قرآن کا معجزہ ہونا قرآن اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے
انہیں عجائب قدرت اور آیات کبری میں سے ایک آیت وہ بھی ہے جس کا ذکر زیر بحث حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر جانے سے قبل مسجد حرام سے مسجد اقصی کے درمیان میں کسی سرخ ریتیلے ٹیلے کے پاس حضرت موسی علیہ السلام کو اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھتے دکھایا گیا ، یہ سرخ ٹیلا کہاں ہے اس کی کوئی وضاحت حدیث و تاریخ کی کتابوں میں وارد نہیں ہے ، یہ نماز پڑھنے کی کیفیت کیا تھی ، اس سلسلے میں کوئی بات کہنا حدود الہی سے تجاوز کرنا ہے ، کیونکہ یہ عالم برزخ کا معاملہ ہے ، اس سے صرف یہ پتہ چلتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کو عالم برزخ میں جو زندگی حاصل ہے وہ عام لوگوں سے بہتر اور قوی ہے اور انہیں عالم برزخ میں بھی عبادت کی توفیق حاصل ہے ، واللہ أعلم ۔
معراج میں نبیﷺ کا حضرت موسیٰ کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھنا ان کے معجزات میں شامل ہے۔ او رمعجزہ خرق عادت سے امور کے صادر ہونے کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے معجزہ کے طو رپر معراج میں وہ تمام امو رجو عقلاً محال تھے مثلاً براق کا وجود، آسمانوں کا سفر، جنت و دوزخ کے مناظر خود دیکھنا وغیرہ سب امور معجزہ سےمتعلقہ ہیں۔ اور یہ طے شدہ بات ہے کہ معجزہ سے کوئی مسئلہ یا قاعدہ و قانون اخذ نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا اس واقعہ سے حیات انبیاء کی دلیل اخذ کرنا درست نہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
﴿إنک میت وانھم میتون﴾
(زمر:30)
''بے شک اےنبیﷺ! آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور وہ بھی فوت ہوں گے۔''
کتاب اللہ سے ثبوت
جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معجزات کا مطالبہ کیا گیا تو یہ ارشاد باری تعالیٰ نازل ہوا
اور کیا یہ انہیں بس نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب اتاری جو ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے۔
العنکبوت : 51
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قرآن کے بعد اصح ترین کتاب سے ثبوت
قال النبي صلى الله عليه وسلم " ما من الأنبياء نبي إلا أعطي ما مثله آمن عليه البشر، وإنما كان الذي أوتيت وحيا أوحاه الله إلى
ترجمہ از داؤد راز
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔
صحیح بخاری :کتاب فضائل القرآن :باب: وحی کیونکر اتری اور سب سے پہلے کون سی آیت نازل ہوئی تھی؟ حدیث نمبر : 4981
قرآن و حدیث کے ان دلائل سے ثابت ہوا کہ قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے اور آپ کے بے دلیل عقیدہ کے مطابق معجزہ سے کوئی مسئلہ یا قاعدہ و قانون اخذ نہیں کیا جاسکتا اور یہ بات بیان کرنے کے بعد آپ نے جو دلیل دی وہ بھی ایسی معجزہ یعنی قرآن کریم سے دی اس طرح
''بے شک اےنبیﷺ! آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور وہ بھی فوت ہوں گے۔''
اور یہ دلیل دے کر خود ہی اپنے اس عقیدہ کی نفی کردی کہ معجزہ سے کوئی مسئلہ یا قاعدہ و قانون اخذ نہیں کیا جاسکتا