ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَسِيْقَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِلَى الْجَنَّۃِ زُمَرًا۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءُوْہَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَـــتُہَا سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خٰلِدِيْنَ۷۳ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ صَدَقَنَا وَعْدَہٗ وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَـتَبَوَّاُ مِنَ الْجَــنَّۃِ حَيْثُ نَشَاۗءُ۰ۚ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَ۷۴ (زمر:۷۳۔۷۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہتے تھے وہ گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کیے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دئیے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو، تم خوش رہو۔ تم اس میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ۔ یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا۔ جنت میں جہاں چاہیں قیام کریں۔ پس عمل کرنے والوں کو بہت ہی اچھا بدلہ ہے۔
ان آیتوں میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے جنتیوں کے بارے میں فرمایا ہے کہ بعض بعض لوگ نہایت عمدہ اور اعلیٰ درجہ کی سواریوں پر سوار ہو کر جنت کی طرف پہنچائے جائیں گے۔ کچھ مقربین کی جماعتیں ہوں گی اور صلحاء و ابرار کی جماعتیں ہوں گی۔ ان سے کم درجہ والوں کی جماعت پھر ان سے کم درجہ والوں کی۔ ہر ہر جماعت اپنے مناسب لوگوں کے ساتھ ہوگی۔