• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی درندگی پهر سامنے آ گئی

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
(1) فورم کے علمی نگران شیخ ابوالحسن علوی صاحب الدولۃ الاسلامیہ کے متعلق لکھتے ہیں:

غور کیجئے فورم کے علمی نگران کے مطابق الدولۃ الاسلامیہ سنیوں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنے والے مجاہدین ہیں، جبکہ آپ کے مطابق سی،آئی،اے کے تیار کردہ لوگ ہیں۔ اور یہی بقول آپ کے سی آئی اے کے تیار کردہ لوگ یمن میں حوثیوں کے ساتھ بھی لڑ رہے ہیں، جن پر سعودیہ بھی حملے کر رہا ہے، اور مصر میں سیسی کے فوجیوں جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے ہی کتنے مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا اُن سے بھی لڑ رہے ہیں، یہ کیسی سی آئی اے ہے جس نے ایسے لوگوں کی تربیت کی ہے جو مسلمانوں کے تحفظ، اُن پر ظلم کرنے والے روافض، سیسی و حوثی مجرمین سے لڑائی، نیز حدوداللہ کا نفاذ، صلوٰۃ و زکوٰۃ کا نظام، اور عیسائیوں کو جزیہ دینے، یا جلا وطن کرنے یا لڑائی کرنے میں سے کسی ایک شرط کو منتخب کرنے جیسے اقدام کر رہے ہیں، ایسے لوگ تو امت مسلمہ کو چاہئے تھے جو آج تک 57 اسلامی ممالک میں سے نہ آ سکے، لیکن آپ کے بقول سی آئی اے نے ایسے لوگوں کی تربیت کر کے سامنے لائے جو اسلام کا نفاذ کر رہے ہیں۔ (کیا عجب مذاق ہے اور افسوس ہے ان تبصرہ نگاروں پر)

(2) یزیدی عقیدے والی خواتین اگر مسلمان خواتین ہیں تو آپ کو اپنے عقیدے کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے، کیونکہ ان کے شرکیہ و کفریہ عقائد کو اسلام مان کر آپ کہیں اپنی آخرت برباد تو نہیں کر رہے؟

(3) ایک مرتبہ صرف یہ خبر سننے کو ملی تھی کہ امریکی جہازوں نے جیش صفوی پر اسلحہ پھینکنا تھا جو غلطی سے الدولۃ الاسلامیہ کے زیر قبضہ علاقوں میں پھینکا گیا، نیز خلافت کے اعلان سے پہلے تو آپ کو یہ اسلحہ گرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا جبکہ خلافت کے اعلان کے بعد آپ کو امریکہ کی جانب سے الدولۃ الاسلامیہ پر اسلحہ گرتا ہوا نظر آ رہا ہے، یہی الدولۃ الاسلامیہ جس کو پہلے بقول ابوالحسن علوی صاحب کے عرب و پاکستان سے فنڈنگ ہوتی تھی اب وہی سی آئی اے کے تربیت یافتہ لوگ ہو گئے ہیں۔

(4) آگے کیا ہو گا کیا نہیں، یہ تو صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے جو اکیلا عالم الغیب ہے، لیکن فی الحال آپ کا مذکورہ تبصرہ غیر حقیقت، فضول الزامات اور جھوٹی خبروں پر مشتمل ہے، لہذا آپ کو اللہ تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے اور قرآن کی اس آیت پر عمل کرنا چاہئے جس کا مفہوم ہےکہ فاسق اگر کوئی خبر لے کر آئے تو پہلے اُس کی تحقیق کرو، تاکہ بعد میں نادم نہ ہونا پڑے۔
متفق
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
(1) سچی خبر

(2) علماء کی اکثریت نے تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں یہ فتویٰ بھی دیا تھا کہ قرآن مخلوق ہے، لیکن یہ گمراہ فتویٰ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے نہیں دیا تھا، کوڑے کھاتے رہے، ظلم برداشت کرتے رہے، لیکن امام مالک نے قرآن کو اللہ کی مخلوق قرار نہیں دیا، بلکہ اللہ کا کلام ہی کہا، آپ کے مطابق امام مالک کو کیا ہو گیا تھا کہ اس قدر علماء قرآن کے مخلوق ہونے کا فتویٰ دے رہے ہیں جبکہ اکیلے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اس مسئلے پر فتویٰ نہیں دے رہے، بلکہ وہ قرآن کو اللہ کا کلام ماننے پر مصر ہیں، نیز امت مسلمہ میں ایک گمراہ فرقہ جس کا نام بریلویت ہے، اس فرقے کے تقریبا تمام علماء نے ہی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فتویٰ جاری کیاہے جو کہ ایک بدعت ہے، آپ کا کیا خیال ہے، لیکن آپ اعتراض کرنا چاہیں کہ میرا مقصدصرف سلفی (سعودی و پاکستانی نیز دنیا کے دیگر علاقوں میں بسنے والے سلفی علماء) کا تھا تو اس کا جواب میں نے یہاں مفصل انداز میں دیا ہے، آپ اس کو ضرور پڑھ لیں۔ نیز اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ "نیز ہم اپنے اہل حدیث ہونے کا ڈھنڈورا تو بہت پیٹتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک اہل حدیث کا منہج یہ ہے کہ وہ بغیر دلیل کے کسی کی بات تسلیم نہیں کرتا چاہے وہ سعودی مفتی ہی کیوں نہ ہو، لیکن یہاں پتہ نہیں کیوں اہل حدیث کے اس منہج سے انحراف کیا جا رہا ہے۔"

(3) اصل بات آپ کے پوائنٹ نمبر 3 میں ہے، آپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ قرآن و سنت کے بے شمار دلائل سے الدولۃ الاسلامیہ خوارج قرار پاتے ہیں، آپ قرآن و سنت کے وہ دلائل ہمارے سامنے پیش کریں جس کے مطابق الدولۃ الاسلامیہ کے مجاہدین خواج قرار پاتے ہوں، نیز آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ اب صرف دنیا میں ایک ہی گروہ نہیں رہا جس کو خوارج کہا جاتا ہے، بلکہ شام میں لڑنے والی جبھۃ النصرہ کو بھی لوگ خوارج کہتے ہیں، القاعدہ کو بھی خوارج کہا جاتا ہے، نیز سعودیہ کے مطابق اخوان اور حماس بھی دہشت گرد ہیں، نیز بریلویوں کے مطابق دیوبندی اور اہل حدیث دونوں خوارج ہیں، جیسا کہ ایک فورم پر میں نے مبشر احمد ربانی صاحب کی کتاب "کلمہ گو مشرک" سے ایک اقتباس پیش کیا تو ایک بریلوی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "مصنف نے کتاب میں سارا زور کلمہ گو مسلمانوں کو مشرک کہنے پر صرف کیا ہے" اب آپ بتائیں اس بریلوی کو کیا جواب دیا جائے، بریلوی جب اہل حدیث کو خوارج کہتے ہیں تو احادیث سے استدلال کرتے ہیں اور خوارج کی چند نشانیاں اہل حدیث مسلک کے لوگوں پر فٹ کرتے ہیں، لہذا آج کل کسی کو بنا سوچے سمجھے خوارج کہہ دینا بہت آسان ہو گیا ہے، آپ قرآن و سنت کے وہ دلائل ہمارے سامنے پیش کریں۔

(4) الدولۃ الاسلامیہ کی کاروائیوں سے لوگ خوش ہیں، نیز ظالم سے بدلہ لینے اور مظلوم کو تحفظ فراہم کرنے کی صورت میں لوگ ان کے گرویدہ ہیں، اس کی قدر ان لوگوں کو معلوم ہو گی جو روافض اور یہود و نصاریٰ کے ظلم کا شکار ہوئے، ان لوگوں کو قدر معلوم نہیں ہو گی جنہوں نے ظلم نہیں دیکھا، اور اپنے اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہیں، لہذا دلیل کے ساتھ بات کرنے پر بات تسلیم کی جائے گی کیونکہ اہل حدیث کا یہی منہج ہے، اگر دلیل کے ساتھ بات نہیں کرنی یا سعودی مفتی کے فتوؤں پر آنکھ بند کر کے چلنا ہے تو یہ منہج آپ کو مبارک رہے۔ اللہ ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
متفق
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
آخر وہ کون سی خبر ہو گئ جس کو آپ حضرات سچا مانیں گے. علماء امت کی اکثریت نے داعش کو خوارج قرار دیا. خود قرآن و سنت کے بے شمار دلائل داعش کے خلاف جا رہے ہیں.. یہ سب کچھ ہونے کے باوجود بھی داعش کے حمایتی کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے
جن علماء نے داعش کے خلاف فتویٰ دیا ہے وہ یا تو غلط فہمی کا شکار ہیں مغرب زدہ میڈیا کے پروپگنڈے کی وجہ سے- یا پھر زیادہ تر ان میں "درباری علماء" ہیں- اور ان درباری علماء کے فتووں کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا - ان درباری علماء نے (چاہے وہ سعودی ہوں یا غیرسعودی ) ایک مرتبہ بھی امّت مسلمہ کو فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے جہاد کی ترغیب نہیں دی- صرف داعش اور دوسری جہادی تنظیموں کو "خوارج" قرار دینے میں اپنا وقت برباد کررہے ہیں-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اشارہ درباری و سرکاری علماء کی طرف ہے، بادشاہ کے دربار میں موجود علماء نے قرآن کے مخلوق ہونے کا فتویٰ ہی دیا تھا۔
السلام علیکم :

بھائی امام احمد رحمہ اللہ کے دور میں قرآن اللہ کی مخلوق کا فتنا اٹھا تھا نہ کے امام مالک رحمہ اللہ کے دور میں
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
اس نقشے میں صرف چند ممالک ہیں، جبکہ الدولۃ الاسلامیہ کے اہداف میں شامل پوری دنیا پر اسلامی خلافت کا جھنڈا لہرانا ہے، جیسا کہ انہوں نے اپنی ویڈیو بنام "اور کافروں کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ لگے" کے شروع میں اینیمیشن کے طور پر دکھایا ہے۔
جی لیکن فی الحال تو وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جو امیریکیوں نے پلاننگ کی ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم :

بھائی امام احمد رحمہ اللہ کے دور میں قرآن اللہ کی مخلوق کا فتنا اٹھا تھا نہ کے امام مالک رحمہ اللہ کے دور میں
وعلیکم السلام
ذہن میں امام صاحب کا نام کنفرم نہیں تھا، کہ امام مالک تھے یا امام احمد، بعض اوقات امام احمد اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہم کے واقعات لکھتے ہوئے نام غلط لکھ بیٹھتا ہوں۔ تصحیح کا شکریہ عامر بھائی
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,412
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ارسلان بھائی غالباً امام احمد حنبل کہنا چاہ رہے ہیں ، اور اور امام مالک لکھ گئے ہیں!
@محمد ارسلان بھائی !جان کی امان پاؤں تو عرض کروں! آپ کہ یہ جملہ انتہائی خطرناک ہے! آپ کو اس جملہ کے فساد کا اندازہ نہیں!
علماء کی اکثریت نے تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں یہ فتویٰ بھی دیا تھا کہ قرآن مخلوق ہے،
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
جی لیکن فی الحال تو وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جو امیریکیوں نے پلاننگ کی ہے
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں حدوداللہ کا نفاذ تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں اقامت دین تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں صلوٰۃ و زکوٰۃ کا نظام تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں مزارات کی تباہی تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں چرچوں کی تباہی اور صلیب کی توڑ پھوڑ تھی؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں عیسائیوں سے جزیہ لینا تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں چوروں کے ہاتھ کاٹنا تھے؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں زانی کو کوڑے اور شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنا تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں زمین پر فساد پھیلانے والوں کا مخالف سمت میں ہاتھ پیر کاٹنا تھا؟
کیا امریکیوں کی پلاننگ میں روافض فوج کی اس لئے تباہی تھی کہ یہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا کو گالیاں دیتے ہیں؟

یہ اور اس طرح کے دیگر کام اگر امریکیوں کی پلاننگ میں تھے تو میری طرف سے امریکہ کو شاباش دینی چاہئے کہ اس قدر بہترین نظام کے نفاذ کے لئے امریکہ نے پلاننگ کی ہے، اور 57 اسلامی ممالک وہ پلاننگ نہ کر سکے جو امریکہ نے کر دی۔
 
Top