- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا نام انس نضر ہے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر ہوں، ہم نے ایک ویلفیئر ٹرسٹ (اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے) شروع کیا ہوا ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے (ایک اسلامک یونیورسٹی، اردو وانگلش میڈیم سکولز، درس نظامی کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے مدارس اور اسلامک انسٹیٹیوٹ کے نام سے شارٹ کورسز کے میل فی میل ادارے جن میں آن لائن کلاسز بھی جاری ہیں)، تحقیقی ادارے (جن میں سے ایک مجلس التحقیق الاسلامی یعنی اسلامک ریسرچ کونسل بھی ہے، جہاں سے ماہانہ محدث ورشد نکلتے ہیں) اور رفاہی ادارے ہیں۔
میں اپنے دینی مدرسہ (جامعہ رحمانیہ، کلیہ القرآن) کا فارغ التحصیل ہوں، پنجاب کالج آف کامرس سے بی کام کیا ہوا ہے، مدینہ یونیورسٹی سے کلیہ الشریعہ کا فاضل ہوں اور اب پنجاب یونیورسٹی سے تفسیر میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے، وللہ الحمد والمنۃ
آج کل درس وتدریس سے متعلّق ہوں، لاہور اسلامک یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں، شام کو اپنے اسلامک انسٹیٹیوٹ میں آن لائن ترجمہ قرآن کلاسز لیتا ہوں اور مجلس التحقیق الاسلامی (اسلامک ریسرچ کونسل) کا انچارج ہوں، واضح رہے کہ اسی ریسرچ کونسل کے تحت ہماری ویب سائٹ کتاب وسنت ڈاٹ کام اور اب اس علمی ودعوتی فورم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں ہمارے سب سے بڑے معاون محترم محمد شاکر بھائی ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے تو انجینئر ہیں، لیکن صرف دعوتی مقاصد کیلئے اپنا بہت قیمتی ٹائم ہمیں دیتے ہیں، جس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ سے ان کیلئے جزائے خیر کے دعا گو ہیں۔ ہماری مزید ویب سائٹس درج ذیل ہیں:

- محدث لائبریری [Mohaddis Library]
- http://www.kitabosunnat.com/forum/forum.php
- Mohaddis Fatwa -- محدث فتویٰ
- Islamic Brothers Learning Platform
- WELCOME TO MONTHLEY MOHADDIS (اس ویب سائٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔)
- Islamic Institute, Lahore, Pakistan (آن لائن ترجمہ قرآن کریم کلاس)
﴿ ربنا هب لنا من أزواجنا وذريتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما ﴾