ایسے ہوتے ہیں عاشقان مصطفٰی (ص)
حضرت محمد (ص) کی سیرت پر مبنی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں
22 Oct 2012 9:41
اسلام ٹائمز: زیر تکمیل فلم کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر مجید مجیدی جنہیں باران اور دیگر بہترین فلمیں بنانے پر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ان کی زیر تکمیل فلم محمد (ص) امریکی فلم کا بھرپور جواب ہوگا۔ اور یہ فلم امریکائی اسلام، القاعدہ و طالبان بربریت کی بجائے اسلام محمدی (ص) کا نمونہ ہوگا۔
ایک طرف اگر مغرب بالخصوص صہیونیت، شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے پٹھو ممالک دین حق اسلام اور رحمت للعالمین ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکے و فلم بناکر اسلام کو دہشت گرد دین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، تو دوسری طرف مسلم امہ کے 57 اسلامی ممالک ماسوائے انقلاب اسلامی ایران، ان گستاخانہ خاکوں اور فلموں کا عقلی و منطقی جواب دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ مظلومین و مستضعفین جہاں، مسئلہ فلسطین، قبلہ اول اور دیگر اسلامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ تن کوشاں جمہوری اسلامی ایران نے مغرب کی ثقافتی یلغار (جسے رہبر معظم سید علی خامنہ ای سرد جنگ سے تشبہہ دیتے ہیں) انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد رہبر کبیر امام خمینی (رہ) اور پھر اب تک رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں بھرپور کام ہو رہا ہے۔
صہیونی زیر اثر ہالی ووڈ اور مغرب کے پروپییگنڈے و منفی فلموں کا جواب دینے کے لئے ایران اب تک مریم مقدس (ع)، یوزر سیف حضرت یوسف (ع)، حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت سلیمان نبی (ع) پر بہترین فلمیں بنا چکا ہے، بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر مجید مجیدی کی فلم محمد (ص) تیس ملین ڈالرز کے ریکارڈ سرمائے سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ایران میں اب تک بننے والی فلموں میں یہ سب سے خطیر بجٹ کی فلم ہے۔
یاد رہے کہ حضور (ص) کے بچپن سے لے کر سیرت کے مختلف ادوار پر مشتمل اس فلم میں حضرت محمد (ص) کے کردار کو قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں رحمت للعالمین کے طور پر نورانی انداز میں دکھایا گیا ہے، اس فلم پر اکتوبر 2011ء سے کام شروع ہے اور انشاءاللہ ایک سال تین مہینے کی کوشش کے بعد دسمبر 2012ء میں یہ فلم ریلیز ہوگی۔ ایران کی دیگر اسلامی و معلوماتی فلمز مریم مقدس (ع)، یوزرسیف حضرت یوسف (ع)، حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت سلیمان نبی (ع) جیسی ڈاکومینڑی دیکھنے والے مختلف اسلامی ممالک کے ناظرین اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
زیر تکمیل فلم کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر مجید مجیدی جنہیں باران اور دیگر بہترین فلمیں بنانے پر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ان کی زیر تکمیل فلم محمد (ص) امریکی فلم کا بھرپور جواب ہوگا۔ اور یہ فلم امریکائی اسلام، القاعدہ و طالبان بربریت کی بجائے اسلام محمدی (ص) کا نمونہ ہوگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو سال پہلے مجید مجیدی نے ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد بین الاقوامی فلم انڈسٹری کی ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار کرکے بین الاقوامی فلمی ایوارڈ لینے سے احتجاجاً انکار کرکے مغرب اور امریکہ کے نام نہاد آزادی اظہار پر احتجاج کرکے غیرت کی نئی تاریخ رقم کی۔