ڈاکٹر حسین
رکن
- شمولیت
- دسمبر 02، 2012
- پیغامات
- 105
- ری ایکشن اسکور
- 196
- پوائنٹ
- 84
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حدیث رسول اللہ ﷺ کے قول و فعل کو کہتے ہیں۔ حدیث قرآن کی شرح ہے، مثلاً قرآن میں ہے صلوٰۃ قائم کرو، لیکن اس کی تفصیل: اوقات، طریقہ، مسائل، وغیرہ قرآن میں نہیں، حدیث میں ملیں گے۔ اسی طرح صوم و زکاۃ، حج وغیرہ احکام کا معاملہ ہے۔ اس لئے حدیث کو پڑھے سمجھے بغیر قرآن پر عمل ہو ہی نہیں سکتا۔ قرآن پر عمل کرنے کے لئے علم حدیث حاصل کرنا لازمی ہے۔کتب حدیث تو بہت ہیں، لیکن ان میں سب سے صحیح اور مستند تو دو ہی ہیں:(1)صحیح بخاری اور (2)صحیح مسلم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحابہ و محدثین کا مشغلہ تھا کہ وہ حدیثوں کو حفظ کیا کرتے تھے، لیکن بعد کے لوگوں نے یہ مشغلہ چھوڑ دیا۔ یہ کتاب ایک کوشش ہے اس کام کو پھر سے عام کرنے کی۔ یہ کتاب اس لئے ترتیب دی گئی ہے کہ گھر میں اورچھوٹے بڑے مدرسہ میں اور اردو اسکولوں میں بچوں کو اس میں دی گئی حدیثیں حفظ کرا دی جائیں ۔
۔ اس مختصر ، مگر انقلابی کتاب کو آپ ڈاؤنلوڈ کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گی، ان شاء اللہ۔ اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں۔ڈاؤنلوڈ لنک ہے:
www.cris.co.nf
پسند آئے تو یہاں بتانا نہ بھولیں۔
و السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
و السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ