• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہیز کے خواہشمندوں کہ لئے تحفہ خاص !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جہیز کا مطالبہ ایک لعنت !!!

  • مکرمی! آجکل شادی کا تصور وہ نہیں جو اسلام نے ہمیں دیا تھا بلکہ شادی ایک کاروبار بن کر رہ گئی ہے۔ لوگ لڑکی والوں سے باقاعدہ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امراءتو اپنی دولت کی نمائش کے لئے اپنی بیٹی کو قیمتی کپڑے، زیور، اور دوسری قیمتی اشیاءدے دیتے ہیں لیکن عام آدمی اس رسم کی چَکّی میں بُری طرح پِس رہا ہے۔ یہ ایک ہندوانہ رسم ہے اور ہم بھی اس کی اندھا دھند پیروی میں مصروف ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جہیز پر پابندی لگا دے اور ہمیں بھی چاہیے کہ اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہندوانہ رسم کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  1. امراءتو اپنی بیٹی کو قیمتی کپڑے، زیور، اور دوسری قیمتی اشیاءدے دیتے ہیں
  2. حکومت کو چاہیے کہ وہ جہیز پر پابندی لگا دے
اگر کوئی اپنی بیٹی کو اس کی شادی کے موقع پر حسب حیثیت اپنی خوشی سے بہت کچھ دیتا ہے تو آپ کو اس میں کیا اعتراض ہے؟
کیا حکومت کے پابندی لگانے سے امراء اپنی بیٹیوں کو تحائف دینا بند کردیں گے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
::: دلہن خود ایک جہیز ہے :::

کیونکہ،والدین،بہن،بھائی اپنے جگر کا ٹکڑاآپ کو دے رہے ہیں لیکن کم ظرف اور پست ذہن لوگ جہیز (مال وزر) میں دلہن کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں

sR1ne.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر کوئی اپنی بیٹی کو اس کی شادی کے موقع پر حسب حیثیت اپنی خوشی سے بہت کچھ دیتا ہے تو آپ کو اس میں کیا اعتراض ہے؟

کیا حکومت کے پابندی لگانے سے امراء اپنی بیٹیوں کو تحائف دینا بند کردیں گے؟

بھائی تحائف اور ڈیمانڈ میں فرق ہوتا ہے

میں آپ کو ایک سچا واقعہ سناتا ہو ایک بھائی نہ اپنی بہن کی شادی پر سب کچھ دیا لیکن ولیمہ والے دن دولہا کا باپ اس کے بھائی کو ایک کونے میں لے گیا اور کہنے لگا کہ آپ نے صوفہ کے ساتھ ٹیبل نہیں دی جس کی وجہ سے وہ لوگ اس لڑکی پر ظلم کرنے لگے آج وہ لڑکی خلع لے کر اپنے گھر پر ہے

ایک واقعہ میرے گھر کے سامنے شادی ھال ہے ایک شادی میں عین نکاح کے ٹائم پر لڑکے نے موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ کر دی بات اتنی بڑھی کہ شادی ھال میں مار کٹائی شروع ھو گئی -
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جس طرح آپ جہیز پر لڑکی کی طرف سے فریاد کر رہے ہیں اسی طرح عرب کلچر میں اس کا الٹ ھے، جس لڑکے کی شادی کرنی ھے اس پر لڑکی کے والد کو اس کی ڈیمانڈ پر ایک کثیر رقم کی ضرورت ہوتی ھے پھر جا کر اس لڑکے کی کسی لڑکی سے شادی ہوتی ھے جسے عام طور پر یہ کہا جاتا ھے کہ لڑکی بیچی، مگر لڑکی کے باپ کا کہنا ھے کہ لڑکی کسی کی امانت ھے اور اس کی تعلیم اور پرورش پر جو اخراجات ہوئے اور جو شادی کے وقت ہونگے سب ملا کر لم سم ایک کثیر رقم حق مہر کے نام سے لی جاتی ھے۔

جو غریب غربہ عرب مسلمز کنٹریکٹ کے مطابق یہ رقم ادا کرنے کے قابل نہیں ہوتے وہ پھر دوسرے ممالک میں جا کر کم رقم میں دلہن لے آتے ہیں۔

اس کی شرعی حیثیت کیا ھے اگر ہو سکے تو اس پر بھی روشنی ڈالیں۔

والسلام
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بھائی تحائف اور ڈیمانڈ میں فرق ہوتا ہے

میں آپ کو ایک سچا واقعہ سناتا ہو ایک بھائی نہ اپنی بہن کی شادی پر سب کچھ دیا لیکن ولیمہ والے دن دولہا کا باپ اس کے بھائی کو ایک کونے میں لے گیا اور کہنے لگا کہ آپ نے صوفہ کے ساتھ ٹیبل نہیں دی جس کی وجہ سے وہ لوگ اس لڑکی پر ظلم کرنے لگے آج وہ لڑکی خلع لے کر اپنے گھر پر ہے

ایک واقعہ میرے گھر کے سامنے شادی ھال ہے ایک شادی میں عین نکاح کے ٹائم پر لڑکے نے موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ کر دی بات اتنی بڑھی کہ شادی ھال میں مار کٹائی شروع ھو گئی -
متفق
صرف جہیز مانگنا معیوب، غیر اسلامی اور مرد کی مردانگی کے خلاف بات ہے۔ اس بات کو جتنا بھی بُرا کہا جائے کم ہے۔
لیکن اس بات کی آڑ میں والدین کی طرف سے بیٹیوں کو خوشی سے کچھ دینے کی مذمت کرنا، اسے معیوب گرداننا یا اس پر پابندی لگانے کی باتیں کرنا غلط ہے۔ البتہ شادی کے موقع پر ایسے دئے جانے والے سامان کی نمائش بھی غلط ہے۔
یہ دو الگ الگ ایشوز ہیں۔ انہیں ایک دوسرے سے مکس اپ نہیں کرنا چاہئے
 
Top