• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت پر مبنی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ایسے ہوتے ہیں عاشقان مصطفٰی (ص)

حضرت محمد (ص) کی سیرت پر مبنی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں

22 Oct 2012 9:41

اسلام ٹائمز: زیر تکمیل فلم کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر مجید مجیدی جنہیں باران اور دیگر بہترین فلمیں بنانے پر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ان کی زیر تکمیل فلم محمد (ص) امریکی فلم کا بھرپور جواب ہوگا۔ اور یہ فلم امریکائی اسلام، القاعدہ و طالبان بربریت کی بجائے اسلام محمدی (ص) کا نمونہ ہوگا۔

ایک طرف اگر مغرب بالخصوص صہیونیت، شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے پٹھو ممالک دین حق اسلام اور رحمت للعالمین ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکے و فلم بناکر اسلام کو دہشت گرد دین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، تو دوسری طرف مسلم امہ کے 57 اسلامی ممالک ماسوائے انقلاب اسلامی ایران، ان گستاخانہ خاکوں اور فلموں کا عقلی و منطقی جواب دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ مظلومین و مستضعفین جہاں، مسئلہ فلسطین، قبلہ اول اور دیگر اسلامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ تن کوشاں جمہوری اسلامی ایران نے مغرب کی ثقافتی یلغار (جسے رہبر معظم سید علی خامنہ ای سرد جنگ سے تشبہہ دیتے ہیں) انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد رہبر کبیر امام خمینی (رہ) اور پھر اب تک رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں بھرپور کام ہو رہا ہے۔

صہیونی زیر اثر ہالی ووڈ اور مغرب کے پروپییگنڈے و منفی فلموں کا جواب دینے کے لئے ایران اب تک مریم مقدس (ع)، یوزر سیف حضرت یوسف (ع)، حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت سلیمان نبی (ع) پر بہترین فلمیں بنا چکا ہے، بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر مجید مجیدی کی فلم محمد (ص) تیس ملین ڈالرز کے ریکارڈ سرمائے سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ایران میں اب تک بننے والی فلموں میں یہ سب سے خطیر بجٹ کی فلم ہے۔

یاد رہے کہ حضور (ص) کے بچپن سے لے کر سیرت کے مختلف ادوار پر مشتمل اس فلم میں حضرت محمد (ص) کے کردار کو قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں رحمت للعالمین کے طور پر نورانی انداز میں دکھایا گیا ہے، اس فلم پر اکتوبر 2011ء سے کام شروع ہے اور انشاءاللہ ایک سال تین مہینے کی کوشش کے بعد دسمبر 2012ء میں یہ فلم ریلیز ہوگی۔ ایران کی دیگر اسلامی و معلوماتی فلمز مریم مقدس (ع)، یوزرسیف حضرت یوسف (ع)، حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت سلیمان نبی (ع) جیسی ڈاکومینڑی دیکھنے والے مختلف اسلامی ممالک کے ناظرین اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

زیر تکمیل فلم کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر مجید مجیدی جنہیں باران اور دیگر بہترین فلمیں بنانے پر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ان کی زیر تکمیل فلم محمد (ص) امریکی فلم کا بھرپور جواب ہوگا۔ اور یہ فلم امریکائی اسلام، القاعدہ و طالبان بربریت کی بجائے اسلام محمدی (ص) کا نمونہ ہوگا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو سال پہلے مجید مجیدی نے ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد بین الاقوامی فلم انڈسٹری کی ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار کرکے بین الاقوامی فلمی ایوارڈ لینے سے احتجاجاً انکار کرکے مغرب اور امریکہ کے نام نہاد آزادی اظہار پر احتجاج کرکے غیرت کی نئی تاریخ رقم کی۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
انبیا اور صحابہ کرام کی فلمیں بنا کر امریکی فلم کا جواب دیا جا رہا ہے یا اساسیات دین پر حملہ کیا جا رہا ہے؟
فلمی ایکٹروں اور چمچوں چماٹوں کو انبیا اور صحابہ کرام کے کردار میں پیش کرنا کہاں کی دین کی خدمت ہے؟
اُس دور کی صالح خواتین اور انبیا کی بیویوں کو بے پردہ دکھانا یہ اسلام کانمونہ ہے؟
معاذ اللہ انبیا کو خشخشی داڑھی رکھے ہوئے اور صحابہ کرام کو کلین شیو دکھانا اور کسی انسان کو فرشتہ کی شکل دینا گستاخانہ فلم کاجواب ہے یا انبیا اور فرشتوں کی شان میں بدترین گستاخی؟
پھر ان فلموں میں ضعیف، من گھڑت اور موضوع روایات کو بنیاد بنا کر جو مرچ مصالحہ لگایا جاتا ہے اور عشق و محبت کے جو طویل سلسلے فلمائےجاتے ہیں کیا ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق ہے؟
نبی کریمﷺ کی سیرت پر مبنی فلم بنانا غیر محسوس انداز سے آپﷺ کی سیرت کا اصل روپ مسخ کرنے کی ایک گھٹیا کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ عمل نبی کریمﷺ کی عصمت کو پائمال کرنے والا اور کھلا کفر ہے۔عصمت انبیا کا تقاضا ہے کہ وہ خلعت نبوت و رسالت جس کے ذریعے اللہ نے ان کو زینت بخشی ہے وہ کسی غیر نبی کو نہ پہنایا جائے نہ حقیقتاً نہ ڈرامائی اسلوب میں۔
ان فلموں میں انبیا و صحابہ کرام کی پوری کہانی فلمائی جاتی ہے، اس لیے بہت سے واقعات خود سے گھڑ لیے جاتے ہیں جبکہ انبیا کےبارے میں اس طرح کا جھوٹ وضع کرنا غیر معمولی جرم ہے۔ نبی کریم کریمﷺ نے فرمایا:
"’من کذب علي متعمدا فليتبوا مقعده من النار"[صحیح بخاری: 1291]
’’ جس نے میرے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں تیار کر لے۔‘‘
ان فلموں میں جو اور بے شمار خامیاں اور بگاڑ ہیں اس حوالے سے بہت سے تفصیلی مضامین اور فتاویٰ جات موجود ہیں۔ یہاں صرف یہ اشارہ کرنامقصود تھا کہ انبیائے کرام کے بارے میں بنائی جانے والی فلمیں خاص طور پر نبی کریمﷺ کی سیرت سے متعلق فلم بنانے کے مزعومہ فوائد کے بالمقابل ان کے منفی پہلو کہیں زیادہ سنگین اور تباہ کن ہیں جنھیں ایک مسلم معاشرے میں گوارا نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے اعتصام صاحب ان فلموں کی تعریف کے بجائے ان پر بھرپور تنقید کی ضرورت ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر صاحب کو آپ ہی کچھ سمجھائیے آپ کی بات وہ جلدی مان لیں گے۔
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
یہ عمل نبی کریمﷺ کی عصمت کو پائمال کرنے والا اور کھلا کفر ہے۔عصمت انبیا کا تقاضا ہے کہ وہ خلعت نبوت و رسالت جس کے ذریعے اللہ نے ان کو زینت بخشی ہے وہ کسی غیر نبی کو نہ پہنایا جائے نہ حقیقتاً نہ ڈرامائی اسلوب میں۔
کیا انبیاء علیھم السلام انسان نہیں ہیں؟
باقی من گھڑت کی بات ہے تو اس کے وہ جوابدہ ہیں

فلم کو آنے تو دیں۔۔۔۔

کس نے کہا ہے کہ مسلم ایکٹر صحابہ کو داڑھی مونڈا پیش کرتے ہیں۔۔۔۔ انتظار کریں
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
ضروری بھی نہیں کہ صحابہ کرامؓ کی دیکھایا جائے صرف اشارہ کر دیا جائے جیسے حضور ﷺ نے فرمایا یہ صحابیؓ نے فرمایا اس طرح بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
 
ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
اللہ تعالی ایسے فتنوں سے بچائے رکھے
اعتصام صاحب آپ بڑے فخر سے یہ بات کر رہے ہیں شائد آپ کو معلوم نہیں اس کا انجام کیا ہو گا
کو ئی بھی مسلم اس کو کبھی بھی برداشت نہیں کر پا ئے گا یہ سب کام یہودیوں کو راضی کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں کون مردود اس قابل ہے جو اپنے آپ کو محمدً یہ علی کہلوا ئے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
انبیا اور صحابہ کرام کی فلمیں بنا کر امریکی فلم کا جواب دیا جا رہا ہے یا اساسیات دین پر حملہ کیا جا رہا ہے؟
فلمی ایکٹروں اور چمچوں چماٹوں کو انبیا اور صحابہ کرام کے کردار میں پیش کرنا کہاں کی دین کی خدمت ہے؟
اُس دور کی صالح خواتین اور انبیا کی بیویوں کو بے پردہ دکھانا یہ اسلام کانمونہ ہے؟
معاذ اللہ انبیا کو خشخشی داڑھی رکھے ہوئے اور صحابہ کرام کو کلین شیو دکھانا اور کسی انسان کو فرشتہ کی شکل دینا گستاخانہ فلم کاجواب ہے یا انبیا اور فرشتوں کی شان میں بدترین گستاخی؟
پھر ان فلموں میں ضعیف، من گھڑت اور موضوع روایات کو بنیاد بنا کر جو مرچ مصالحہ لگایا جاتا ہے اور عشق و محبت کے جو طویل سلسلے فلمائےجاتے ہیں کیا ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق ہے؟
نبی کریمﷺ کی سیرت پر مبنی فلم بنانا غیر محسوس انداز سے آپﷺ کی سیرت کا اصل روپ مسخ کرنے کی ایک گھٹیا کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ عمل نبی کریمﷺ کی عصمت کو پائمال کرنے والا اور کھلا کفر ہے۔عصمت انبیا کا تقاضا ہے کہ وہ خلعت نبوت و رسالت جس کے ذریعے اللہ نے ان کو زینت بخشی ہے وہ کسی غیر نبی کو نہ پہنایا جائے نہ حقیقتاً نہ ڈرامائی اسلوب میں۔
ان فلموں میں انبیا و صحابہ کرام کی پوری کہانی فلمائی جاتی ہے، اس لیے بہت سے واقعات خود سے گھڑ لیے جاتے ہیں جبکہ انبیا کےبارے میں اس طرح کا جھوٹ وضع کرنا غیر معمولی جرم ہے۔ نبی کریم کریمﷺ نے فرمایا:
"’من کذب علي متعمدا فليتبوا مقعده من النار"[صحیح بخاری: 1291]
’’ جس نے میرے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں تیار کر لے۔‘‘
ان فلموں میں جو اور بے شمار خامیاں اور بگاڑ ہیں اس حوالے سے بہت سے تفصیلی مضامین اور فتاویٰ جات موجود ہیں۔ یہاں صرف یہ اشارہ کرنامقصود تھا کہ انبیائے کرام کے بارے میں بنائی جانے والی فلمیں خاص طور پر نبی کریمﷺ کی سیرت سے متعلق فلم بنانے کے مزعومہ فوائد کے بالمقابل ان کے منفی پہلو کہیں زیادہ سنگین اور تباہ کن ہیں جنھیں ایک مسلم معاشرے میں گوارا نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے اعتصام صاحب ان فلموں کی تعریف کے بجائے ان پر بھرپور تنقید کی ضرورت ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر صاحب کو آپ ہی کچھ سمجھائیے آپ کی بات وہ جلدی مان لیں گے۔
جزاک اللہ خیرا
بالکل بھائی! آپ نے صحیح کہا! یہودونصاری کی طرح یہ رافضی بھی دین اسلام کے دشمن ہیں۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
کیا انبیاء علیھم السلام انسان نہیں ہیں؟
انبیا کی گستاخی کا کیا جواز گھڑا ہے صاحب!!!

باقی من گھڑت کی بات ہے تو اس کے وہ جوابدہ ہیں
من گھڑت کے وہ جوابدہ ہیں تو آپ پروڈیوسر کی شان میں ’ایسے ہوتے ہیں عاشقان مصطفٰی (ص)‘ کے نام سے جو قصیدے پڑھ رہے ہیں اس کے جوابدہ تو آپ ہیں۔

کس نے کہا ہے کہ مسلم ایکٹر صحابہ کو داڑھی مونڈا پیش کرتے ہیں۔۔۔۔ انتظار کریں
آپ ہی کے قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ عقاداس سے پہلے ’الرسالۃ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جس میں بہت سارے جلیل القدر صحابہ کرام کو داڑھی منڈے دکھایا گیا ہے۔
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
صہیونی زیر اثر ہالی ووڈ اور مغرب کے پروپییگنڈے و منفی فلموں کا جواب دینے کے لئے ایران اب تک مریم مقدس (ع)، یوزر سیف حضرت یوسف (ع)، حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت سلیمان نبی (ع) پر بہترین فلمیں بنا چکا ہے، بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر مجید مجیدی کی فلم محمد (ص) تیس ملین ڈالرز کے ریکارڈ سرمائے سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ایران میں اب تک بننے والی فلموں میں یہ سب سے خطیر بجٹ کی فلم ہے۔
یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا واقعہ کربلا جو شیعہ مسلک کی بنیاد ہے، پر بھی کوئی فلم یا مووی یا ڈرامہ وغیرہ بنا ہے۔ اگر بنا ہے تو اس کی طرف رہنمائی فرمایے گا۔
انبیاء کو فلمانے کے بعد حضرت علی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو فلمانے میں کیا کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ شیعہ معاشروں میں نہیں پائی جاتی؟
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا واقعہ کربلا جو شیعہ مسلک کی بنیاد ہے، پر بھی کوئی فلم یا مووی یا ڈرامہ وغیرہ بنا ہے۔ اگر بنا ہے تو اس کی طرف رہنمائی فرمایے گا۔
انبیاء کو فلمانے کے بعد حضرت علی یا حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو فلمانے میں کیا کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ شیعہ معاشروں میں نہیں پائی جاتی؟
جی ہاں کربلا کے واقعہ پر فلم ہے (روز واقعہ)
اور بی بی زہری سلام اللہ علیہا پر بھی مختصر بنائی گئی ہے پر اتحاد بین المسلمین کی وجہ سے وہ محدود ہے۔۔۔
الازہر والوں نے بھی تو رسالت فلم بنائی ہے۔۔۔۔
اگر مواد مستند ہو تو کوئی حرج نہیں ہے
جزاک اللہ خیرا
 
Top