محترم ارسلان صاحب کوئی تعمیری کام کریں ،دعوت کا یہ طریقہ انتہائی نامناسب ہے
جناب سے میرا ایک سوال ہے کہ کیا عقائد میں اہل حدیث کی کوئی کتاب موجود ہے جس میں اِن کے تمام عقائد موجود ہوں اور وہ سب رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہوں؟اگر ہے تو اسکا نام یا ڈاؤن لوڈ لنک فراہم کریں
محترم یہ تعمیری کام ہی ہے -
مشرکین مکہ الله ہی کو اصل رازق اور مالک جانتے تھے - لیکن پھر بھی باطل وسیلوں کی تلاش میں رہتے تھے - الله نے ان کو چیلنج کیا -
قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ اللَّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ سوره یونس ٣١
کہو تمہیں آسمان اور زمین سے کون روزی دیتا ہے یا کانوں اور آنکھوں کا کون مالک ہے اور زندہ کو مردہ سے کون نکلتا ہے اور مردہ کو زندہ سے کون نکلتا ہے اور سب کاموں کا کون انتظام کرتا ہے سو کہیں گے کہ اللہ تو کہہ دو کہ پھر (اللہ)سے کیوں نہیں ڈرتے -
مطلب یہ کہ الله نے خود ہی مشرکین مکہ سے سوال کیا اور خود جواب دیا کہ اگر تو سب کچھ مانتے ہو تو پھر الله سے ڈرتے کیوں نہیں-
صحیح اسلامی عقیدہ ہی ایک مسلمان کی اساس اور اصل بنیاد ہے- ہم جب احناف سے اس قسم کے سوال کرتے ہیں تو اس کا مقصد تعمیری ہوتا ہے نہ کہ تخریبی -شائد کہ کسی پر حق واضح ہو جائے -
عقیدے سے متعلق سب سے
بہترین کتاب خود قرآن کریم ہے -
اور اگر عقیدے کی تشریح کے لئے آپ مختلف احادیث نبوی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو بہترین کتاب
'کتاب التوحید" مصنف: شيخ محمد بن عبدالوهاب کی ہے:
کسی بھائی سے درخواست کریں - وہ آپ کی ڈاون لوڈ کر دیں گے -
الله آپ کی جزا خیر عطا کرے (آمین)-