عبداللہ طارق سہیل صاحب کے یہ خیالات انتہائی بکواس اور بے ہودہ ہیں۔ وہ ایک غدار اور غیرملکی ایجنٹ حامد میر کو ایک ہیرو بنا کر پیش کررہے ہیں۔
محترم بھائیو میری اسی فورم پر ایک جگہ تاشفین سے بات چل رہی تھی موضؤع غالبا تحریک طالبان کے حامیو---- اسی طرح کا تھا
اس میں طالبان کی غلطیوں کو دکھلا کر تاشفین صاحب امریکہ کو پارسا ظاہر کر رہے تھے اور یہ ثابت کر رہے تھے کہ وہی اسلام کا سچا خیر خواہ ہے اور ہمیں اسکا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینا چاہئے اور اسکی ہر طرح سے اخلاقی مدد کرنی چاہئے
دوسری طرف طالبان کے حامی وہاں امریکہ کی غلطیوں کو بڑا کر کے پیش کر رہے تھے اور ثابت یہ کر رہے ہوتے ہیں کہ ان غلطیوں کو دھونے کے لئے جو طالبان پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا وہ غدار اسلام ہو گا
میری وہاں تاشفین سے بات چل نکلی تو میں اسکو یہی کہتا رہا کہ آپ طالبان کو چھوڑیں میں نے اس پورے فورم پر کسی پوسٹ میں اسکو درست کہا ہو تو مجھے بتائیں اگر نہیں تو آپ امریکہ کی صفائی کے لئے طالبان کی غلطیوں کو مجھے نہ دکھائیں
لگتا ہے بات سمجھ آ گئی ہو گی
نہیں تو یاد رکھیں محترم بھائیو ہم توحید والے اور اسلام کا درد رکھنے والے بھائی خواہ مخواہ آپس میں ان لوگوں کے بارے میں لڑ رہے ہیں جو دونوں ہمارے نذدیک درست نہیں
پس کوئی بھی اسلام پسند نہ تو آئی ایس آئی کو اسلام کے لئے نعمت سمجھتا ہے اور نہ حامد میر کو ایسا سمجھتا ہے لیکن دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے پہلے کو بڑھا چڑھا کے پیش کرتا ہے
جیسے نماز میں پاؤں ملانے کے وقت ہم رد علم میں اپنی ضرورت سے زیادہ کھول دیتے ہیں جب ساتھ کوئی کٹر دیوبندی سکیڑ کر کھڑا ہو جائے
جی محترم
خضر حیات بھائی آپ کا کیا خیال ہے
دوسروں کی لڑائی میں ہم کیوں ناچیں اسی طرح کا کوئیی محاورہ بھی ہے محترم یوسف بھائی جانتے ہوں گے