• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کی شخصیت میری نظر میں

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
ما شاء اللہ بہت محنت سے مضمون تیار کیا گیا ہے۔ کوشش جاری رکھیں، اچھا محقق بننے کی صلاحیت آپ میں موجود ہے۔

بس ایک بات عرض کرنی تھی کہ آپ نے حافظ زبیر علی زئی صاحب کے متنوع ناموں میں محمد زبیر اور حافظ محمد زبیر کا بھی ذکر کیا ہے لیکن ان کے اصل نام میں مجھے محمد کا لفظ نہیں ملا۔ اور ایک جگہ تو آپ کے مضمون میں حافظ محمد زبیر رحمہ اللہ لکھا دیکھا تو فورا دل میں خیال آیا کہ میں کب سے مرحوم ہو گیا؟

یہ نام میری اکثر پرانی تحریروں میں استعمال ہوتا تھا بلکہ کئی لوگ تو مجھے یہ کہتے بھی تھے کہ آپ حضرو کے ہیں تو میں وضاحت کرتا کہ بھائی وہ حافظ زبیر علی ہیں اور میں حافظ محمد زبیر ہوں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ما شاء اللہ بہت محنت سے مضمون تیار کیا گیا ہے۔ کوشش جاری رکھیں، اچھا محقق بننے کی صلاحیت آپ میں موجود ہے۔

بس ایک بات عرض کرنی تھی کہ آپ نے حافظ زبیر علی زئی صاحب کے متنوع ناموں میں محمد زبیر اور حافظ محمد زبیر کا بھی ذکر کیا ہے لیکن ان کے اصل نام میں مجھے محمد کا لفظ نہیں ملا۔ اور ایک جگہ تو آپ کے مضمون میں حافظ محمد زبیر رحمہ اللہ لکھا دیکھا تو فورا دل میں خیال آیا کہ میں کب سے مرحوم ہو گیا؟

یہ نام میری اکثر پرانی تحریروں میں استعمال ہوتا تھا بلکہ کئی لوگ تو مجھے یہ کہتے بھی تھے کہ آپ حضرو کے ہیں تو میں وضاحت کرتا کہ بھائی وہ حافظ زبیر علی ہیں اور میں حافظ محمد زبیر ہوں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
جب بڑا عالم کسی طالب علم کی کوشش کی تعریف کرتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ

میں نے مضمون کے آخر میں بعض تنبیہات لکھی ہیں شاید آپ نے غور نہیں فرمایا۔ دوبارہ دیکھیں:
تنبیہ۴: زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کا پورا نام ’’ حافظ ابوطاہر محمد زبیرعلی زئی‘‘ تھا۔مضمون میں اسی نام کو کبھی مختصر اور کبھی مکمل ذکر کیا گیا تاکہ یکسانیت سے بچا جاسکے ۔جیسے کبھی حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ لکھا ہے، کبھی شیخ زبیرعلی زئی، کبھی صرف زبیرعلی زئی، کبھی حافظ صاحب رحمہ اللہ، کبھی محمد زبیر، کبھی حافظ محمد زبیر وغیرہ

حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کا مکمل نام دارلسلام کی جانب سے طبع شدہ سنن ابی داود اور سنن ابن ماجہ کے ٹائیٍٹل پر دیکھا جاسکتا ہے۔

آپ صحیح فرمارہے ہیں شروع میں مجھے بھی آپ کے نام پر زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کا مغالطہ ہوتا تھا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاک اللہ خیرا
آپ جیسے علماء کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ بہت بلند ہو جاتا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ مضمون بہت باقی تھا لیکن آپ نے اپنا قیمتی تبصرہ پیش کردیا بقیہ مضمون پڑھنے کے بعد شاید آپ کے خیالات بدل جائیں اس لئے درخواست ہے کہ اب دوبارہ تبصرہ کریں۔ تعریف کریں یا تنقید ہر دو صورتوں میں مجھے خوشی ہوگی۔
میرے پاس تو پورے مضمون کی فارمیٹنگ خراب آرہی ہے الفاظ آگے پیچھے بھاگ رہے ہیں کچھ جملوں کے بیچ میں بہت فاصلہ آرہا ہے شاید میری ونڈو میں کوئی پرابلم ہوگئی ہے۔ ان پیج سے تحریر کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنا پھر تھوڑی تھوڑی تحریر کو فارمیٹ کرکے پیش کرنا بہت مشکل کام تھا اور بدقسمتی سے میں آپ کی نصیحت نہیں پڑھ سکا۔ اس لئے فی الحال اس مضمون کو ایسے ہی برداشت کرنا پڑے گا لیکن میں ایک دو دن میں ان شاء اللہ اسے آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر دوبارہ فارمیٹ کردوں گا۔
ماشاءاللہ آپ نے بہت زیادہ محنت کی ہے ، مضمون پڑھتے ہوئے بے اختیار آپ کی دقت نظری کی داد دینا پڑی ، اگر آپ ذرا توسع کریں ، اور مزید لکھیں تو یہ رسالہ حافظ صاحب کی سوانح اور منہج وغیرہ پر ایک بہترین ’’ علمی مقالہ ‘‘ بن سکتا ہے ۔ مدارس و جامعات میں حافظ زبیر صاحب کی شخصیت پر لکھنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا ۔
تبصرہ بدلنے والے خدشے کا اظہار آپ نے بر محل کیا ہے ، کیونکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں آپ نے کھینچا تانی کرکے حافظ زبیر صاحب کی مختلف عبارات کے صغرے کبرے ملا کر جو نتیجہ اخذ کیا ہے ، اس حالت میں چنداں مفید نہیں جب خود حافظ صاحب نے صراحت کے ساتھ (جیسا کہ آپ نے خود نقل کیا) ان کو ’’ رحمہ اللہ ‘‘ اور ان کے ’’ فقیہ فی الدین ‘‘ ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
خیر اگر جلدی بازی کا مظاہرہ کیا جائے تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں آپ کے نقطہ نظر کی آڑ میں پورے مضمون پر ہاتھ صاف کیے جاسکتے ہیں ، لیکن یہ ’’ انصاف ‘‘ کا خون کرنے کے مترادف ہوگا۔ بلکہ بقلم خود اپنی شان میں گستاخی ٹھہرے گا ۔ ابتسامہ
آپ کا مضمون مکمل ہونے سے پہلے میں نے مداخلت اس وجہ سے کی تھی تاکہ آئندہ مراسلات میں آپ تصحیح کرلیں جیساکہ بعض میں آپ نے کی بھی ۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
ما شاء اللہ بہت محنت سے مضمون تیار کیا گیا ہے۔ کوشش جاری رکھیں، اچھا محقق بننے کی صلاحیت آپ میں موجود ہے۔
متفق !
مگر ۔۔۔ @شاہد نذیر
بھائی، موخر الذکر تحسین کے متعلق میں ایک شرط یہ بھی لگانا چاہوں گا کہ ۔۔۔ اپنے قیمتی وقت کو سوشل میڈیا کے مباحث/مذاکرہ/مناظرہ میں مشغول کرنے سے حتی الامکان گریز کیجئے گا۔ :)
اور دوسری بات یہ کہ ۔۔۔ اگر ممکن ہو تو یہ مکمل مضمون ورڈ فائل میں کسی جگہ اپلوڈ کر کے لنک دیجئے۔ تاکہ آف لائن فرصت سے پڑھنے کا بھی قاری کو موقع مل سکے۔
اور آخری بات :
شکریہ !
(کہ آپ تھوڑا "سدھر" گئے ہیں (آنکھ میچ والا آئیکون) ۔۔ امید واثق ہے کہ کچھ سال بعد مزید "سدھار" آ جائےگا اور خضرحیات بھائی کی طرح مجھے بھی اشارہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی )
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
سوال کے جواب میں حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے مجھے بری طرح جھاڑ دیا اورکوئی جواب دیے بغیر رابطہ منقطع کردیا۔
درست! فون پر دو جھڑکیاں کھانے کا شرف مجھے بھی ماضی میں حاصل ہو چکا ہے ;)
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
بارک اللہ فی علمک و عملک
حقیقت تو یہ ہے کہ آپ کی تحریر پڑھنے کے بعد وہ ساری باتیں یاد آ گئیں جو شاید کہ کبھی یاد نہ آتیں رحمک اللہ ایھا الشیخ المحدث کثر اللہ من امثالک
ایک خلیج بن گئی مجھے ابھی ابھی وہ لمحہ یاد آ گیا یہ جملہ لکھتے ہوئے جب میںم شیخ کے بیٹے سے کہ رہا تھا معاذ تم نے کچھ تو پڑھ لیا ہے دین کا کم از کم تم تو اپنے والد کی مسند سنبھالو اور معاذ ایک اسی بات پر مجھ سے ناراض ہو گیا رحمک اللہ یا شیخنا کم کنت صادعا بالحق
شیخ کا بعض باتوں پر خاموشی سے انداز بدلنا ملکی حالات کی بناء پر تھا مجھے یاد ہے جب شیخ سے میں نے کچھ علماء کا تزکیہ چاہا تو مجھے شیخ کے شاگرد نے کہا جسے شیخ اپنا بیٹا کہتے تھے شیخ تمھیں خارجی کہیں گے اور میں نے کہا شیخ کے کہنے سے میں ہونے نہیں لگا نہ خارجی نہ سلفی اس دن کے سوالات کے بعد سے ایسے سارے سوالات دائیں بائیں سے میرے کندھے پر بندوق رکھکے ہوتے دل ہاتھ روکنے کو نہیں چاھتا لیکن آپ کے مضمون میں خلل آتا ہے بارک اللہ فی جھودک اس مفصل مضمون کو ضرور شائع ہونا چاہیئے
باقی علامہ صاحب کی کتب پر باپندی نہیں یہ مکتبہ قدوسیہ والوں کا مسئلہ ہے اور مجھے کہنے والے کا قول یاد آتا ہے ناشر میں شر ضرور ہے وہ جو بھی ہو
علی کل حال الشیعہ و اھل البیت کا ترجمہ چھپ چکا ہے لیکن تقسیم کیلئے نسخے ابھی تک نہیں دیئے گئے جبکہ اس کی طباعت اک سارا خرچہ فاعل خیر کا تھا قیمتا بک رہی ہے
الاسماعیلیہ کا ترجمہ شروع ہو چکا ہے امید ہے اس کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہو گا
دیوبندیت کتاب پر مقدمہ ہوا تھا جسے مکتبہ قدوسیہ کو بھی بھگتنا پڑا تھا اب ارادہ یہ تھا کہ اس کو کچھ مختلف انداز سے شائع کیا جائے
تبلیغی جماعت کے کچھ نسخے موجود ہیں شیخ طالب الرحمن حفظہ اللہ کے پاس مینیجمنٹ کی کمی کے باعث ان کی کتب کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے
شیخ رحمہ اللہ کا تذکرہ ابو محمد عاصم المقدسی نے بھی اپنی ایک کتاب میں کیا ہے اور شیخ کےساتھ آئی ایس آئی کے بندے بھی پھرا کرتے تھے مجھے یاد ہے ایک دن جب میں گیا تو پہلے شیخ کے ایک شاگرد نے مجھے کہا آج شیخ سے کوئی خآص بات نہیں کرنی غالبا کسی مناظرے کیلئے جمع ہوئے تھے اور شیخ نے بھی ایک دو بار اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے گھٹنے سے مجھے متنبہ بھی کیا تھا
رحمک اللہ یا من نورت قلوب الناس بحب الکتاب و السنۃ و جمعنا معک فی الفردوس الاعلی مع النبی صلی اللہ علیہ و سلم و اصحابہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ماشاءاللہ،عمدہ کاوش ہے؛محنت کی داد نہ دینا بخل بل کہ زیادتی ہوگی البتہ احناف کے باب میں آپ کا حد سے زیادہ متشددانہ انداز اصلاح طلب ہے؛احناف بہ ہرحال کافر نہیں ہیں۔
اسی طرح آپ کا یہ نظریہ کہ کفراکبر کا معین فاعل لازماً کافر ہوتا ہے،بالکل غلط ہے؛اس پر آپ سے پہلے بھی بحث ہو چکی ہے؛اس مضمون میں آپ ضمناًنے یہ نکتہ اٹھایا ہے؛آپ ماشاءاللہ فہم سلف کے التزام کو ضروری سمجھتے ہیں؛میراسوال یہ ہے کہ کیا کسی اہل حدیث عالم کا حوالہ آپ دے سکتے ہیں اپنے نظریے کے حق میں ؟؟؟
مضمون بہ ہر آئینہ بہت خوب ہے؛اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
ماشاء اللہ بہت ہی اچھا مضمون۔
شیخ رحمہ اللہ کے بارے میں تفصیلات جان کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔
اللہ ہمارے شیخ کی مساعی جمیلہ کو قبول و منظور فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور انہیں اپنی جنتوں میں اعلی مقام عطا فرمائے. آمین
 
Last edited:

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
@شاہد نذیر بھائی،شیخ کی ایک قلمی تصنیف ہے جو بعض وجوہ کی بنا پر’’طبع‘‘نہیں ہورہی ہے،اس حوالے سے آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں۔
کتاب کا نام ہے:’’انوار السبیل فی میزان الجراح والتعدیل‘‘
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ما شاءاللہ ،آپ نے محنت ،و محبت سے شیخ صاحب رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ کے بارے بہت مفید اور قیمتی مضمون لکھا،
رب العزت آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔آمین
 
Top