• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضورﷺکے توہین آمیز خاکوں کی نوعیت

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
حضورﷺکے توہین آمیز خاکوں کی نوعیت

نعیم الرحمن ناصف​
وَإِذَا نَظَرْتَ إِلیٰ أَسِرَّةِ وَجْههِٖ
بَرَقَتْ کَبَرْقِ الْعَارِضِ الْمُتَهَلِّلِ​
’’جب ان کے چہروں کی دھاریاں دیکھو ،تو وہ یوں چمک رہی ہوتی ہیں جیسے بادل کی بجلی۔‘‘
رسالت مآبﷺسیرت و صورت ہر دو پہلو سے ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔آپﷺنے جملہ پہلوئوں سے لوگوں پر متا ثر کن حد تک اَثرات چھوڑے ہیں۔مسلمانوں کی آپ کے ساتھ محبت وعقیدت وارفتگی اور لگاؤ، اس طرح غیر مسلموں کا روز اَفزوں اسلام کی طرف بڑھتا ہوا میلان انہی اثرات کا لازمہ ہے ۔گویا آپکا وجود تمام صفات عالیہ کا مخزن ہے۔ آپ جمال خلق اور کمال خلق کی کن بلندیوں کو چھو رہے ہیں ملاحظہ فرمائیے:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
مولانا صفی الرحمن مبارکپوری﷫فرماتے ہیں:
’’ ہجرت کے وقت رسول اللہ اُم معبد خزاعیہ کے خیمہ سے گزرے تو اس نے آپ کی روانگی کے بعد اپنے شوہر سے آپﷺکے حلیہ مبارک کا جو نقشہ کھینچا وہ یہ تھا:
’’ رنگ ،تابناک چہرہ خوبصورت ساخت نہ توندے پن کا عیب نہ گنجے پن کی خامی ، جمال جہان تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر ،سرمگیں آنکھیں ،لمبی پلکیں ،بھاری آواز ،لمبی گردن ،سفید وسیاہ آنکھیں،سیاہ سرمگیں پلکیں ،باریک اور باہم ملے ہوے اَبرو چمکدار کالے بال ،خاموش ہوں تو با وقار گفتگو کریں تو پرکشش ۔دور سے دیکھنے میں سب سے زیادہ تابناک وپرجمال ،قریب سے سب سے خوبصورت اور شیریں،گفتگو میں چاشنی ،بات واضح اور دوٹوک ،نہ مختصر نہ فضول ،انداز ایسا کہ گویا لڑی سے موتی جھڑرہے ہیں،درمیانہ قد نہ ناٹا کہ نگاہ میں نہ جچے نہ لمبا کہ ناگوار لگے ۔دو شاخوں کے درمیان ایسی شاخ کی طرح ہیں جو سب سے زیادہ تازہ وخوش منظر ہے ،رفقا آپ کے گرد حلقہ بنائے ہوئے کچھ فرمائیں تو توجہ سے سنتے ہیں،کوئی حکم دیں تو لپک کر بجا لاتے ہیں ،مطاع ومکرم ،نہ ترش ر و نہ لغو گو۔‘‘ (زاد المعاد:۲؍۵۴)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
حضرت علی﷜آپ کا وصف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’آپ نہ لمبے تڑنگے تھے نہ ناٹے کھوٹے،لوگوں کے حساب سے درمیانہ قدکے تھے۔بال نہ زیادہ گھنگریالے تھے نہ بالکل کھڑے کھڑے بلکہ دونوں کے بیچ بیچ کی کیفیت تھی۔رخسار نہ زیادہ پرگوشت تھا نہ ٹھوڑی چھوٹی اور پیشانی پست، چہرہ کسی قدر گولائی لیے ہوئے تھا۔رنگ گورا گلابی، آنکھیں سرخی مائل،پلکیں لمبی،جوڑوں اور مونڈوں کی ہڈیاں بڑی بڑی،سینہ پر ناف تک بالوں کی ہلکی سی لکیر،بقیہ جسم بال سے خالی،ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں پرگوشت،چلتے تو قدرے جھٹکے سے پاؤں اٹھاتے اور یوں چلتے گویا کسی ڈھلوان پر چل رہے ہیں۔جب کسی طرف ملتفت ہوتے تو پورے وجود کے ساتھ ملتفت ہوتے ۔دونوں کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی۔ آپﷺسارے انبیاء کے خاتم تھے سب سے زیادہ سخی دست اور سب سے بڑھ کر جرأت مند، سب سے زیادہ صادق اللہجہ اور سب سے بڑھ کر عہدوپیمان کے پابند وفا،سب سے زیادہ نرم طبیعت اور سب سے شریف ساتھی۔جو آپ کواچانک دیکھتا ہیبت زدہ ہوجاتا جو جان پہچان کے ساتھ ملتا محبوب رکھتا۔آپ کا وصف بیان کرنے والا یہی کہہ سکتا ہے کہ میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد ایسا نہیں دیکھا۔‘‘ (ابن ہشام: ۱؍۴۰۱،الرحیق المختوم:ص۷۷۰)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
حضرت عمر فاروق﷜ فرماتے ہیں:
لَوْ کُنْتَ مِنْ شَیْئٍ سِوَی الْبَشَرْ
کُنْتَ الْمَضِیْئَ لَیْلَةِ الْبَدَرْ​
’’اگر آپﷺ بشر کے علاوہ کوئی اور چیز ہوتے تو آپﷺچودھویں کی رات کو روشن کرتے۔‘‘
بہر صورت ابتدائے مضمون میں رسالت مآب ﷺکی مدح سرائی اور حسن وجمال کے بیان سے مقصود توہین آمیز خاکوں سے پیدا ہونے والے مذموم اثرات کو لوح ذہنی سے ختم کرنا اور اس کی جگہ خلاصۂ کائنات علیہ السلام والتحیات کے چہرہ آفتاب کے حقیقیاَنوار کو ثبت کرنا ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ فکری پسماندگی اور اندھے تعصب کی وجہ سے مغربی کارٹونسٹ نے آسمان پر تھوکنے کی کس طرح سعی کی۔ہم جملہ خاکوں میں سے صرف ان کے اَحوال ذکر کریں گے جو انتہائی توہین آمیز ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ1
٭حضور نبی کریمﷺعلیہ التحیۃ والتسلیم کے توہین آمیز خاکوں میں سے سب سے زیادہ ہتک آمیز خاکہ اس طرح ہے کہ آپﷺکی چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے دائیں گال پہ گھنی ہے اور بائیں پہ کم ، اسی طرح مونچھ بھی دائیں طرف کی موٹی اور بائیں کی باریک ہے، من جملہ چہرہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے لقوہ کی بیماری سے اس میں ٹیڑھ آگیا ہو۔سر پہ بم نما پگڑی بنائی گئی ہے جس کے بالائی کونے میں دھاگے کو شعلہ نما دکھایا گیا ہے جو بم بلاسٹ ہونے کا سبب بنتا ہے اسی طرح پگڑی کے بالکل سامنے کلمہ طیبہ لکھاہوا ہے، جس سے نبی کریمﷺیا اسلام کادہشت گردی سے اتصال مقصود ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ2
٭دوسرے خاکے میں آپﷺکو تقریباً ۶۰،۶۵ کی عمر میں دکھایا گیا ہے گھنی داڑھی ہے جو پورے چہرے کو گھیرے ہوئے ہے اور اسی تناسب سے مونچھیں بنائی گئی ہیں،داڑھی اور مونچھیں بکھری ہوئی ہیں جس کی وجہ سے چہرہ اپنی خوبصورتی کھورہا ہے۔ بھنویں اتنی لمبی ہیں کہ پیشانی کو چھوتے ہوئے عمامے تک پہنچ رہی ہیں۔آنکھوں پر کالی پٹی چسپاں ہے اور ہاتھ میں تیز دھار خنجر ہے جو نعوذباللہ آپﷺکے دہشت گردہونے کی علامت ہے۔اسی طرح نقاب کو نشانۂ تضحیک بناتے ہوئے آپ کے اطراف میں دو لڑکیوں کو کھڑا کیا ہوا جو نقاب کیے ہوئے ہیں ان کے دیکھنے کا انداز ایسا ہے کہ جیسے وہ کسی ناگہانی آفت سے ڈری ہوئی ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ 3
٭اس خاکے میں صرف آپﷺ کا چہرہ دکھایا گیا ہے جو تکونی صورت میں ہے۔ سر پہ عمامہ ہے۔ پیشانی سے ٹھوڑی تک کے چہرے کے اردگردسبز رنگ میں چاند بنایا ہوا ہے اور دائیں آنکھ کی جگہ ستارہ ہے،داڑھی عربیوں کی سی ہے یعنی صرف ٹھوڑی پر،پورے چہرے پر نظر ڈالنے سے یوں محسوس ہوتاہے جیسے ایک آنکھ سے معذور شخص کا چہرہ ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ4
٭اس خاکے میں آپﷺکا چھوٹا سا قد ہے، سر پہ عمامہ ہے، کوٹ پہنا ہوا ہے جو پاؤں کو چھو رہا ہے، جسمانی اعتبار سے وسیع الجثہ دکھائے گئے ہیں۔ آپ دونوں بازوں کھولے اپنے ساتھیوں کی جانب کھڑے ان سے کہہ رہے ہیں: Stop Stop we ran out of virgins!’’ٹھہرئیے ٹھہریئے!ہمارے پاس حوریں کم پڑگئی ہیں۔‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ5
٭اس خاکے میں آپ کو دیگر ساتھیوں سمیت سفر کی حالت میں دکھایا گیا ہے،بڑے بڑے بال ہیں جو کندھوں کو چھورہے ہیں، سرپہ احرام باندھا ہوا ہے، کمر کے ساتھ خنجر لٹکایا ہوا ہے، آپ کے پیچھے پانچ افراد ہیں جن میں سے ایک بچہ، ایک عورت اور باقی تین مرد ہیں ذیل میں یہ عبارت درج ہے :
"Muhammad never knew when Inspiration would Come upon him"
’’محمدﷺ نہیں جانتے کہ ان پر کب وحی نازل ہوجائے۔‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
خاکہ6
٭مندرجہ بالا خاکے سے متصل یہ خاکہ ہے کہ آپﷺپر وحی نازل ہورہی ہے جس کی شدت سے آپ نے اپنے کانوں پہ ہاتھ رکھے ہوئے، منہ کھلا ہواہے اور سامنے کے چار دانت نمایا ں ہیں، دونوں کانوں کے ساتھ یہ الفاظ درج ہیں:
Ding Dong Ding , Ding Ding Dong’’ڈنگ ڈونگ ڈنگ، ڈنگ ڈنگ ڈونگ‘‘
گویا اس حدیث کی طرف اشارہ ہے جس میں ذکر ہے کہ آپ پر وحی (جرس)گھنٹی کی صورت میں بھی نازل ہوتی تھی اور نزول وحی کے وقت آپ شدید تکلیف سے دوچار ہوتے تھے اور تعصب کا ثبوت دیتے ہوئے اس حالت میں بھی خنجر آپ کی کمر کے ساتھ دکھایا گیا، آپﷺکے پیچھے لوگ کھڑے آپ کی طرف دیکھتے ہوئے یوں دکھائی دیتے ہیں جیسے وہ بھی اس تکلیف کو محسوس کر رہے ہیں۔ نیچے یہ عبارت درج ہے :
"Inspiration being with ringing in his Ears"
’’آپ پر وحی گھنٹی کی صورت میں نازل ہوتی ہے ۔‘‘
 
Top