شاہد بھائی سوال آپ سے نہیں بلکہ ان سے جنہوں نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے، ان کی اور ان کے گروپ کی جتنی بھی پوسٹ میں نے آج تک دیکھی ہے اس میں بس یہی ہوتا ہے کہ کشمیر کا جہاد غلط، افغانستان کا جہاد، غلط، عراق غلط وغیرہ وغیرہ۔
ان کی اپنی ویب سائیٹ جو کہ اب دو ہو چکی ہیں اس پر بھی یہی سارا مواد موجود ہے کہ جہاد نام کی کسی چیز کا تذکرہ ہی نہیں ہے، حتی کہ میں نے یہاں تک ان سے سنا کہ اگر امریکہ آپ کے ملک اسلام آباد پر قبضہ کر لے تو آپ کو اس کی اطاعت قبول کرنی پڑے گی۔
تو جہاد کہاں ہے اور کس کے خلاف ہے، یا جہاد یکسر ختم ہو گیا، بس مجھے یہ بتائیں کہ دنیا کا وہ کونسا کونا ہے جہاں اس وقت شرعی جہاد ہو رہا ہے، جس کو آپ کہتے ہیں یہ جہاد عین اسلام کے مطابق ہے۔ ہے کوئی ایسا کونا یا بس داڑھیاں رکھ کر مسلمانوں کو جہاد سے روکنے پر لگے ہوئے ہو۔
وضاحت کردوں کہ کشمیر اور افغانستان میں جو لوگ اس وقت جس طریقے پر جہاد کر رہے ہیں میں ان کی حمایت ہرگز نہیں کر رہا۔
بھائی، پہلی بات تو یہ کہ آپ ایک نئی بحث چھیڑ رہے ہیں، تو بہتر تھا کسی نئے دھاگے میں پیش کرتے۔
یہ مضمون کسی اور سیاق میں پیش کیا گیا ہے۔ یعنی ان حضرات کے جواب میں جو افغانستان جہاد کے طالبان اور القاعدہ کے حق میں سلفی علماء کے حوالہ جات پیش کرتے ہیں۔
لہٰذا انہیں تصویر کا دوسرا پہلو بھی دکھایا گیا ہے۔
باقی آپ نے امریکہ کی اطاعت والی بات غلط سنی۔ ہاں ہم نے یہ پڑھا اور جانا (اور حوالہ بھی دے سکتے ہیں) کہ اگر امریکہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو ٹی ٹی پی "سوچے" گی کہ کس کا ساتھ دینا ہے۔
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ جہاد کی مخالفت کرنے والے کو تو مسلمان کہلانے کا حق بھی نہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مسلمان ، خود مسلمانوں ہی کو قتل کرتے پھریں اور اسے جہاد باور کروائیں اور ہم مان لیں کہ جی یہی جہاد ہے۔
میدانوں میں قتال کرنے والے ایک نہیں کئی گروہ ہیں جو شرعی جہاد کر رہے ہیں۔ کچھ سے ہم باخبر ہوں گے تو کچھ سے شاید بے خبر۔
جماعۃ الدعوۃ والے بھی جہاد ہی کر رہے ہیں۔ افغان جہاد میں طالبان کے علاوہ کئی سلفی تحریکیں ہیں جو جہاد میں مشغول ہیں۔
اس سوال کا جواب سمجھنا تب آسان ہوگا، جب آپ خود جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
اپنے ہی سوال کا جواب یوں دیجئے کہ طالبان، القاعدہ، ٹی ٹی پی وغیرہ تو سب ابھی گزشتہ چند سالوں کی پیداوار ہیں۔ اس سے قبل جہاد کرنے والا کون سا گروہ آپ کی نظر میں شرعی جہاد کر رہا تھا؟
جبکہ آپ نے خود ہی کہا ہے کہ کشمیر، افغانستان میں جو لوگ اس وقت جس طریقے پر جہاد کر رہے ہیں، آپ اس کی حمایت نہیں کرتے۔