• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
17۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟ کن چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں ؟(ابتسامہ)
بچپن میں پولیس والوں سے بہت ڈرتا تھا!
ہوا یہ کہ ننھیال میں کوئی جھگڑا ہو گیا اورماموں اور نانا سمیت کئی قریبی عزیز گرفتار ہو گئے ؛بس اس سے لگا کہ پولیس والے پکڑ لیتے ہیں اور بند کر دیتے ہیں ؛؛کافی عرصے بعد اس سے چھٹکارا ملا
اب الحمدللہ شعور کی پختگی کے ساتھ خوف نہیں رہا ۔
گو،بہادری کے اعلیٰ معیار پر بھی نہیں ہوں!((ابتسامہ)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
19۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟ داعش كا خلیفہ آپ کو اپنی بیعت کا پیغام دے توآپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟
یہی خیال آتا ہے کہ معاصی اور محرمات سے بچنا بے حد مشکل ے؛دین اور اہل سین ضعف و مسکنت کا شکار ہیں ؛اپنی غفلت کا بھی احساس ہوتا ہے اور دینی جدو جہد تیز تر کرنے کا جذبہ بھی ابھرتا ہے۔
داعش کے متعلق بہت کچھ حسن ظن کبھی بھی نہیں رہا ؛گو،بعض ارباب دانش نے ان سے امیدیں وابستہ کر لی تھیں؛یہ جذباتی لوگ ہیں؛میں ہر گز ان کی بیعت نہیں کروں گا
(الا یہ کہ جان جانے کا اندیشہ ہو!۔۔۔ابتسامہ)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
20۔محدث ویب سائٹس کا تعارف کب اور کیسے ہوا ؟ اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ؟
ان کا تعارف آغاز ہی سے ہو گیا تھا؛اور محدث لایبریری سے باقاعدہ وابستہ بھی رہا؛کتابوں کا مختصر تعارف لکھا کرتا تھا جن کے آخر میں بعض اوقات (ط۔ا) درج کرتا تھا۔
ابتدا میں مشکلات بھی تھیں زیادہ تر تکنیکی نوعیت کی؛ جن پر وقت کے ساتھ ساتھ قابو پا لیا گیا
اب خدا کے فضل سے ان سائٹوں کو قبول عام حاصل ہو چکا ہے جو ثمر ہے ادارے کے کارپردازان اور معاونین کے خلوص اور ان تھک جدو جہد کا از جانب خداوندی
خداوند کریم دائم ترقیوں سے نوازتا رہے؛آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
21-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
بہت سے ہیں:
ان میں برادرم ابو الحسن علوی، جناب کفایت اللہ اور آج کل محترم اسحاق صاحب سلفی بہت علمی گفت گو کرتے ہیں؛خدا نھیں اجر و انعام سے بہرہ یاب کرے؛آمین
(گو،موخر الذکر دونوں احباب کے اسلوب نگارش پر کچھ تحفظات ہیں)
اور بلا مبالغہ فکر کے بعض پہلووں سے قطع نطر کرتے ہوئے سب سے بہتر اسلوب خود آپ جناب(خضر حیات) کا ہے؛رب کریم فکر و اسلوب کو اورجلا بخشے؛آمین
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
23۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
اسباب میں والدین کریمین اور خاندان کا مجموعی ماحول ہی دین و مذہب سے وابستگی کا نمایاں سبب ہے؛خدا انھیں سلامت رکھے؛ان کا سایہ دائم قائم رکھے اور ہر لحظہ انھیں اپنی خصوصی عنایتوں سے نوازتا رہے؛آمین یا الٰہ العالمین
بارِ الٰہا میرے والدین سے راضی ہو جا؛انھیں دین و دنیا کی بھلائیوں سے شاد کام کر دے؛آمین
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
22۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
ارادہ ہے کہ ایک اعلیٰ پایے کا علمی و تحقیق ادارہ قائم کی جائے جس میں سلف کی کتابوں کے بلند پایہ تراجم،عصر حاضر کے ساسی،معاشی،معاشرتی چیلنجز کا جواب اور مختلف گوشوں میں تحقیقی لٹریچر تیارکیا جائے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
24۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
آپسی افتراق و انتشار بہت زیادہ ہے؛اس میں کمی ہونا چاہیے ؛اختلاف آرا کو برداشت کرنے حوصلہ اور اہم اور غیر اہم مسائل میں فرق کی تمیز ہونا چاہیے
اور
اپنی دعوتی و تبلیغی کاوشوں کو اور زیادہ منظم کرنا چاہیے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
25۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
عقیدے کی اصلاح؛
فرائض خصوصاً نماز کی پابندی ؛
عفت و عصمت کی حفاظت
اور حسب استطاعت و صلاحیت غلبۂ دین کی جدو جہد
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟
توحید رب العالمین
اور
جہاد فی سبیل اللہ
بل کہ میرا جی چاہتا ہے کہ انھی دو امور کو اپنا شعار قرار دوں اور انھی کو عام کروں؛میں اپنی اولاد کو ابھی سے انھی دو چیزوں کی وصیت کرتا ہوں؛باری تعالیٰ انھیں اور مجھے توحید پر قائم رکھے اور جہاد فی سبیل اللہ کے لیے چن لے؛آمین
 
Top