ابو مالک
رکن
- شمولیت
- اگست 05، 2012
- پیغامات
- 115
- ری ایکشن اسکور
- 453
- پوائنٹ
- 57
ایک طرف تو آپ یہ فرمارہیں ہیں کہ ""اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ قرآن نبی کریم صل الله علیہ وسلم کا وہ منفرد معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا ""اسلام و علیکم
میرے بھائی آپ بلکل صحیح فرما رہے ہیں- اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ قرآن نبی کریم صل الله علیہ وسلم کا وہ منفرد معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور اس کا ہر حکم نہ صرف امّت کے لئے بلکہ تمام انسانیت کے لئے قیا مت تک کے لئےقائم و دائم ہے-
أصاب الناسَ قحطٌ في زمنِ عمرَ بنِ الخطابِ فجاء رجلٌ إلى قبرِ النبيِّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ فقال يا رسولَ اللهِ استسقِ اللهَ لأُمَّتِكَ فإنهم قد هلكوا فأتاه رسولُ اللهِ عليه الصلاةُ والسلامُ في المنامِ فقال أئتِ عمرَ فأقرِئْه مني السلامَ و أخبِرْهم أنهم مُسْقَوْنَ وقل له عليك بالكَيْسِ الكَيْسِ فأتى الرجلُ فأخبَرَ عمرَ فقال يا رب ما آلُو إلا ما عجزتُ عنهاسلام و علیکم
نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی وفات کا بعد ان صحابہ کرام کو کتنی کتنی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا لیکن کیا کوئی صحابی نبی کرم صل الله علیہ وسلم کی قبر پر مدد طلب کرنے گیا ؟؟؟؟
واسلام
قرآن عظیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے اگر دیگر معجزات سے قیاس نہیں کیا جاسکتا تو پھر قرآن جو کہ سب سے بڑا معجزہ اس کی آیات سے قیاس کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟؟؟بہرام صاحب! آپ اپنا موقف بیان کریں کہ کیا آپ کے نزدیک نبیوں کے معجزات پر قیاس کیا جا سکتا ہے؟
کیا کوئی آدمی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ جس طرح نبی کریمﷺ نے اللہ کے حکم سے قلیب بدر کو سنایا اس طرح وہ بھی سنا سکتا ہے؟؟؟
فرمانِ باری ہے: ﴿ إِنَّ اللَّـهَ يُسمِعُ مَن يَشاءُ ۖ وَما أَنتَ بِمُسمِعٍ مَن فِى القُبورِ ٢٢ ﴾ ۔۔۔ سورة فاطر
اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے، اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں (22)
یقینا قران کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے لیکن یہی معجزہ خود فرما رہا ہےایک طرف تو آپ یہ فرمارہیں ہیں کہ ""اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ قرآن نبی کریم صل الله علیہ وسلم کا وہ منفرد معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا ""
لیکن اس سے پہلے آپ یہ فرما چکے ہیں کہ ""استثنائی کفیت یا معجزہ صرف خاص نبی کی حد تک جب تک کہ وہ زندہ رہا اپنی امّت میں اس وقت تک جاری رہا - لہذا صرف اس پی ایمان لانا ضروری ہے اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی کے دروازے پر لے جاتا ہے"'"
اب جب کہ آپ مان چکے ہیں کہ قرآن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے تواپ کا یہ بھی مانا ہے کہ معجزہ صرف نبی اللہ کی حیات تک ہی جاری رہتا ہے لہذا صرف اس پی ایمان لانا ضروری ہے اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی کے دروازے پر لے جاتا ہے
اس پر دو سوال کھڑے ہوتے ہیں
1۔قرآن کریم نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے ۔ کیونکہ آپ کے عقیدے کے مطابق نبی اللہ وفات پاچکے تو کیا یہ معجزہ اب جاری نہیں رہ سکتا اس پر صرف ایمان لانا ضروری ہے اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی کے دروازے پر لے جائیگا ؟؟؟؟
2۔ قران پاک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے اور معجزہ نبی اللہ کی حیات تک جاری رہتا ہے تو کیا اکثر مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق نبی اکرام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حیات ہیں اس لئے قرآن جوکہ معجزہ ہے اس پر ایمان لانا اور اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا بھی ضروری ہوگا ؟؟؟
والسلام
یقینا قران کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے لیکن یہی معجزہ خود فرما رہا ہے
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے (بشمول نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے )
نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم بھی 'نفس' ہی تھے
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ
البتہ تحقیق تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول آیا
پھر ایک جگہ فرمایا
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ
بے شک آپ صل اللہ علیہ وسلم کو بھی مرنا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے
جب یہ قرآن کریم جو کہ آپ کے اور ہم سب کے مطابق معجزہ ہے خود اس بعد کی دلیل پیش کر رہا ہے کہ جس طر ح باقی انسان اس دنیا میں آے اور وفات پا گئے تویہ نبی بھی برحال ایک انسان ہیں اور ان کو بھی موت سے ہمکنار ہونا ہے
اگر آپ کی مطابق ہر جب تک نبی زندہ ہے تو اس کا ہر ہرمعجزہ بھی زندہ ہے تو بتائیں حضرت عیسیٰ علیہ سلام بھی تو زندہ ہیں آسمان میں تو کیا ان کا مردہ زندہ کرنے کا معجزہ جاری ہے ؟؟ اور یہ بھی فرما دیجیے کہ کیا ہر نبی اسی طر ح زندہ ہے اپنی قبر میں جس طر ح آپ کے مطابق نبی کریم صل الله علیہ وسلم زندہ ہیں اپنی قبر میں؟؟ اور گر ہر نبی زندہ ہے تو پھر اس کا معجزہ بھی جاری اورساری ہونا چاہیے؟؟
وسلام
جب آپ یہ مانتے ہیں کہ قرآن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے اور جو قیامت تک جاری و ساری رہے گایہ بھی جان لینا چاہیے کہ استثنائی کفیت یا معجزہ صرف خاص نبی کی حد تک جب تک کہ وہ زندہ رہا اپنی امّت میں اس وقت تک جاری رہا - لہذا صرف اس پی ایمان لانا ضروری ہے اس کو دین کا مستقل حکم سمجھنا گمراہی کے دروازے پر لے جاتا ہے-