الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم - موضوع رمضان مبا رک !!!
یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہی جب ایک آدمی کے گرد لوگ سایہ کئے ہوئے تھے، آپ نے پوچھا کون ہے یہ تو بتایا گیا کہ مسافر ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں۔
لیکن دوسری صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ سفر میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا بھی اور نہیں بھی رکھا، اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی روزہ رکھتے تھے اور نہیں بھی رکھتے تھے،
تو جو سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو وہ روزہ رکھ سکتا ہے، لیکن طاقت نہ ہونے کے باوجود روزہ رکھنا اور یہ سمجھنا کہ یہ نیکی ہے تو یہ سنت کی خلاف ورزی ہے.
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
افطار جلدی کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ سورج غروب ہونے سے پہلے روزہ کھولا جائے بلکہ سورج غروب ہوتے ہی فوراً روزہ کھل لینا چاہئے۔ 2 سے 3 منٹ کی احتیاطی تاخیر کرنا یا پھر اتنی تاخیر کرنا کے ستارے نظر آنے لگیں اس حدیث کے سراسر خلاف عمل ہے۔
اللہ رب العزت ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی سنت پر عمل کرنی کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین