دراصل دیوبندی تو حیاتی ہی ہیں مماتی تو دھکے سے ہی دیوبندی بنے کھڑے ہیں انکو غوروفکر کرکے اپنا کوئی مناسب سا نام اختیار کر لینا چاہئے ۔
کمال کی بات کہی ہے جناب نے ۔ میں عرض کرتا چلوں کے وفات النبی ﷺ کو سب سے ماننے والے اور دوسروں سے منوانے والے بھی جناب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے ۔
اور رہی بات دھکے والی تو اہلِ دیوبند الحمد اللہ عقائد کے سلسے میں سب سے پہلے قرآن و سنت کو ترجیح دیتے ہیں ۔ تو آئے ذرا عبد الشکور ترمزی، سرفراز صفدر صاحب، صفدر اوکاڑوی،اللہ یار خان چکڑالوی ، اور دیگر جو حیاتیوں کے بزرگوں نے اپنے عقائد پر جو کتابیں لکھی ہیں اور جو وہاں متنازعہ عقائد کے بے شمار ڈھیر موجود ہیں وہ قرآن و سنت سے ثابت کر دیں انشاء اللہ آپکو ہم دیوبندی مان لیں گے ۔۔ قرآن و سنت تو دور کی بات ہے وہ عقائد تو آپ لوگ اہلِ دیوبند کے اکابرین سے بھی ثابت نہیں کر سکیں گے ۔ اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان کی کتابوں میں ہی تضاد شامل ہے جو جو میں نے پڑھیں ہیں ۔