نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے
روزہ کہے گا اے میرے رب ! میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور شہوت کے کام سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما ، قرآن کہے گا اے رب ! ہم نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالٰی ان دونوں کی سفارش قبول فرمالے گا.
( مسند احمد :2/176 – مستدرک الحاکم :1/554 ، بروایت عبد اللہ بن عمرو )