• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین کے لئے اس فورم پر الگ section بنایا جائے

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ،

میری اس فورم کے انتظامیہ سے گزارش ہے کی وہ اپنے اس فورم میں خواتین کے لئے بھی ایک الگ section بناے،
ہمارے اس فورم پر کئی بہنیں بھی ہے ، جس سے ان بہنوں کو بھی فایدہ ہوگا. ان شاءاللہ
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ،

میری اس فورم پر کام کرنے والوں سے گزارش ہے کی وہ اپنے اس فورم میں خواتین کے لئے بھی ایک الگ section بناے،
ہمارے اس فورم پر کئی بہنیں بھی ہے ، جس سے ان بہنوں کو بھی فایدہ ہوگا. ان شاءاللہ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ جزاک اللہ عامر بھائی بہت دنوں سے میرے خیال میں بھی یہ تجویز آرہی تھی کہ اس طرح فورم پہ الگ سیکشن ہونا چاہئیے مگر یہ سوچ کر میں نے خاموشی اختیار کرلی کہ شاید انتظامیا اس پہ مثبت ردعمل نہیں دکھائے گی خیر اب آپکی طرف سے تجویر آگئی ہے تو میں اسکی حمایت کرتی ہوں اور انتظامیا سے اچھی امید رکھتی ہوں جزاک اللہ خیرا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مگر یہ سوچ کر میں نے خاموشی اختیار کرلی کہ شاید انتظامیا اس پہ مثبت ردعمل نہیں دکھائے گی
عائشہ بہن اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اس فورم کی انتظامیہ بہت خوش مزاج ہے، اور ویسے بھی یہ اس فورم کے لئے بہتر ہی ہوگا
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
جی میں بھی اس سیکشن کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہوں کہ ہماری بہنوں کےلیے علیحدہ مرکز ہونا چاہیے۔لیکن پھر ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ انتظامیہ اگر یہ سیشکن بنا بھی دے تو وہ خواتین سیکشن میں کون کون سی کیٹگریز کس کس نام سے بنائے گی۔اگر تو اس خواتین سیکشن میں بھی یہی فورم کی عمومی کیٹگریز ہوں گی تب تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔لیکن اگر وہ سیکشن صرف خواتین کے متعلق ہی ہوگا تو پھر تب بھی خواتین آپس میں ایک دوسرے سے کھل کر باتیں نہیں کرسکیں گی۔کیونکہ مرد حضرات بھی دیکھ سکیں گے۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جی میں بھی اس سیکشن کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہوں کہ ہماری بہنوں کےلیے علیحدہ مرکز ہونا چاہیے۔لیکن پھر ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ انتظامیہ اگر یہ سیشکن بنا بھی دے تو وہ خواتین سیکشن میں کون کون سی کیٹگریز کس کس نام سے بنائے گی۔اگر تو اس خواتین سیکشن میں بھی یہی فورم کی عمومی کیٹگریز ہوں گی تب تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔لیکن اگر وہ سیکشن صرف خواتین کے متعلق ہی ہوگا تو پھر تب بھی خواتین آپس میں ایک دوسرے سے کھل کر باتیں نہیں کرسکیں گی۔کیونکہ مرد حضرات بھی دیکھ سکیں گے۔
بھائی میں سمجھا نہیں آپ کی بات کو یہ اسلامک سایٹ ہے ،،اگر سیکشن بنا تو اسلام کے متعلق ہی باتیں ہوں گی۔
آپ کس زاویے سے بول رہے ہیں،i don,t know
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ناصر بھائی میرا خیال ہے کہ حنفی بھائی اس نظریے سے بات کر رہے ہیں کہ اگر خواتین کا علیحدہ گوشہ بنا بھی دیا جائے تو خواتین وہاں آزادانہ گفتگو کیسے کر سکیں گی؟ جبکہ خواتین سیکشن میں مرد حضرات بھی آتے جاتے رہیں گے۔اس کا بہترین حل یہ ہے کہ خواتین کوئی ایسی بات کرنا چاہیں جو خواتین کے ہی متعلق ہو تو اس کا ایک علیحدہ تھریڈ بنا دیا جائے جس کا پاسورڈ ہو اور وہاں خواتین کے علاوہ کوئی بھی مرد داخل نہ ہو سکے۔یہ ایک تجویز ہے اس سے بہتر کوئی اور تجویز سامنے آ سکے تو اچھی بات ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
ناصر بھائی شاید حنفی بھائی اپنی بات کو کھل کر بیان نہیں کرسکے ۔ان کے الفاظ سے جو مجھے معلوم ہوتا ہے اس کو ایک مثال سے سمجھاتا ہوں
فورم پہ ایک ہماری بہن عالمہ ہے اور دوسری ہماری بہن غیر عالمہ ہے تو عورتوں کے جو خاص مسائل ہیں۔یا کوئی ایسا مسئلہ جو صرف خواتین سے ہی رہنمائی لی جاسکتی ہے تو ان کی رہنمائی لینے کےلیے غیر عالمہ بہن عالمہ بہن سے فورم پہ رہتے ہوئے کیسے پوچھے گی ۔؟ کھل کر بات کرنے سے مراد حنفی بھائی کی یہ ہوگی۔باقی واللہ اعلم
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
خواتین کے لئیے الگ سیکشن نہ بنایا جائے بلکہ خواتین کے مسائل کے لئیے ایک الگ سیکشن بنایا جائے ۔
میں اس فورم پر موجود خواتین بہنوں سے ایک درخواست کرنا چاہ رہا تھا ۔ آج بات چل پڑی تو ان سے ایک مؤدبانہ عرض کروں کہ آپ اپنا يوزر نیم ایسا رکھیں اور طرز کلام ایسا رکھیں کہ کوئی جان نہ سکے کہ آپ مرد ہیں یا عورت ۔
عورت کا اصل پردہ چاردیواری ہے ۔ اگو مجبوری سے نکلنا پڑے تو حجاب ، چادر یا برقعہ سے اپنے آپ کو چھپائیں ۔ آواز کو بھی بلا ضرورت مردوں ظاہر نہ کریں ۔ اس لئیے بہتر ہے کہ یہاں آپ ایسے نک نیم بطور یوزر استعمال کریں جو آپ کو یہاں بھی چھپالیں ۔
ذلک ادنی ان یعرفن
نہ میں مفتی ہوں کہ فتوی دوں نہ میں عالم ۔ یہ صرف ایک بھائی کی طرف سے اپنی بہنوں سے ایک ادنی سے مؤدبانہ گذارش ہے
اس صورت میں ہماری بہنوں کے لئیے الگ سیکشن کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ البتہ خواتین کے مسائل کے حوالہ سے الگ سیکشن ہونا چاہئیے
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ خیرا آفتاب بھائی آپ نے میرے منہ سے بات کھینچ لی جو میں قلم کی نوک پر لانے ہی والاتھا۔الگ خواتین سیکشن سے آپ کی بات بہت بہتر ہے اور قابل عمل بھی۔خواتین کے مسائل پر الگ کیٹگری تو بنادی جائے گی لیکن وہ مسائل جس کی طرف کلیم بھائی نے دبے الفاظ میں اشارۃ کیا ہے وہ آپس میں کیسے ڈسکس کریں گی ؟؟ اس پر انتظامیہ غوروفکر کرے۔کہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جاسکتا ہے۔
 
Top