الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حرم شریف میں امریکی صدر کے داخلہ کا جھوٹا اور جعلی امیج
یہ نئی تصویر بھی آپ نے پیش کر دی اس میں بھی غور فرمائیں تو السمو الشیخ کے ہاتھ میں تولیہ پکڑا ہوا ہے تاکہ ہاتھ کا کوئی اعضاء ایک دوسرے کے ہاتھ کو مس نہ کر سکے۔
خلیل رانا صاحب نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ، بات کو ختم کرنا چاہیے ۔
امید ہے ، انہوں نے اگر کسی اور جگہ بھی اس غلط تصویر کو پھیلایا ہے ، تو وہاں بھی حقیقت واضح کریں گے ۔
ٹرمپ کے دورے والے واقعے میں طوفان اٹھانے کے لیے ویسے ہی بہت ساری چیزیں موجود تھیں ، لیکن کسی بے صبرے نے اسے سیدھا حرم میں داخل کرکے ، اپنا مقدمہ کمزور کرلیا ہے ۔ :)
حرم میں داخلہ یا کسی بھی جگہ پر داخلہ ایسے نہیں ہوتا کہ وہاں گئے اور دل کیا اور نکل گئے، اس پر پہلے سے ہی اطلاع کی جاتی ہے جو اخبارات میں شائع ہوتی ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوراں کہاں کہاں جائے گا، اس پر سکیورٹی پلان بنتا ہے اور بےشمار اسے کام کئے جاتے ہیں جن کا ذکر فورم پر کرنا مناسب نہیں، سمجھنے کے لئے اتنا ہی لکھنا کافی ہو گا۔
ممبران صاحبان سے عرض ہے کہ میں معافی مانگ چکا ،توبہ کرچکا ، معذرت کرچکا، اس جعلی تصویر کو کہیں اور بھی نہیں لگایا، اَب ایڈمن سے گذارش ہے کہ اس تھریڈ کو زائل کردیا جائے مہربانی ہوگی۔ہاتھ ملانے والی تصویر صحیح ہے، اس پر بھی مزید تبصرہ نہ کیا جائے۔حکمران تو خبر نہیں کیا کیا کرتے ہیں ان کی سفارتی مجبوریاں ہوتی ہیں۔
پہلی نظر جب اس تهریڈ پر میری گئی تو میں نے اسے اللہ کے گهر ، حرم پاک کی بے حرمتی ہی سمجها اور اب بهی میرا اصل اعتراض وہی هے ۔ میں سعودی کنگ ، ٹرمپ ، وہابیہ اور اہل حدیث پر اب بهی توجہ نہیں کر رہا هوں ، نا هی میں اسے تعصب ماننے کو راضی هوں ۔ جتنا میں نے کہا حرم کے تقدس کو پامال کرنے کی سازش کو کہا ۔ اور تمام احباب پر اپنا اعتراض واضح کردینا چاہتا هوں ۔
شدت پسند نہیں هوں میں لیکن اس معاملہ کو ماسوا حرم پاک کی بے حرمتی کوئی اور چیز تسلیم کرنے پر راضی بهی نہیں ۔ یہ میرا موقف هے۔
بقیہ اس فورم کے اہل علم جیسا مناسب سمجهیں ۔ بیشک انکے مشاہدات اور تجربات وسیع تر ہیں ، اللہ انکے علم و عمل میں اضافہ فرمائے ۔
میں اس معاملہ کو حرمت حرم کی پامالی کے طور پر لیتا هوں ۔ میرے لیئے جوتوں سے اہم کسی بهی غیر مسلم کی حرم کعبہ موجودگی هے۔
میرے پوائنٹس میرے اپنے نقطہ نظر ہیں ، میں کسی پر بهی کوئی بات مسلط نہیں کرتا ۔ بس اتنی گذارش کرنی تهی سو کردی ۔
اللہ سارے اہل اسلام کو هر شر سے بچائے رکهے ۔