• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جواب چاہتا ہوں.

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
محترم! حقیقتاً آپ اب صحیح معنیٰ میں اندھے مقلد بن گئے ہو صد افسوس۔ قرآن اور حدیث سے استفادہ نہ ہونے کے سبب ہی آپ نے حنفیت کو ”استعفیٰ“ دیا۔
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

یہ جو ایک روپے میں چار کے حساب سے اڑان تشتریاں جو آپ اڑا رہے ہیں انہیں سنبھال رکھیئے کسی مقلد کے لیئے یقیناً یہ وہاں ضرور کارآمد ہونگی


تو پھر ثابت ہوگا کہ آج تک جتنے مقلد حنفیت چھوڑ کر اہلحدیث ہوئے انہوں نے حنفیت پڑھی ہی نہیں تھی؟ (یہ تو ایسا ہی ہے کہ جب تک اپنی ٹیم تھا تو علامہ فاضل حضرت فلانا دامت برکاتھم عالیہ، اور جب ٹیم چھوڑ گیا تو توپوں کا رخ بھی اُدھر ہی ہوگیا.... کیا کہنے آپ کی بے بسی کے، دوسری بات حنفیت میں ایسا کیا پڑھنا رہ گیا تھا کہ جو آج تک لوگ اہلحدیث ہورہے ہیں وہ حنفیت ہی میں چپکے رہتے؟

ایسا کچھ مجھے بتائو نہ کہ میں واپس آجائوں؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
تو پھر ثابت ہوگا کہ آج تک جتنے مقلد حنفیت چھوڑ کر اہلحدیث ہوئے انہوں نے حنفیت پڑھی ہی نہیں تھی؟ (یہ تو ایسا ہی ہے کہ جب تک اپنی ٹیم تھا تو علامہ فاضل حضرت فلانا دامت برکاتھم عالیہ، اور جب ٹیم چھوڑ گیا تو توپوں کا رخ بھی اُدھر ہی ہوگیا.... کیا کہنے آپ کی بے بسی کے، دوسری بات حنفیت میں ایسا کیا پڑھنا رہ گیا تھا کہ جو آج تک لوگ اہلحدیث ہورہے ہیں وہ حنفیت ہی میں چپکے رہتے؟
محترم! حنفیت سے نکل کر انسان اندھا ہو جاتا ہے اس کا یقین آپ اپنی تحریر کو بغور پڑھ کر کرلیں۔ محترم میں نے حنفی کتب نہیں بلکہ قرآن اور احادیث کی کتب کے بارے میں لکھا تھا۔ ویسے یہ ایک حقیقت ہے کہجب کقئی حنفی قرآن اور حدیث سے کوئی مسئلہ ثابت کرتا ہے تو آپ کو یہ دونوں نصوص حنفی کتب نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں۔
محترم! حق کو اپنانے کی کوشش محمود ہوتی ہے حق جتانے کی مذموم۔
 
Last edited:

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
عبد الرحمٰن بھائی کہا تو ہے یہ لطیفے آئے دن سننے کو ملتے رہتے ہیں کوئی نئی بات کیا کریں، میں نے حنفیت کو استعفیٰ دیا تھا قرآن و حدیث کو نہیں، اور آپ کو بھی مرچی حنفیت چھوڑنے پر لگی تھی، اور بقول آپکے حنفیت چھوڑ کر جانے والا اندھا ہوتا ہے، تو اسی تناظر میں، میں نے اوپر پوسٹ پر آپکی عقل کی بتی جلانے کی کوشش کی تھی، نیز آپ کا یہ کہنا کہ قرآن و حدیث سے استفادہ نہ ہونے کے سبب میں نے حنفیت کو چھوڑا، تو پیارے کہاں حنفیت کہاں قرآن و حدیث؟ یہ بھی آپ کی بڑ سے زیادہ کچھ نہیں... تقلید کے اعوانوں میں جو زلزلے آئے ہوئے ہیں اُسکے سبب آپ کی یہ حالت بنتی بھی ہے... میں سمجھ سکتا ہوں آپ کی حالت زار کو اللہ رحم فرمائے آمین...

عبد الرحمٰن بھائی میں حنفی نہیں بنتا کیا فتویٰ ہے مجھ پر؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
عبد الرحمٰن بھائی کہا تو ہے یہ لطیفے آئے دن سننے کو ملتے رہتے ہیں کوئی نئی بات کیا کریں، میں نے حنفیت کو استعفیٰ دیا تھا قرآن و حدیث کو نہیں، اور آپ کو بھی مرچی حنفیت چھوڑنے پر لگی تھی، اور بقول آپکے حنفیت چھوڑ کر جانے والا اندھا ہوتا ہے، تو اسی تناظر میں، میں نے اوپر پوسٹ پر آپکی عقل کی بتی جلانے کی کوشش کی تھی، نیز آپ کا یہ کہنا کہ قرآن و حدیث سے استفادہ نہ ہونے کے سبب میں نے حنفیت کو چھوڑا، تو پیارے کہاں حنفیت کہاں قرآن و حدیث؟ یہ بھی آپ کی بڑ سے زیادہ کچھ نہیں... تقلید کے اعوانوں میں جو زلزلے آئے ہوئے ہیں اُسکے سبب آپ کی یہ حالت بنتی بھی ہے... میں سمجھ سکتا ہوں آپ کی حالت زار کو اللہ رحم فرمائے آمین.
محترم! نہ تو کسی کو ”مرچی“ لگی ہے اور نہ ہی تقلید کے اعوانوں میں کوئی زلزلہ آیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ مجھے جب بھی اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ فلاں نے حنفیت چھوڑ دی ہے تو مجھے شوق ہوتا ہے کہ اس نے کیسے تحقیق کی ہوگی۔ کیونکہ میں نے جب لا ابالی پن سے توبہ کرکے دین میں مکمل داخل ہونے کا تہیہ کیا تو سب سے پہلے میں نے قرآن کو پرانے مفسرین کی رہنمائی میں پڑھا۔ اس کے بعد میں نے مشکوٰۃ شریف کا مکمل مطالعہ کیا۔ یہ سارا کچھ کرنے کے بعد میں نے اختلافی مسائل کا مطالعہ شروع کیا۔ چونکہ نیت صاف تھی اس لئے آپ یقین جانیں کہ جیسے جیسے میری ضرورت بڑھتی گئی ویسے ویسے مجھے دینی مواد سے استفادہ کے ذرائع ملتے گئے۔ ایک موقعہ ایسا بھی آیا کہ ایک مسئلہ میں میں احناف کو غلط گمان کرکے اس کے خلاف عمل کرتا رہا اور کسی کی پروا نہیں کی۔ کچھ عرصہ کے بعد جب مطالعہ میں مزید وسعت آئی تو اسی مسئلہ میں احناف کو حق پر جانا۔
اللہ تعالیٰ نے ہر کسی سے حساب لینا ہے اس کا یقین رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سے خلوص نیت سے حق چاہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور حق سجھا دیتے ہیں بشرطیکہ لگن سچی ہو۔ میرا یہ بھی خیال ہے کہ اگر کوئی خلوص دل سے تحقیق کرتا ہے اور اس کا سینہ صحیح بات کے لئے نہیں بھی کھلتا تو بھی انشاء اللہ وہ آخرت میں سرخرو ہوگا۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@اشماریہ میں کافی عرصہ بعد یہاں حاضر ہوا ہوں، ان شاء اللہ، گفتگو کو سلسلہ وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@اشماریہ میں کافی عرصہ بعد یہاں حاضر ہوا ہوں، ان شاء اللہ، گفتگو کو سلسلہ وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم ابن داؤد بھائی اگر آپ میری پچھلے چند مہینے کی فورم پر حاضری دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میں نے بحثوں میں حصہ لینا تقریبا چھوڑ دیا ہے۔ صرف چند علمی ابحاث میں کوئی کوئی جواب بھیج دیتا ہوں۔ اور اس کی ایک وجہ تو مصروفیت ہے جس کے سبب میرا مطالعہ بھی بہت کم ہو گیا ہے۔ اور دوسری وجہ شدت سے یہ احساس ہونا ہے کہ یہ مباحث کافی عرصے سے چل رہی ہیں لیکن ان کا فائدہ کیا ہو رہا ہے؟ بجائے فائدہ کے ہم مزید ٹکڑوں میں بٹتے جا رہے ہیں۔ اور ہمارے مقابلے میں جو علماء کرام ان مباحث میں نہیں پڑ رہے وہ کتنا کام کر رہے ہیں۔ صرف اسلامک بینکنگ کی ایک مثال ہی کافی ہے شاید۔

پھر بھی اگر آپ کی منشاء ہو کہ ہم بحث کریں تو جیسے آپ چاہیں۔ میں مجبور ہوں گا۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
درست اشماریہ بھائی! آپ کے آخری مراسلہ ان باتوں کے متعلق ہمارا مؤقف ہماری پہلی تحریر میں موجود ہے، صرف ایک نکتہ بحر الرائق سے نیا بیان کیا گیا تھا، اس کی وضاحت کسی اور جگہ بیان کر دیں گے!
باقی اب قارئین پر ہے کہ اس گفتگو سے اپنے لئے کیا اخذ کرتے ہیں!
جزاک اللہ اشماریہ بھائی! اللہ تعالیٰ ہم کو ہدایت دے ، ہم پر حق واضح کرے اور اسے قبول کرنے کی توفیق دے، آمین
 
Last edited:
Top