• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت وجہنم !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10990430_759214714146800_3250663682606172281_n.jpg


یہ مجرم لوگ در حقیقت غلط فہمی میں مبتلا ہیں اور اِن کی عقل ماری گئی ہے ، جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا


--------------------------
(سورة القمر : 47 ، 48)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
11008613_1063983200284537_9041178594489118625_n.jpg


حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جنتی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور جب تک اللہ چاہے گا یہاں رہیں گے (اس کے باوجود جنت کے کچھ حصے خالی ہوں گے) چنانچہ اللہ تعالیٰ نئی مخلوق پیدا کر کے جنت بھر دے گا۔


( سلسلۃ الصحیحہ : 2540)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
14044_1063976240285233_3827576524049708081_n.jpg


حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نیند، موت ہی کی ایک قسم ہے، اس لیے اہل جنت سوئیں گے نہیں۔

( سلسلۃ الصحیحہ : 1087)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
1506936_1063973330285524_600764493212228422_n.jpg


حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر کوئی جنتی دنیا میں جھانک لے اور اس کے کنگن نمودار ہو جائیں تو ان کی تابناکی کے سامنے سورج کی روشنی یوں ماند پڑ جائے جیسے سورج ستارے کی روشنی ماند کر دیتا ہے۔


(سلسلۃ الصحیحہ : 3396)
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
اللہ تعالیٰ ہمیں جھنم سے پناہ عطا کرے اور جنت میں جگہ دے۔
آمین۔
 
Top