• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درایت تفسیری (تخریج شدہ ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,725
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
درایت تفسیری (تخریج شدہ ایڈیشن)
مصنف

حافظ عبد اللہ محدث روپڑی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ، لاہور
Title Page --- Dirayat-e-Tafseeri-Takhreej-Shuda-Jadeed-Edition.jpg
تبصرہ

متحدہ پنجاب کے جن اہل حدیث خاندانوں نے تدریس و تبلیغ اور مناظرات و مباحث میں شہرت پائی ان میں روپڑی خاندان کے علماء کرام کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔روپڑی خاندان میں علم و فضل کے اعتبار سے سب سے برگزیدہ شخصیت حافظ عبد اللہ محدث روپڑی(1887ء۔1964) کی تھی، جو ایک عظیم محدث ،مجتہد مفتی اور محقق تھے ان کے فتاویٰ، ان کی فقاہت اور مجتہدانہ صلاحیتوں کے غماز اور ان کی تصانیف ان کی محققانہ ژرف نگاہی کی مظہر ہیں۔ تقسیمِ ملک سے قبل روپڑ شہر (مشرقی پنجاب) سے ان کی زیر ادارت ایک ہفتہ وار پرچہ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ نکلتا رہا، جو پاکستان بننے کے بعد اب تک لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ محدث روپڑی زندگی بھر تدریس سے بھی وابستہ رہے، قیامِ پاکستان کے بعد مسجد قدس (چوک دالگراں، لاہور) میں جامعہ اہلحدیث کے نام سے درس گاہ قائم کی۔ جس کے شیخ الحدیث اور صدر مدرّس اور ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ کے مدیر وغیرہ سب کچھ وہ خود ہی تھے، علاوہ ازیں جماعت کے عظیم مفتی اور محقق بھی۔اس اعتبار سے محدث روپڑی کی علمی و دینی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، وہ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے اور کئی نامور علماء تیار کئے، جن میں حافظ عبد القادر روپڑی ،حافظ اسمٰعیل روپڑی ، مولانا ابو السلام محمد صدیق سرگودھوی ، مولانا عبد السلام کیلانی ، شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہم اللہ، حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ ، وغیرہم کے اسمائے گرامی سرفہرست ہیں ۔ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘کے ذریعے سے سلفی فکر اور اہلحدیث مسلک کو فروغ دیا اور فرقِ باطلہ کی تردید کی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ درایت تفسیری‘‘مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ کی اصول تفسیر کے موضوع پر ایک اہم اور بے مثال تالیف ہے ۔ اس رسالہ میں بتلایا گیا ہے کہ کن اصولوں پر تفسیر کرنی چاہیے اور صحیح تفسیر کونسی ہے ۔اہل حدیث کے منہج ِتفسیر پر یہ عمدہ کتاب ہے۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1333ھ میں 115؍سال قبل امرتسر میں طبع ہوا ۔زیر نظر ایڈیشن 2؍سال قبل مفسر قرآن حافظ عبد الوہاب روپڑی حفظہ اللہ نے تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع کیا ہے۔ قدیم ایڈیشن بھی کتاب و سنت سائٹ پر موجود ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,725
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
دیباچہ 12
پھر اسے دیکھیے 14
رسالہ کا موضوع 14
مقدمہ 15
علم اصول کی تعریف 15
مرتبہ اجتہاد کے حصول کا طریقہ 17
مولانا ثناء اللہ امرتسری اور چھٹی فصل 19
مولانا ثناء اللہ امرتسری کی تردید میں چند رسائل 21
اطلاع 22
اعتذار 22
آغاز مطلب 23
درایت اجتہادی 23
درایت تفسیری 24
لطائف 27
تفسیر صحابہ کرام ﷢ غلط ہونے کی وجہ 28
گفتگو کا ایک اور طریق 34
تفسیر قرآن کے لیے حدیث رسولﷺ کی ضرورت نہیں 59
محمد بن اسحاق کی مرویات اور احناف کا استدلال 103
درایت اجتہادی کی اقسام 109
تفسیر اور حدیث 111
علم تفسیر کی تعریف 111
آیت کا دعویٰ پر دلالت نہ کرنا 115
مجلس رسول اللہﷺ 124
امام رازی اور شاہ ولی اللہ کا طرز عمل 141
گزارش 148
تنبیہ 150
 
Top