• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کی التماس

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
گلستان جوہر میں مدرسۃ البنات کی ایک استاد جو کہ میری شاگرد بھی ہیں ان کے بھائی جو کہ پورے خاندان کے واحد کفیل تھے والدین، بہن بھائی اور اپنے گھر والے
تین دن قبل ایک حادثے میں ان کی وفات ہو گئی ہے اور ان کی بہن الحمدللہ آج حدیث کی کلاس میں شرکت کے لیے بطور خاص آئی ہوئی تھی
انہوں نے دعا کے لیے بطور خاص مجھ سے کہا ہے
کہ اللہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے
اور کسی انسان کا محتاج نہ بنائے
اور مرحوم کی مغفرت اور درجات میں بلندی اور کوتاہیوں سے درگذر اور معافی کی دعا
آپ تمام ساتھیوں سے التماس ہے کہ ان کے لیے جہاں ان کی مغفرت کی دعا کریں وہاں یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالی اس خاندان کے لیے رزق کی فراہمی بہتر انداز میں جاری و ساری رکھے آمین
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
انا للہ و انا الیہ راجعون
اس چھوٹی بہن کی درخواست پر ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ رب العالمین انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کی ہر تنگی و تکلیف کو اپنی شان کے مطابق راحتوں اور خوشیوں سے بھر دے۔ ان کی جملہ ضروریات کو اپنی شان کے مطابق پورا فرمائے۔ ان کے لواحقین کے بعد انہیں کسی کا دست نگر نہ بنائے۔ غیب سے ان کی معاونت فرمائے۔
مرحومین کوبھی اللہ تعالیٰ اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے بعد لواحقین کو ہر طرح کے شر سے فتنے اور فساد سے اور ابتلاء سے بچائے۔ انہیں حیاۃ طیبہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
انا للہ و انا الیہ راجعون
حسبنا اللہ و نعم الوکیل ۔۔
رب العالمین انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں بہترین ٹھکانہ عطا فرمائے۔۔
 
makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
گلستان جوہر میں مدرسۃ البنات کی ایک استاد جو کہ میری شاگرد بھی ہیں ان کے بھائی جو کہ پورے خاندان کے واحد کفیل تھے والدین، بہن بھائی اور اپنے گھر والے
تین دن قبل ایک حادثے میں ان کی وفات ہو گئی ہے اور ان کی بہن الحمدللہ آج حدیث کی کلاس میں شرکت کے لیے بطور خاص آئی ہوئی تھی
انہوں نے دعا کے لیے بطور خاص مجھ سے کہا ہے
کہ اللہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے
اور کسی انسان کا محتاج نہ بنائے
اور مرحوم کی مغفرت اور درجات میں بلندی اور کوتاہیوں سے درگذر اور معافی کی دعا
آپ تمام ساتھیوں سے التماس ہے کہ ان کے لیے جہاں ان کی مغفرت کی دعا کریں وہاں یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالی اس خاندان کے لیے رزق کی فراہمی بہتر انداز میں جاری و ساری رکھے آمین
آمین یا رب۔
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
انا للہ و انا الیہ راجعون
رب العالمین انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کی ہر تنگی و تکلیف کو اپنی شان کے مطابق راحتوں اور خوشیوں سے بھر دے۔ ان کی جملہ ضروریات کو اپنی شان کے مطابق پورا فرمائے۔ غیب سے ان کی معاونت فرمائے۔آمین
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ہماری بہن کو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ فرما۔اس کی ہر قدم پر مددفرما۔اس کے لئے اپنے غیب کے خزانوں سے رزق کے دروازے کھول دے۔اور اسے صبر کرنے کی توفیق عطا فرما۔اور ہماری اس بہن سے اس آزمائش کو ٹال دے۔اور اسے اپنی حفاظت میں رکھ۔آمین
اس رپلائی کا زریعے میرا اس بہن کو یہ پیغام ہے۔کہ ان شاء اللہ۔۔۔یہ اللہ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے۔اس پر صبر کرنا۔ان شاء اللہ یہ پریشانیاں اوریہ آپ کا صبر آپ کی مغفرت کا سبب بنے گا۔ان شاء اللہ۔۔۔اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ اللہ سے بڑا اور کوئی رشتہ نہیں خالق اور مخلوق کا رشتہ۔ان شاء اللہ۔۔۔جس کے ساتھ رب ہے اس کے ساتھ سب ہیں۔اور جس کے ساتھ رب نہیں اس کے ساتھ کچھ بھی نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیاں دور فرمائے گا۔ اور دنیا وآخرت کی خوشیاں عطا فرمائے گا۔ان شاء اللہ
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

آمین۔۔۔بے شک !!۔۔۔۔۔اللہ تعالی میری بہن کے لیے آسانی کے راستے کھول دے اور اسے صبر اور ہمت عطا کرے۔آمین
 
Top