• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ انس نضر، فاضل مدینہ یونیورسٹی، پی ایچ ڈی (تفسیر)

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جزاک اللہ خیرا فی الدارین ۔ انس بھائی جان، اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مساعی کو قبول فرمائے اور دین و دنیا کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین ۔ آپ کا مختصر تعارف جان کر ازحد خوشی ہوئی اور یہ دراصل ہمارے لئے بہت ہی سعادت کی بات ہے کہ اس اہم دعوتی پلیٹ فارم پر انگلی کٹا کے شہیدوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ بس اللہ تعالیٰ اسے ہماری اور دوسروں کی نجات کا ذریعہ بنادے تو اس سے بڑی کامیابی کوئی نہیں۔
کس ہاتھ کی اور کس نمبر کی انگلی کٹی ہے (ابتسامہ)
ایک مسلمان کو دین کے کسی بھی شعبے سے اپنا تعلق قائم رکھنا چاہئے، یہ رب الالعالمین کا حکمت پر مبنی نظام ہے کہ اللہ نے دین کے شعبوں کے لئے بہت کم لوگوں کو منتخب کیا ہے، ہر شعبہ کی اپنی اہمیت ہے، کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ میں اگر جہاد کررہا ہوں تو صرف یہی سب سے اہم ہے سارے مسلمان جہاد کے شعبہ سے وابستہ ہوجائیں، یا کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں تبلیغ کررہا ہوں تو یہ سب سے اہم ہے سب تبلیغ کے شعبہ کو سنبھال لیں، اس سے انکار نہیں لیکن یہ تمام شعبے دین کی ترقی، سربلندی اور اس کے فروغ کے لئے لازمی بنیاد ہے۔
لہذا جو دین کے جس شعبہ سے وابستہ ہے اور اپنی کوشش اور محنت سے اسے پر وان چڑھا رہا ہے وہ بھی اس شعبہ کا شہید ہی ہے۔
 
Top