• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش اسلام کی دشمن اول تنظیم ہے سعودی مفتی اعظم کا فتوی

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیرا۔۔۔بھائی اس حدیث کا حوالہ فراہم کر دیں ۔
عن عمر بن الخطاب أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع إلا مسلما (رواہ مسلم)
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا "میں یہود و نصاری کو جزیرۃ العرب سے نکال باہر کروں گا اور یہاں مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسرے (یعنی کافر یا مشرک) کو نہیں چھوڑوں گا۔"
ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول اللہ ﷺ (أخرجوا المشركين من جزيرة العرب، وأجيزوا الوفد بنحو ما كنت أجيزهم) رواہ البخاری
ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا"مشرکین کو جزیرۃ العرب سے نکال باہر کرنا البتہ (ان کے) وفود کی اسی طرح میزبانی کرنا جس طرح میں کرتا رہا ہوں۔"
 
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
ہم کو داعش والی خلافت نہیں چاہیے
آپ کو داعش والی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو ابو بکر والی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو عمر والی خلافت میں تشدد نظر آتا ہے
کوئی عثمان کی خلافت پہ مطمئن نہیں
کسی کو علی کی خلافت میں اعتراض ہے
کسی کو بنو امیہ کی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو بنو عبّاس کی خلافت سے دلچسپی نہیں
کسی کو ملا عمر والی خلافت نہیں چاہیے

اور مزے کی بات ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہم سب کو ہی خلافت چاہیے.

مسلہ بڑا عجیب ہے، کوئی حل لکھ دے.
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
رائےانکےبارے میں قائم کرنےکاکہاگیاھےجوخوارج کارد کرتےھیں.خوارج کےلئےتوالحمدللہ شرح صدرھے. پیارےبھائی.
جزاک اللہ محترم بھائی میں آپ دونوں میں کسی کی سائیڈ تو نہیں لینا چاہتا البتہ یہ بتا دوں کہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو کسی کے بارے شرح صدر ہو اور دوسرے کو مخالف کے بارے شرح صدر
پھر تو دعوت نہیں ہو سکتی لکم دینکم ولی دین والی بات ہو گی پس میرے خیال میں آپ دونوں کو مزید بات نہیں بڑھانی چاہئے

فیس بک پر ایک جوشیلی خاتون یا کوئی جوشیلا میرے ساتھ بحث میں اتر آیا، کہا آپ کا نظریہ داعش کے بارے میں صحیح نہیں۔
دلیل یہ ہے کہ سعودی مفتی نے ان کو خوارج کہا ہے
کہا کیا آپ سعودی مفتی کو قابل اعتماد نہیں مانتے، کیا ان سے بڑھ کر کوئی اور قابل اعتماد ہو گا
جی میرے خیال میں یہاں یہ جواب بھی دیا جا سکتا تھا کہ ان سے پہلے مفتی اعظم شیخ ابراھیم رحمہ اللہ پھر تو ان سے زیادہ قابل اعتماد ہوں گے اور انکے فتوی کے مطابق تو پاکستان کے حکمران کافر ہو گئے اب انکو کافر نہ ماننے والے بھی مفتی اعظم پر اعتماد نہیں کرتے ہوں گے
اصل بات میں پھر دہرانا چاہتا ہوں جو میں نے جا بجا یہاں فورم پر کی ہوئی ہے کہ ہمیں نہ تو محترم مفتی اعظم حفظہ اللہ کو غلط کہنا ہے اور نہ یہ کہنا ہے کہ وہ لازمی حق پر ہوں گے اور انکے مخالف غلطی پر ہوں گے اور آپس میں اختلافات کو اپنی رائے تک محدود رکھیں دوسرے پر ٹھوسنے کی کوشش نہ کریں واللہ اعلم
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
آپ کو داعش والی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو ابو بکر والی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو عمر والی خلافت میں تشدد نظر آتا ہے
کوئی عثمان کی خلافت پہ مطمئن نہیں
کسی کو علی کی خلافت میں اعتراض ہے
کسی کو بنو امیہ کی خلافت نہیں چاہیے
کسی کو بنو عبّاس کی خلافت سے دلچسپی نہیں
کسی کو ملا عمر والی خلافت نہیں چاہیے

اور مزے کی بات ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہم سب کو ہی خلافت چاہیے.
مسلہ بڑا عجیب ہے، کوئی حل لکھ دے.
محترم بھائی میرے خیال میں شاید حقیقت یہ ہے کہ خلافت تو شریعت محمدی والی ہی ہوتی ہے کسی اور کی نہیں ہوتی اب اسکو قائم کون کرتا ہے اس سے ہمیں سروکار ہی نہیں رکھنا چاہے ہمیں تو یہ دیکھنا چاہیے کہ یہ شریعت محمدی والی خلافت ہے کہ نہیں
لیکن
ہم عقل کے اندھوں کو الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے لیلی نظر آتا ہے

میرے خیال میں ہماری اکثریت زبان سے اسکو دہرا رہی ہوتی ہے مگر دل سے خلافت نہیں چاہ رہی ہوتی کیونکہ پھر اسکی خواہشات کو ٹھیس پہنچتی ہے اسی لئے اللہ کی مدد نہیں آ رہی واللہ اعلم
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
میرے خیال میں ہماری اکثریت زبان سے اسکو دہرا رہی ہوتی ہے مگر دل سے خلافت نہیں چاہ رہی ہوتی کیونکہ پھر اسکی خواہشات کو ٹھیس پہنچتی ہے اسی لئے اللہ کی مدد نہیں آ رہی واللہ اعلم
محترم عبدہ بھائی ۔۔۔ میں آپ کے اس بیان سے بلکل متفق ہوں.۔۔۔۔خرابی کی جڑ ہماری اپنی نیت میں ہے

خرد نے کہہ بھي ديا 'لاالہ' تو کيا حاصل
دل و نگاہ مسلماں نہيں تو کچھ بھي نہيں

جہاں تک الله کی مدد کا تعلق ہے تو وہ فارمولا تو بہت واضح ہے کہ:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ (47:7)
اے اہل ایمان! اگر تم الله کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

الله ہم پر رحم کرے اور ہماری حالتوں کو درست کر دے.۔۔۔۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ہم کو داعش والی خلافت نہیں چاہیے
بھائی ہم کو بھی داعش والی خلافت نہیں چاہئے، بلکہ قرآن و سنت والی خلافت چاہئے، اب اس کے لئے داعش کوشش کرے یا کوئی اور جہادی تنظیم۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
جی ہاں بلکل صحیح کہا @ارسلان بھائی آپ نے۔ مقصد قائم ہونا چاہیے، وہ سعادت کسی کو بھی نصیب ہو جائے.

وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (29:69)
اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور الله نیکو کاروں کے ساتھ ہے

الله ہم کو بھی انہی باسعادت لوگوں میں سے ہونا نصیب کرے اور ہماری ہر کوشش کو ہماری نجات کا ذریعہ بنا دے. آمین.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی ہاں بلکل صحیح کہا @ارسلان بھائی آپ نے۔ مقصد قائم ہونا چاہیے، وہ سعادت کسی کو بھی نصیب ہو جائے.

وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (29:69)
اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور الله نیکو کاروں کے ساتھ ہے

الله ہم کو بھی انہی باسعادت لوگوں میں سے ہونا نصیب کرے اور ہماری ہر کوشش کو ہماری نجات کا ذریعہ بنا دے. آمین.
جزاک اللہ خیرا
بھائی میرا نام "محمد ارسلان" ہے، لہذا ٹیگ کرتے وقت میرا پورا آئی ڈی نام لکھیں
 
Top