السلام علیکم
ربع دینار کتنے ہوتے ہیں پہلے اس پر جانتے ہیں۔
کویت اور البحرین کی کرنسی دینار ھے، جس پر ایک دینار 1 ہزار فلوس/پیسوں کا بنتا ھے اور اس پر ربع دینا ڈھائی سو فلوس/ پیسوں کا بنتا ھے۔
سلطنت عمان کی کرنسی ریال ھے، جس پر ایک ریال 1 ہزار فلوس/ پیسوں کا بنتا ھے اور اس کا ربع ریال ڈھائی سو فلوس پیسوں کا بنتا ھے۔
قطر ریال، الامارات درھم اور سعودی ریال، 100 فلوس/ پیسوں کا بنتا ھے اور اس کا ربع درھم و ریال 25 پیسے بنتے ہیں۔
1400 سال پہلے ربع دینار پر فیس ویلیو نہیں بلکہ کرنسی ویلیو حاصل کی جائے گی۔
ربع دینار کو ہم ایک طرف رکھتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں ہر قسم کی چوری پر کیا اب بھی ہاتھ کاٹے جاتے ہیں یہ جاننے کے لئے سعودی عرب سے کچھ دوست ممبران سے ملنے والی معلومات جاننے کے لئے لنک:
سعودی قانون کے بارے میں معلومات چاہیئں! پر کلک کریں۔
والسلام