جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ’’ جو لوگ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کی امت شرک نہیں کر سکتی ۔
وہ صرف یہ بتائیں کہ یہود و نصاریٰ نے شرک کیا کہ نہیں۔
اگر کیا ہے تو اس مشہور حدیث کو ہم کس زمرے میں ڈالیں
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے سے پہلی قوموں کی ضرور پیروی کروگے ، بالشت بالشت برابر اور ہاتھ ہاتھ کے برابر ، حتی کہ اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں داخل ہوں گے تو تم لوگ بھی ان کی پیروی کروگے ۔ حضرت ابو سعید کہتے ہیں کہ یہ سننے کے بعد ہم لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول eکیا پہلی قوموں سے مراد یہود ونصاری ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : پھر اور کون؟( صحیح بخاری و صحیح مسلم)