کیسے مقلد ہیں آپ - جن کو یہ بھی پتا نہیں کہ امام ابو حنیفہ رحم الله حیاتی تھے یا مماتی تھے - کیا امام ابو حنیفہ رحم الله کا کوئی عقیدہ تھا یا کسی قسم کا عقیدہ نہیں تھا - کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ ایک ایسے امام کی تقلید کر رہے ہیں جس کا کوئی عقیدہ ہی نہیں تھا -
اگر امام صاحب سے مسئلہ حیات النبی ٖ صلی اللہ علیہ وسلم " کے بارے کسی قسم کی کوئی صریح روایت منقول نہیں ہے -
تو دیوبند حیاتی شریف اور دیوبند مماتی شریف کہاں سے پیدا ہوے -
شرم تم کو مگر نہیں آتی ۔۔۔۔
بندہ نے جناب کے ایک بے تکے غلط سوال( امام ابو حنیفہ رحم الله حیاتی تھے یا مماتی تھے )کا جواب لکھا تھا کہ (امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے " مسئلہ حیات النبی ٖ صلی اللہ علیہ وسلم " کے بارے کسی قسم کی کوئی صریح روایت منقول نہیں ہے ،اس لئے اُن کے بارے یہ سوال ہی غلط ہےکہ امام صاحب حیاتی تھے یا مماتی؟) اب اس کے جواب میں کچھ نہ بن پڑا تو لگے "آئیں بائیں شائیں کرنے،شرم کرو شرم ،
ڈھیٹ بن کر پھر یہی سوال نہ دہرا دینا ،اگر میں جناب سے یہ پوچھ لوں کہ " عقیدہ حیات النبی ﷺ فی القبر و سماع النبی ﷺ فی القبر " کے بارے امام مالک کا کیا عقیدہ تھا؟ امام شافعی کا کیا عقیدہ تھا؟ امام احمد بن حنبل کا کیا عقیدہ تھا؟ یہ تینوں امام حیاتی تھے یا مماتی؟یا ان تینوں کا اس بارے کوئی عقیدہ ہی نہیں تھا؟ یا
بقول جناب کے یہ کیسے امام تھےکہ لوگ ان کی تقلید کرتے رہے جن کا اپناکوئی عقیدہ ہی نہیں تھا؟
یہ بھی بتائیں کہ( " عقیدہ حیات النبی ﷺ فی القبر و سماع النبی ﷺ فی القبر " ) کے بارے،امام بخاری،امام مسلم َ ،امام نسائی ، امام ترمذی ،امام ابوداؤد ، امام ابن ماجہ ، کا کیا عقیدہ تھا ؟یہ سب محدثین حیاتی تھے یا مماتی؟یا یہ بھی بغیر عقیدہ کے اس دنیا سے رخصت ہوگئے؟
یا ان کے بارے بھی جناب یہی کہیں گے کہ یہ کیسے محدثین تھے جن کا اپنا کوئی عقیدہ ہی نہیں تھا
امید ہے کہ بات جناب کی عقل شریف میں آگئی ہوگی اور جناب ائندہ ایسے جاہلانہ سوال سے گریز کریں گے اور اگر نہیں آئی تو اس آیت (وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا )کو مد نظر رکھیں
بندہ نے جنابین سے پوچھا تھا کہ(بندہ نے حیاتی اکابر اہل حدیث کا حیات وسماع کے متعلق عقیدہ نقل کیا ہے اور اسکے بعد مماتی اہل حدیث کا عقیدہ نقل کیا ہے ۔آپ دونوں بھائیوں سے گزارش ہے کہ صرف اتنا بتائیں حیاتی اہل حدیث کا عقیدہ قرآن وسنت کے مطابق ہے یا مماتی اہل حدیث کا؟؟؟)
حیات النبی فی القبر وسماع النبی فی القبر کے قائل اکابرین اہل حدیث مشرک تھے یا موحد؟؟؟
اس کے جواب سے جناب ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے ۔۔۔۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام سے بھاگتا تھا۔