• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت المسلمین سے مناظرے

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
میرے خیال میں تو یہ انکار ہی ہے۔اس طرح کی باطل تاویلات چنداں لایق التفات نہیں ورنہ تو قادیانی بھی ختم نبوت کے قایل ہیں۔
جی ہاں یہ در حقیقت انکار ہی ہے
لیکن وضاحت صرف انکار کے انداز کی کی گئی ہے جو کہ اصل مقصود تھی
کیونکہ
ایک عامی جب ان سے بات کرتا ہے تو وہ اسے یہی باور کراتے ہیں کہ ہم عذاب کے منکر نہیں ہیں اور تمام تر عذاب قبر والی آیات و احادیث کو مانتے ہیں
اسی بناء پر میں نے نقطہء اختلاف کو واضح کیا ہے اور انکے بد عقیدہ کی شناعت بیان کی ہے
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
CAPTAIN Dr.USMANI.

I WANT TO SHARE SOME INFORMATIONS ABOUT JAMMAT UL MUSLIMEEN.A TIME AGO,I WENT TO KARACHI AND I MET Dr.USMANI,HE WAS VERY OLD WITH WHITE BERED .HE HAS HIS OWN PRESS IN THE SAME PLACE.HE GAVE ME ONE FORM TO FILL.WHICH I TOOK FROM HIM AND I DIDNOT FILL IT,A LONG DISCUSSION WAS HELD WITH HIM.AT THE END HE INVITED ME ON DINNER TO HAVE MORE DISCUSSION,WHICH I NICELY REFUSED.HE GAVE A LOT HIS BOOKS,MOST IMPORTANTLY ABOUT UM UL MOMENEEN SYEDA AYSHA SIDDIQA.IMAM AHMAD IBN HANMBAL(MAY ALLAH BLESSED THEM) .ACTUALLY THESE BOOKS WERE AGAINST BOTH OF THEM MENTIONING THAT THEIR AQEEDA TOUHEED IS NOT OPTIMUM.(MAY ALLAH OBSTRAIN FROM IT ).AL HAMDULILLAH,WHEN I ASKED SOME QUESTIONS ,HE DID NOT REPLY CLEARLY,AT THAT TIME ,HE WAS RUNNING THIS JAMMAT UL MUSLIMEEN.

THERE WAS AN OTHER PERSON,NAME,PROF.KAMAL USMANI,PROF. OF PHYSIOLOGY AT HAMDARD MEDICAL COLLEGE KARACHI,HE WAS RUNNING A ORGANIZATION NAME,HAZB UL TOUHEED.HE WROTE BOKOKS ON SERAT OF SYDA AYSHA AND AHMAD BIN HANMBLE.ACTUALLY HE WAS NEGATING ALL WRITTEN BY Dr.USMANI.I MET HIM ALSO AT KEMARI,IN THE SAME TIME.HE GAVE ME ALSO BOOKS,I DISCUSSED WITH HIM ALSO.UPON ARRIVAL TO MY HOMELAND,I SHOWED THESE BOOKS TO HAFIZ MUHAMMAD ISMAIL ,HE TOLD ME NOT TO READ THE BOOKS OF Dr.USMANI.
 

ابو تراب

مبتدی
شمولیت
مارچ 29، 2011
پیغامات
102
ری ایکشن اسکور
537
پوائنٹ
0
السلام وعلیکم،

ڈاکٹر عثمانی کی [LINK=http://islam.itskyway.com/Books/Aazab-e-Qabar%20Haq%20Hai.zip]عذاب قبر[/LINK] اور"[LINK=http://content.wuala.com/contents/MuslimAyaz/Documents/Aazab-e-Barzach%20%5BEK%20sMs%20Club%5D.pdf?dl=1]عذاب برزخ[/LINK]" سے متعلق عقیدہ کیلئے بھائی ان کتب کا مطالعہ کریں.
ایک کتاب موازنہ "[LINK=http://emanekhalissmsclub.comeze.com/Data1/Bukhari%20VS%20Musnad%20Ahmed.zip]مسند احمد بن حنبل اور صحیح بخاری[/LINK]" ڈاکٹر عثمانی نے لکھی تھی جس میں مسند احمد بن حنبل پر بہت بڑے اعتراضات کئے تھے، اس کتاب کا جواب لکھا گیا ہے کیا؟؟

جزاک اللہ
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
السلام وعلیکم،

ڈاکٹر عثمانی کی [LINK=http://islam.itskyway.com/Books/Aazab-e-Qabar%20Haq%20Hai.zip]عذاب قبر[/LINK] اور"[LINK=http://content.wuala.com/contents/MuslimAyaz/Documents/Aazab-e-Barzach%20%5BEK%20sMs%20Club%5D.pdf?dl=1]عذاب برزخ[/LINK]" سے متعلق عقیدہ کیلئے بھائی ان کتب کا مطالعہ کریں.
ایک کتاب موازنہ "[LINK=http://emanekhalissmsclub.comeze.com/Data1/Bukhari%20VS%20Musnad%20Ahmed.zip]مسند احمد بن حنبل اور صحیح بخاری[/LINK]" ڈاکٹر عثمانی نے لکھی تھی جس میں مسند احمد بن حنبل پر بہت بڑے اعتراضات کئے تھے، اس کتاب کا جواب لکھا گیا ہے کیا؟؟

جزاک اللہ
AS FOR AS I KNOW,PROF.KAMAL USMANI WROTER A BOOK IN RESPONSE TO THE BOOKM WRITTEN BY Dr.USMANI.UNFORTUNATELY,I DONOT HAVE THIS BOOK RIGHT NOW,WHICH WAS GIVEN TO ME BY PROF. USMANI.
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے ایک خود ساختہ مسئلے کے رد میں لکھی گئی اس بہترین اور لاجواب کتاب کا مطالعہ کریں
نماز میں سکتات کا مسئلہ اور جماعت المسلمین رجسٹرڈ

جس بھائی کے نزدیک ابھی تک جماعت المسلمین کی کوئی بات غلط ثابت نہیں ہوئی مذکورہ بالا کتاب ان کی غلط فہمی اور لاعلمی کو یقیناً دور کردے گی۔ ان شاءاللہ
 

متلاشی حق

مبتدی
شمولیت
جولائی 09، 2011
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
29
جماعت المسلمین سے مناظرے کی غلط فہمی کی اصلاح

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
از : متلاشی حق !!! تمام تعریفیں اللہ ربّ العالمین کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔
۔۔۔۔۔اقتباس ۔۔۔۔۔
قول وفعل میں سچائی سے تمسک اور دھوکے بازی سے اجتناب
خطیب:الدکتور حسین آل الشیخ
مترجم:آصف ہارون
پہلا خطبہ
تمام قسم کی تعریف اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لئے ہیں جس نے لوگوں کو ایسے امور سے مأمور کیا جو ان کی زندگی کی اصلاح و صلاح کے لئے ضامن ہیں اور ایسے امور سے منع کیا جو ان کی زندگی کو اجاڑ دے۔ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ معبود برحق یکتا ہے لا شریک ہے اور میں اس بات کی گواہی بھی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور سچے رسول ہیں اے اللہ! نبی اکرم ﷺ پر، اُن کی آل پر اور اُن کے اصحاب پر درود و سلام اور برکتوں کی بارش نازل فرما۔ آمین۔
حمد و ثناء کے بعد!
اے مسلمانو! اللہ سے ڈر جاؤ، وہ تمہارے حالات درست کر دے گا اور تمہیں دنیا و آخرت کی سعادتوں سے نواز دے گا۔ چنانچہ ارشاد ہے:
یأیھا الذین آمنوا اتقوا اللّٰہ وقولوا قولا سدیدًا۔ یصلح لکم أعمالکم ویغفرلکم ذنوبکم ومن یطع اللہ ورسولہ فقد فاز فوزاً عظیماً (الأحزاب، ۸۰-۸۱)
''اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جاؤ اور ہمیشہ صاف ستھری بات کیا کرو۔ اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح فرما دے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا وہ عظیم الشان کامیابی کو حاصل کر لے گا۔''
اے مسلمانوں کی جماعت! اسلام میں جن اصول و قوانین کا رعایت و لحاظ رکھا گیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ زندگی کے تمام مراحل اور سارے معاملات میں قول و فعل کی سچائی سے تمسک اختیار کیا جائے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
یا أیھا الذین آمنوا اتقوا اللّٰہ وکونوا مع الصادقین (التوبۃ: ۱۱۹)
''اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جاؤ اور سچے لوگوں کی معیت اختیار کر لو۔ ''
اے مسلمان بھائیو! دینِ اسلام نے زندگی کے تمام چھوٹے بڑے معاملات اور ساری چھوٹی بڑی صورتوں میں سچائی اپنانے کی تلقین کی ہے جیسا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کا فرمانِ گرامی ہے۔
البیّعان بالخیار ما لم یتفرقا فان صدقا وبیّنا بورک لھما فی بیعھما واِن کذبا وکتما محقت برکۃ بیعھما (بخاری و مسلم)
''خرید و فروخت کرنے والے دونوں فریقوں کو (خرید و فروخت فسخ کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں۔ پس اگر وہ سچ بولیں گے اور چیز (کے عیوب و نقائص) کو واضح کر دیں گے تو ان کی خرید و فروخت بابرکت ہو گی اور اگر وہ جھوٹ سے کام لیں گے اور چیز (کے عیوب و نقائص) کو چھپائیں گے تو ان کی خرید و فروخت سے برکت کو اُچک لیا جاتا ہے۔''
خبردار! دھوکہ اور خیانت اپنی جمیع صورتوں اور مختلف شکلوں کے ساتھ ایک خطرناک حرکت، قبیح طریقہ اور برائی پر مبنی معاملہ و تعامل ہے۔ چنانچہ جو

شخص شخصی اغراض اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے، شیطان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے معاملات میں دھوکے، ملمع سازی اور حقائق کی پردہ پوشی سے کام لیتا ہے تو وہ اچھی طرح جان لے کہ وہ عذاب الٰہی کو دعوت دے رہا ہے اور اللہ نے اس کی سزا کیلئے گھات تیار کر رکھی ہے۔ ۔اقتباس ختم ۔۔۔
ڈاکٹر حسین آل الشیخ صاحب نے بہت ہی اچھا خطبہ دیا ہے اس کیلئے ،، جزاک ا للہ خیرا
اور عبدالرشید صاحب کا مشکور ہوں کہ انہو ں نے پوسٹ کیا ۔ جزاک اللہ خیرا
۔۔۔۔اقبتاس ۔۔۔۔ جماعت المسلمین سے مناظرے اعادہ روح اور عذاب قبر کے موضوع پر جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ سے کیے جانے والے مناظرے پیش خدمت ہیں : ۔۔۔۔ اقتباس ختم ۔۔۔۔۔
لیکن اس فورم میں جماعت المسلمین کے خلاف غلط الزام لگائے جارہے ہیں اور مناظرے ایکس کپٹن مسعودالدین عثمانی گروپ (توحیدی گروپ) کے ساتھ ہوئے ہیں اور نام جماعت المسلمین کا لیا گیا ہے ۔ میں نے ان کے پمفلٹ ( عذاب قبر کہاں ہوتا ہے؟) کی تینوں اشاعتیں پڑھی ہیں انہوں نے ایکس کپٹن مسعودالدین عثمانی گروپ کے عقیدہ برزخی قبر کا رد کیا ہے اور بڑے ہی مضبوط دلائل کے ساتھ کیا ہے ۔ گزارش ہے کہ اُن کی ( عذاب قبر کہاں ہوتا ہے؟) کی تینوں اشاعتیں پڑھیں ۔ منکرین عذاب قبر کو آخر میں ایک نصیحت بھی کی ہے ۔ ملاحظہ فرمائیں : ارضی قبر میں عذاب کا انکار کرنے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ اپنے عقیدہ پر نظر ثانی کریں ،اپنی آخرت کو نہ بگاڑیں اور بلاوجہ، بغیر دلیل ایک فرضی عقیدہ کی بنیاد پر بزرگانِ دین، آئمہ اور محدثین اور جملہ مسلمین پر کفر یا شرک کا فتویٰ نہ لگائیں۔ اگر ایسا غیر ذمہ داری کا برتاؤ کیا جائے گا تو کون اس فورم کو اچھا کہے گا ۔ اس فورم کے تمام ارکان میں سے صرف دو ارکان نے سچی بات کہی ہے ۔
۔۔۔۔ اقتباس ۔۔۔۔ تائپسٹ صاحب
میرے علم کے مطابق مسعود الدین عثمان جماعت المسلمین والے نہیں ہیں۔ جماعت المسلمین والے مسعود احمد بی ایس سی ہیں۔ مسعود الدین عثمانی منکر عذاب قبر ہیں۔ ۔۔ اقتباس ختم ۔۔۔ ۔۔۔
اسلم صاحب کا ۔ ۔۔۔۔ اقتباس ۔۔۔۔۔۔ ۔ جزاک اللہ خیرا ۔جناب ٹائپسٹ صاحب
اس فورم پر میں نے اکثر دیکھا ہے کہ غلط طور پر جماعت المسلمین کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ نہیں ھو سکتا کہ کوئ اھلحدیث
مسعود احمد بی ایس سی والی جماعت المسلمین کونہ جانتا ھو۔میں نے نہیں دیکھا کہ اس جماعت کی کوئ بات آج تک غلط ثابت کی گئ
ھو۔
یہ ایک غلط روش ہے کہ بات کسی اور سےکی جا،ے اور بدنام کسی اور کو کیاجا،ے ۔۔۔۔۔ اقتباس ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹائپسٹ صاحب اور اسلم صاحب کا مشکور ہوں انہوں نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے ۔ اور مجھے جماعت المسلمین کے پمفلٹ پڑھنے کا موقعہ ملا اور کچھ غلط فہمیاں دور ہوئیں ۔۔ جزاک اللہ خیرا
۔۔۔۔۔۔ اقتباس ۔۔۔۔۔۔۔ رفیق طاھر سینئر رکن صاحب
جماعت المسلمین کے بہت سے گروہ ہیں
جماعت المسلمین مسعود احمد بی ایس سی
جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی
جماعت المسلمین محمد ہادی پیشاوری
جماعت المسلمین ڈاکٹر بشیر احمد
یہ چند بڑے بڑے نام ہیں
انکے علاوہ چھوٹی چھوٹی جماعات المسلمین بھی ہیں
مثلا
جماعت المسلمین محمد ظفر
جماعت المسلمین حق نواز گھوٹوی ابو مزمل
................. الخ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ ۔۔۔۔۔ اقتباس ختم ۔۔۔۔ ۔
جناب آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ جماعت المسلمین ایک ہی ہے ۔ کیونکہ مسعود احمد صاحب نے جماعت المسلمین کو رجسٹرڈ کر ایا ہوا ہے ۔ کوئی دوسرا اس نام کو استعمال نہیں کر سکتا ۔آپ کو شاہد کسی نے غلط معلومات دی ہیں گزارش ہے کہ آپ دوبارہ تحقیق کر لیں ۔ جزاک اللہ خیرا

رفیق طاہر صاحب کا۔۔۔اقتباس۔۔۔جادو کی حقیقت :: جادو سےمتعلق منکرین بالخصوص جماعت المسلمین کےشبہات کا رد ۔۔اقتباس ختم۔۔۔۔۔
بغیر تحقیق کے آپ نے جماعت المسلمین کا نام لے لیا ہے ۔ اگر آپ مسعود احمد صاحب کی تفسیر قرآن عزیز کا مطالعہ کرتے تو آپ کبھی بھی جماعت المسلمین کےمتعلق ایسی با ت نہ کہتے کیونکہ انہوں نے جلد اوّل سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۱۰۲ و ۱۰۳ کی تفسیر میں بڑی اچھی وضاعت کی ہے ۔ ضرور پڑھیں ۔ آخر میں عمل کے باب میں تحریر ہے ۔ ملاحظہ فرمائیں : اے لوگو ! شیطانی اعمال سے بچیئے ۔ نقش سلیمانی ، بیاض سلیمانی اور حرز سلیمانی نام رکھ کر یہودیانہ خصلت کا اعادہ نہ کیجئے ۔ نہ جادو سیکھئے ، نہ جادو کیجئے ، نہ جادو کرائیے اور نہ جادو کے ذریعہ جادو کا اتار کیجئے ۔ اور نہ ایسا علاج کیجئے جس میں کفر یا شرک کا شائبہ ہو ۔ اس بات پر ایمان رکھیئے کہ بغیر اللہ تعالیٰ کے حکم کے جادو نہ نفع پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان ۔ جادو سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے سورۃ قل اعوذبرب الفلق میں ہمیں دعا ء کی تعلیم دی ہے ۔ ۔۔۔۔الخ ۔
ڈاکٹر حسین آل الشیخ صاحب نے بہت ہی اچھا خطبہ دیا ہے اس کی روشنی ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہئےن ۔ کیو نکہ
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔ ۔
ایک متلاشی حق کویت
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
بلکل اس میں کو ئی شق نہیں کہ مسعود احمد بی اس سی صاحب کی جماعت المسلمین عذاب قبر کی منکر نہیں ہے ہم اس میں 8 سال رہ چکے ہیں ہم نے کبھی بھی ان میں یہ معاملہ نہیں دیکھا
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
بلکل اس میں کو ئی شق نہیں کہ مسعود احمد بی اس سی صاحب کی جماعت المسلمین عذاب قبر کی منکر نہیں ہے ہم اس میں 8 سال رہ چکے ہیں ہم نے کبھی بھی ان میں یہ معاملہ نہیں دیکھا
عجیب و غریب بات یہ ہے کہ کچھ بھائی مسلسل ایک ہی بات دہرائے جا رہے ہیں حالانکہ محترم رفیق طاہر بھائی نے کہیں بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مسعود احمد بی ایس سی کی رجسٹرڈ شدہ جماعت المسلمین عذاب قبر کی منکر ہے بلکہ انہوں نے تو واضح لکھا ہے کہ
اعادہ روح اور عذاب قبر کے موضوع پر جماعت المسلمین مسعود الدین عثمانی گروپ سے کیے جانے والے مناظرے پیش خدمت ہیں
پتا نہیں اس واضح بات میں مسعود احمد بی ایس سی کی رجسٹرڈ جماعت کہاں سے آ گئی جس کی ہمارے ان بھائیوں کو بار بار وضاحت دینا پڑی۔ اگر کہا جائے کہ جماعت المسلمین کہا گیا ہے تو عرض ہے کہ ان معترضین بھائیوں میں سے ہی ایک کا کہا ہے کہ
جماعت المسلمین ایک ہی ہے ۔ کیونکہ مسعود احمد صاحب نے جماعت المسلمین کو رجسٹرڈ کرایا ہوا ہے ۔ کوئی دوسرا اس نام کو استعمال نہیں کر سکتا ۔آپ کو شاہد کسی نے غلط معلومات دی ہیں گزارش ہے کہ آپ دوبارہ تحقیق کر لیں ۔ جزاک اللہ خیرا
معلوم ہوا کہ مسعود احمد بی ایس سی کی جماعت المسلمین تو رجسٹرڈ ہے اور محترم رفیق طاہر بھائی نے کہیں جماعت المسلمین رجسٹرڈ پر ہرگز بھی عذاب قبر کے انکار کا الزام نہیں لگایا بلکہ مسعود الدین عثمانی گروپ کے ساتھ بالکل وضاحت کی ہے کہ کس گروہ کی بات کی جا رہی ہے۔
رہی یہ بات کہ کوئی اور مسعود احمد بی ایس سی کی جماعت المسلمین کے علاوہ کوئی اس نام کو استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ یہ رجسٹرڈ ہے تو عرض ہے کہ اس واضح بیان سے ہی صاف ظاہر ہے کہ جماعت المسلمین رجسٹرڈ والے سوائے اپنے رجسٹرڈ ارکان کے تمام انبیاء کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سمیت پوری امت کو جماعت المسلمین میں سے ہرگز نہیں مانتے کیونکہ وہ ہرگز اس رجسٹرڈ جماعت المسلمین کا حصہ نہیں۔ اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے۔ والسلام
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
جناب آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ جماعت المسلمین ایک ہی ہے ۔ کیونکہ مسعود احمد صاحب نے جماعت المسلمین کو رجسٹرڈ کر ایا ہوا ہے ۔ کوئی دوسرا اس نام کو استعمال نہیں کر سکتا ۔آپ کو شاہد کسی نے غلط معلومات دی ہیں گزارش ہے کہ آپ دوبارہ تحقیق کر لیں ۔ جزاک اللہ خیرا
جہاں تک معلومات کی بات ہے تو وہ مجھے کسی اور نے نہیں دیں بلکہ ان جماعتوں نے خود دی ہیں
اور رہی " جماعت المسلمین رجسٹرڈ " والی بات
تو
سبحان اللہ اسکا معنى ہوا کہ جناب " مسعود احمد بی ایس سی " صاحب کی جماعت ہی " رجسٹرڈ" یعنی " طاغوت کی اجازت سے بننے والی " جماعت ہے ۔
اور اب وہ " طاغوت " کسی اور کو یہ نام الاٹ نہیں کریگا
ما شاء اللہ ۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔
جو جماعت طاغوت سے اجازت لے کر بنائی جائے وہ طاغوتی کام کرے گی یا اسلامی ؟؟؟؟
کیونکہ رجسٹریشن کا معنى اجازت لینا ہی ہوتا ہے ۔
(یاد رہے کہ حکومت کے لیے لفظ طاغوت فی الحال میں صرف اسی جماعت التکفیر کی زبان میں بول رہا ہوں کہ یہ اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں اور حکومتوں کو طاغوت ، میرا ذاتی موقف کیا ہے فی الحال اس سے کام نہیں )
 

ابوعیینہ

مبتدی
شمولیت
جنوری 17، 2012
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
281
پوائنٹ
0
اس وقت امت مسلمہ کو بڑے بڑےفتنے گھیرے ہوئے ہیں مثلا
فتنہ تقلید
فتنہ تکفیر
فتنہ لادینیت
فتنہ غامدیت
فتنہ ۔۔۔۔۔
اب فتنہ تکفیر عام ہو رہا ہے اور ہر طرف اس کی دعوت دکھائی دے رہی ہے
اللہ تعالی ہم سب کو ان فتنوں سے محفوظ فرمئاے آمین
 
Top