
جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی
جماعت المسلمین محمد ہادی پیشاوری
جماعت المسلمین ڈاکٹر بشیر احمد
یہ چند بڑے بڑے نام ہیں
انکے علاوہ چھوٹی چھوٹی جماعات المسلمین بھی ہیں
مثلا
جماعت المسلمین محمد ظفر
جماعت المسلمین حق نواز گھوٹوی ابو مزمل
................. الخ
مسعود احمد بی ایس سی کی کوئی بات جسے غلط نظر نہیں آئی وہ ہم سے پوچھے کہ اسکی غلط بات کیا ہے اور انکار حدیث کا زہر اس نے کہاں اور کیسے اگلا ہے
ایک غلط بات یعنی تکفیر المسلمین کی طرف تو براء بھائی نے بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ جماعت اہل اسلام کی تکفیر کرتی ہے انکے پیچھے نماز کو جائز نہیں سمجھتی ..... الخ
ہمارے انکے ساتھ بھی مناظرے ہوئے ہیں لیکن وہ ریکارڈ نہ ہوسکے وگرنہ انہیں بھی ضرور نشر کرتے
انکی بنیاد اور جڑ انکار حدیث ہی ہے
یہ قرآن مجید فرقان حمید کی غلط تاویلات کرتے ہیں
بالخصوص اپنا نام جماعت المسلمین ثابت کرنے کے لیے
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
یہ مسعود الدین عثمانی معتزلی عقائد کے حامل شخص تھے ۔ قبر میں عذاب ہونے کا عقیدہ رکھنے والے شخص کو کافر کہتے تھے ۔حتی کہ میں نے ان کی جماعت کے بعض افراد سے احمد بن حنبل ، ابن تیمیہ ، حافظ ابن حجر رحمہم اللہ کی تکفیر کرتے ہوئے اس بات پر سنا کہ یہ لوگ عذاب قبر کے قائل ہیں ۔
اپنی معلومات کی تھوڑی سی اصلاح کرلیں
یہ جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ عذاب قبر کی منکر نہیں , یہ اس زمینی قبر میں عذاب کے منکر ہیں , یعنی یہ عذاب مانتے ہیں کہ قبر میں ہوتا ہے لیکن
کہتے ہیں کہ
مرنے کے بعد روح دوبارہ اسی جسم میں نہیں آتی بلکہ ایک نئے جسم میں داخل کر دی جاتی ہے
اور
عذاب وسزا و عقاب برزخی زمینی قبر میں نہیں ہوتا بلکہ آسمانوں میں اسے ایک قبر دی جاتی ہے جہاں عذاب ہوتا ہے ۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اپنی معلومات کی تھوڑی سی اصلاح کرلیں
یہ جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ عذاب قبر کی منکر نہیں , یہ اس زمینی قبر میں عذاب کے منکر ہیں , یعنی یہ عذاب مانتے ہیں کہ قبر میں ہوتا ہے لیکن
کہتے ہیں کہ
مرنے کے بعد روح دوبارہ اسی جسم میں نہیں آتی بلکہ ایک نئے جسم میں داخل کر دی جاتی ہے
اور
عذاب وسزا و عقاب برزخی زمینی قبر میں نہیں ہوتا بلکہ آسمانوں میں اسے ایک قبر دی جاتی ہے جہاں عذاب ہوتا ہے ۔
میرے خیال میں تو یہ انکار ہی ہے۔اس طرح کی باطل تاویلات چنداں لایق التفات نہیں ورنہ تو قادیانی بھی ختم نبوت کے قایل ہیں۔
 
شمولیت
اگست 16، 2011
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
317
پوائنٹ
0
اپنی معلومات کی تھوڑی سی اصلاح کرلیں
یہ جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ عذاب قبر کی منکر نہیں , یہ اس زمینی قبر میں عذاب کے منکر ہیں , یعنی یہ عذاب مانتے ہیں کہ قبر میں ہوتا ہے لیکن
کہتے ہیں کہ
مرنے کے بعد روح دوبارہ اسی جسم میں نہیں آتی بلکہ ایک نئے جسم میں داخل کر دی جاتی ہے
اور
عذاب وسزا و عقاب برزخی زمینی قبر میں نہیں ہوتا بلکہ آسمانوں میں اسے ایک قبر دی جاتی ہے جہاں عذاب ہوتا ہے ۔
جزاک اللہ خیراً برادر یہ برزخی قبر کے قائل ہیں ۔ اور زمینی قبر میں عذاب کے منکر ہیں ۔ اور جو اس زمینی قبر میں عذاب کا قائل ہے اس کی یہ بڑی شدومد سے تکفیر کرتے ہیں ۔ اور اس تکفیر میں وہ بڑے بڑے ائمہ حتیٰ کہ عمروبن العاص ، ام سلمہ ام المومنین رضی اللہ عنہما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔ عمروبن العاص رضی اللہ عنہ کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ جب انہوں نے وصیت کی تھی کہ میرے دفن کے بعد میری قبر پر کھڑے رہنا تاکہ میں اپنے رب کے بھیجے ہوئے فرشتوں کو جواب دے سکوں ۔ میرے نزدیک یہ جماعت المسلمین سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔ کیونکہ ان میں تین صفات جمع ہوچکی ہیں ۔ تکفیر ۔ اعتزال ۔ انکار حدیث حتیٰ کہ احادیث کے آئمہ پر بڑا شدید طعن کرتے ہیں ۔یہ بات یاد رہے کہ ان کا برزخی قبر میں عذاب ہونے کا اثبات کرنا ان کے لیے کسی فائدہ کا باعث نہیں ہے ۔ کیونکہ انہوں نے اصل بات کا انحراف کیا ۔ اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک اسی زمینی قبر میں عذاب ہوتا ہے۔
 
Top