• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو کرنا ہے ابھی کرلے

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
جو کرنا ہے ابھی کرلے

دو روزہ زندگانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے
یہ دنیا آنی جانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

کہاں کے دوست اور بھائی یہ کیسی الفت دنیا
یہ سب آگ گھر پانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

یہ ڈھلتی چھاؤں ہے، تیرا شباب اور تیری خوش حالی
یہ دو دن کی جوانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

حیاتِ جاودانی کا ذریعہ ہے عمل تیرا
اسی میں کامرانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

گیا جو وقت تیرے ہاتھ سے وہ پھر نہ آئے گا
زمانہ بہت باقی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

تیرے اسلاف نے زورِ عمل سے دی بدل دنیا
انہی کی تو نشانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

نصیب بے عمل تو میرے پیغام عمل کو سُن
یہی راز نہانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے

تیری منزل ہے یاں سے دور اور یہ عالم انسانی
سرائے کاروانی ہے جو کرنا ہے ابھی کرلے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
جمالِ حسنِ قرآں نور جاں ہر مسلماں ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے

نظیر اس کی نہیں ملتی جہاں میں ڈھونڈ کر دیکھا
بھلا کیوں کر نہ ہو یکتا، کلام پاک رحماں ہے
 
Top