دنیا میں اہلحدیث ہی وہ جماعت ہے جس نے حدیث کا صحیح مقام دیا ہے یہی وہ جماعت ہے جس نے حدیث کی صحیح خدمت کی ہے ،اسی نے حدیث کا ذخیرہ جمع کیا ہے اور اسی جماعت نے موضوع اور ضعیف روایتوں کو الگ کیا ہے اسی میں محدثین بھی شامل ہیں اب اگر انکی خدمات کا کوئی انکار کرے تو وہ اپنی ناک زمین پر رگڑتا رہے اور اپنی بدنصیبی کا ماتم کرتا رہے ،اہلحدیث تو اطیعوااللہ واطیعواالرسول پر اسی طرح قائم ہیں جیسے اسلام نے مطالبہ کیا ہے اور جس طرح سلف صالحین قائم رہے ۔