• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ انس نضر، فاضل مدینہ یونیورسٹی، پی ایچ ڈی (تفسیر)

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا نام انس نضر ہے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر ہوں، ہم نے ایک ویلفیئر ٹرسٹ (اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے) شروع کیا ہوا ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے (ایک اسلامک یونیورسٹی، اردو وانگلش میڈیم سکولز، درس نظامی کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے مدارس اور اسلامک انسٹیٹیوٹ کے نام سے شارٹ کورسز کے میل فی میل ادارے جن میں آن لائن کلاسز بھی جاری ہیں)، تحقیقی ادارے (جن میں سے ایک مجلس التحقیق الاسلامی یعنی اسلامک ریسرچ کونسل بھی ہے، جہاں سے ماہانہ محدث ورشد نکلتے ہیں) اور رفاہی ادارے ہیں۔
میں اپنے دینی مدرسہ (جامعہ رحمانیہ، کلیہ القرآن) کا فارغ التحصیل ہوں، پنجاب کالج آف کامرس سے بی کام کیا ہوا ہے، مدینہ یونیورسٹی سے کلیہ الشریعہ کا فاضل ہوں اور اب پنجاب یونیورسٹی سے تفسیر میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے، وللہ الحمد والمنۃ
آج کل درس وتدریس سے متعلّق ہوں، لاہور اسلامک یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں، شام کو اپنے اسلامک انسٹیٹیوٹ میں آن لائن ترجمہ قرآن کلاسز لیتا ہوں اور مجلس التحقیق الاسلامی (اسلامک ریسرچ کونسل) کا انچارج ہوں، واضح رہے کہ اسی ریسرچ کونسل کے تحت ہماری ویب سائٹ کتاب وسنت ڈاٹ کام اور اب اس علمی ودعوتی فورم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں ہمارے سب سے بڑے معاون محترم محمد شاکر بھائی ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے تو انجینئر ہیں، لیکن صرف دعوتی مقاصد کیلئے اپنا بہت قیمتی ٹائم ہمیں دیتے ہیں، جس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ سے ان کیلئے جزائے خیر کے دعا گو ہیں۔ ہماری مزید ویب سائٹس درج ذیل ہیں:
﴿ ربنا هب لنا من أزواجنا وذريتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما ﴾
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا فی الدارین ۔ انس بھائی جان، اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مساعی کو قبول فرمائے اور دین و دنیا کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین ۔ آپ کا مختصر تعارف جان کر ازحد خوشی ہوئی اور یہ دراصل ہمارے لئے بہت ہی سعادت کی بات ہے کہ اس اہم دعوتی پلیٹ فارم پر انگلی کٹا کے شہیدوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ بس اللہ تعالیٰ اسے ہماری اور دوسروں کی نجات کا ذریعہ بنادے تو اس سے بڑی کامیابی کوئی نہیں۔
 

ابوعمر

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
358
پوائنٹ
71
ماشاء اللہ انس بھائی اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

اور بہت ہی محترم شاکر بھائی کا میں بھی بہت شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے ہر طرح سے میری مدد اور رہنمائی کی۔

جزاک اللہ شاکر بھائی۔
 
شمولیت
اپریل 21، 2011
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
71
السلاوعلیکم انس بھائئ

بہت ہی اچھا ہو اگر ان تمام تعلیمی اداروں کا ایک مختصر سا تعارف بھی کرادیں جن کا آپ نے ذکر کیا ھے۔ خصوصاً آن لائن ترجمہ کلاس کے بارے میں ضردر بتائیں اور اگر کوئی ادارہ ملاذمت پیشہ لوگوں کو عربی زبان سکھاتا ہو تو ضرور رہنمائی کریں۔ جزاءک اللہ خیراً
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم انس بھائی
بہت ہی اچھا ہو اگر ان تمام تعلیمی اداروں کا ایک مختصر سا تعارف بھی کرادیں جن کا آپ نے ذکر کیا ھے۔ خصوصاً آن لائن ترجمہ کلاس کے بارے میں ضردر بتائیں اور اگر کوئی ادارہ ملازمت پیشہ لوگوں کو عربی زبان سکھاتا ہو تو ضرور رہنمائی کریں۔ جزاک اللہ خیراً
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عنقریب ان شاء اللہ آپ تمام اداروں کا مختصر تعارُف ’کتاب وسنت ڈاٹ کام‘ اور ’محدث فورم‘ پر دیکھیں گے۔
ہمارے ہاں آج کل چار ماہی ’عربی لینگوئج کورس‘ جاری ہے ’91 بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور‘ میں، لیکن وہ خواتین کیلئے ہے۔
آن لائن کلاسز ’وِز آئی کیو ڈاٹ کام‘ ویب سائٹ پر ہوتی ہیں، جہاں ہم نے ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے:
Islamic Institute, Lahore, Pakistan
اگر آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس ذاتی پیغام کے ذریعے بھیج دیں تو میں آپ کو وہاں ایڈ کر لوں گا جس کے نتیجے میں آپ کو تمام آن لائن کلاسز (ترجمہ قرآن کلاس، حدیث (بخاری) کلاس، تجوید کلاس وغیرہ وغیرہ) کی اطلاع مل جایا کرے گی۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاءک اللہ
ای میل آئی ڈی حذف ۔۔انتظامیہ
عبدالودود بھائی، ای میل وغیرہ کی شیئرنگ کے لئے ذاتی پیغام کا طریقہ مناسب ہے۔ یہ آپ ہی کی سہولت اور بچاؤ کے لئے ہے۔ کیونکہ آج کل ایسے سافٹ ویئرز عام دستیاب ہیں جو سائٹس میں گھوم پھر کر خودبخود ای میل ایڈریس ڈھونڈ لیتے ہیں اور پھر یہ کروڑوں ای میل ایڈریسز جمع کر کے چند ڈالرز کے عوض بیچے جاتے ہیں اور خریدنے والے یا کریک حاصل کرنے والے ان پر خوب اسپیم ای میلز بھیجتے ہیں۔ لہٰذا سیکورٹی کے نقطہ نظر سے آپ کا ای میل ہٹا دیا گیا ہے۔ ۔لیکن جس مقصد کے لئے آپ نے شیئر کیا تھا وہ پورا ہو گیا۔ انس بھائی کو ای میل مل گیا ہے۔ اب آپ کو ذاتی پیغام کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ چند لائنیں صرف توجہ دلانے کے لئے لکھ دی ہیں۔ امید ہے کہ برا نہیں منائیں گے۔
جزاک اللہ۔۔!
 
Top