ابو حسن
رکن
- شمولیت
- اپریل 09، 2018
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 90
حجاج بن یوسف ایک دن اپنے لشکر سے الگ ہوگیا اور ایک اعرابی (دیہاتی) سے ملا اور کہا
حجاج: اے معزز عرب! حجاج کیسا ہے ؟
اعرابی: ظالم ہے غاصب ہے
حجاج: پھر تم عبدالملک ( خلیفہ) کے پاس اسکی شکایت کیوں نہیں کرتے ؟
اعرابی: اللہ اس پر لعنت کرے وہ اس سے بھی بڑا ظالم ہے اور غاصب ہے
اتنے میں حجاج کا لشکر آپہنچا تو حجاج نے حکم دیا کہ اس بدوی کو بھی سوار کرلو
انہوں نے سوار کرلیا، اعرابی نے لشکر والوں سے پوچھا یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا حجاج
اعرابی نے یہ سن کر حجاج کے پیچھے گھوڑا دوڑایا اور آواز دی اے حجاج!
حجاج: کیا ہے ؟
اعرابی: دیکھنا وہ جو ہمارے اور تمہارے درمیان ایک راز کی بات ہوئی تھی وہ کسی سے کہہ نہ دیجیے گا
اس پر حجاج ہنس پڑا اور اعرابی کوچھوڑ دیا
Last edited: