• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنات سے مت ڈرئیے۔۔۔۔۔۔۔!!!

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ہمارا آبائی علاقہ " تیراہ خیبرایجنسی " ہے وہاں پر کئ سال پہلے ایک قصہ مشہور ہوگیا تھا کہ رات کو ایک بلا " چڑیل " نکلتی ہے ۔ کبھی کسی کا بھیڑ کبھی بکرا ہڑپ کرجاتی ۔ الغرض بعد میں پتہ چلا کہ چند چور چکوں نے یہ بات اس لیے مشہور کی تھی کہ انھیں رات کو اپنی واردات کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ اور وہ خود ہی وہ بھیڑ بکریاں چوراتے ۔
اس طرح کا ایک اور واقعہ ہے کہ ایک لڑکی کسی لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے ۔ اور وہ رات کو اپنے بال بکھیرکے چڑیل جیسا حلیہ بنا کر باہر نکلتی تھی اور اس لڑکے کے گھر تک جاتی ، اکثر لوگ ڈر کے مارے باہر نہیں جاتے کہ کہیں چڑیل پیچھے نہ پڑ جائے ۔ اور وہ جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کا واقعہ اس سے مختلف ہو لیکن ایسے کئ قصے میں نے سنے ہیں ۔ جو کہ اکثر کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی ہے ۔
ابھی حال ہی میں میری ایک بھانجی کے سسرال میں ایک عورت پر جنات کے سایہ کا شبہ ہے ۔ بلکہ انھیں تو یقین ہے ۔
میری بھانجی نے مجھے کہا کہ وہ کوئی دوسری زبان بولتی ہے حالانکہ نہ تو اس عورت نے کہیں پر سکول پڑھا ہے اور نہ ہی کوئی مدرسہ ۔
کبھی کبھار مرد کی طرح بولتی ہے ۔ اس کا تو میں نے جواب دیا کہ یہ تو بعض انسان میں کچھ کمالات ہوسکتے ہیں ، کوئی نئ بات نہیں ہے ۔
کبھی کہتی کہ گھر میں بہت زیادہ کام جمع ہوجاتا جو کہ میرے لیے بہت ہی مشکل ہوتا ہے ، لیکن وہ عورت بہت تیزی کے ساتھ وہ کام کرجاتی ہے جس سے میں حیرت میں پڑجاتی ہوں ۔
آپ کی بات سے بہت حد تک متفق ہوں، ایسا اکثر ہوتا ہے کہ چور وغیرہ اس طرح کی افواہ پھیلاتے ہیں، اور ایسا ہمارے محلہ میں بھی ہو چکا ہے،
خیر میرے معاملے میں ایسا نہیں ہے چڑیل وغیرہ مجھے محلہ میں نہیں بلکہ میرے بغل میں دکھائی دیتی تھی، اب کہتے ہے نہ قبر کا حال مردہ ہی جانے ،،، ابتسامہ
 
Top