وجاہت
رکن
- شمولیت
- مئی 03، 2016
- پیغامات
- 421
- ری ایکشن اسکور
- 44
- پوائنٹ
- 45
@اسحاق سلفی بھائی آپ نے اپنی جگہ اٹک - پاکستان لکھی ہوئی ہے - خوشی کی بات یہ ہے کہ میرا ضلح بھی اٹک ہے - اور انشاءاللہ اس سال پاکستان چھٹی جانے پر آپ سے ضرور ملاقات ہو گی -علامہ البانی نے صحیحین کی احادیث پر نقد کیا ہے یا نہیں ، اور اگر کیا ہے تو نقد کی نوعیت اور مقاصد کیا ہیں ، یہ خالص علمی اور تفصیل طلب موضوع ہے،
ایک عام اور سچے مومن کیلئے صحیحین کے متعلق جتنا جاننا ضروری اور مفید ہے وہ ہم نے اوپر بیان کردیا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کو اس موضوع پر واقعی علمی بحث مطلوب ہے تو ہمیں آپ کا تعارف ہونا ضروری ہے
آپ کس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں بلا تامل اس کی وضاحت کردیں ،جھجھکنے ،شرمانے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ اسلئے ضروری ہے کہ
ہم وہی بات پیش کریں جو آپ کے نزدیک ’’ معتبر و معتمد ‘‘ ہو ۔ کیونکہ صحیحین پر تو آپ سوالیہ نشان لگاچکے ۔
دوسرا یہ کہ :
آپ کی علمی حیثیت کیا ہے (یعنی اصول و متون کو باقاعدہ پڑھا ،سیکھا ہے یا نہیں ) تاکہ معلوم ہو کہ ہر دو ’’ مصطلح ‘‘ کو سمجھ سکتے ہیں یا نہیں
کیونکہ ۔۔ رحم اللہ ۔۔ کسی اور چیز کی غمازی کررہا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ایک مسلمان ہوں الحمدللہ - جب بھی اس فورم پر میں نے کوئی سوال کیا ہمیشہ شک کیا گیا - میں بہت سارے فورم پڑھتا ہوں - اور جہاں کہیں بھی کوئی علمی بات ملتی ہے ضرور پوچھتا ہوں - میرا مقصد کوئی تنقید کرنا نہیں -
لیکن یہ میں نے ضررور دیکھا ہے کہ کچھ سوالات کے جوابات دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی ہے مختلف فورمز پر - کیوں کہ زیادہ تر اپنے مسالک کا دفاع کیا جاتا ہے -
میں زیادہ تر محدث فورم اور اسلامک بیلیف والوں کا بلاگ وزٹ کرتا ہوں- اور دونوں سے مختلف سوالات کرتا ہوں - اس کے علاوہ بریلوی دیوبندی شیعہ وغیرہ کے فورم بھی دیکھتا ہوں - لیکن وہاں پر زیادہ تر گالیاں ہی دی جاتی ہیں جب بھی کوئی سوال کرو میرا واسطہ شیعہ کے فورم پر شیعہ حضرات سے پڑ چکا ہے - جب بھی شیعہ کا رد کیا گیا ماں بہن کی گالیاں اور پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی-
اب یہاں بھی @ابن داود بھائی ذاتیات پر اترے ہویے ہیں - اگر میں یہ الفاظ ان کے لئے استعما ل کرتا تو بین ہونے کی دھمکی مل چکی ہوتی یا پوسٹ ڈیلیٹ ہو چکی ہوتی لیکن وہ شائد انتظامیہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے آزاد ہیں جو بھی کہیں -
آخری بات کہ اگر کوئی اعترض کیا جاتا ہے تو اس کا جواب دیا جاتا ہے - شک کرنے یا مختلف القابات دینے سے علمی کمی ظاہر ہوتی ہے -
اور میں نے اسلامک بیلیف والوں سے جتنے بھی سوالات پوچھے اس کے جوابات ضررور دیے گیۓ - اور اس فورم پر مختلف لوگوں نے وہاں سوالات پوچھے - کیا کسی سے سوالات پوچھنے کا یہ مطلب ہے کہ بندہ اس کا مقلد بن گیا ہے -
باقی مختلف تاویلیں اور حیلے بہانے وہ لوگ کرتے ہیں جن کو اپنے بابوں کی فکر ہوتی ہے - اہل حق ہمیشہ حق بات کرتے ہیں چاہے اس کی زد میں کوئی بھی آ جایے -
ایک بار شیخ مہراج ربانی حفظ الله کا ایک لیکچر جس کا نام ابھی یاد نہیں سننے کا اتفاق ہوا - جس میں انہوں نے ایک جملہ کہا تھا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس کی بات بھی قرآن اور صحیح احادیث کے خلاف آ جایے ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں- (یہنی رد
کرتے ہیں ) چاہے وہ اہلحدیث ہی کیوں نہ ہو -
کیا حقیقت میں ایسا ہے؟