تلمیذ صاحب، مجھے بھی آپ سے ہرگز اس کی امید نہ تھی۔۔۔واللہ۔
اہل تشیع کے اعتراضات فقط اہل حدیث کے لئے نہیں، بلکہ حدیث کو سند سمجھنے والے ہر گروہ کے لئے ہیں۔ کم سے کم ان سے معارضہ کی خاطر ہی اور فقط کسی دھاگے کی حد تک ہی اتفاق دکھانا چاہئے۔ اور اختلافات کو بعد کے لئے یا کسی اور دھاگے کے لئے اٹھا رکھنا چاہئے۔
محترم ، میں مختصرا کچھ عرض کروں گا کیوں کہ جو بات آپ نے چھیڑی ہے وہ ہمارا موضوع نہیں۔
یہاں بہرام صاحب نے اپنے کسی شیعہ عقائد کے ثبوت کی بات نہیں ، جو میرا آپ حضرات کے جوابات پر اعتراضات کرنے پر آپ کو سوال اٹھانے پڑیں
اتفاق ، مجھے اس فورم پر تو حنفی اہل حدیث
اتفاق کہیں نظر نہیں آیا ، بلکہ یہاں تو حنفی اہل حدیث اختلاف کی خلیج مذید گہری ہوتی نظر آتی ہے ۔ اگر اس اتفاق کا نمونہ اس وقت نظر آجائے جب امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر طرح طرح کے الزامات لگ رہے ہوتے ہیں اورجب ایک حدیث پیش کرکے اسی طرح احناف پر حدیث کی مخالفت کا الزام لگ رہا ہوتا ہے اور جب بہشتی زیور کو جہنمی زیور کہا جا رہا ہوتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔
مذید کچھ کہنا ہم کو موضوع سے دور کردے گا ۔
میری اس تھریڈ میں دلچسپی صرف اتنی ہے کہ آپ حضرات (اہل حدیث حضرات ) بہرام صاحب کے اعتراض کا اپنے نعرہ کے مطابق جواب دیتے ہیں یا ادھر ادھر کی باتوں میں وقت ضائع کرتے ہیں