انا للہ وانا الیہ رجعون
اللہ سبحان تعالی آپ کے والد محترم کی مغفرت فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائے اور جس مقام کے وہ حقدار ہیں انہیں وہ عطا فرمائے اور ان کے اھل و عیال کو صبر کی توفیق عطا فرمائے، آمین!
معذرت کے ساتھ اگر دعا کے لئے ہی میسج لگاتے تو زیادہ بہتر تھا باقی باتیں تو بعد میں بھی ہو سکتی تھی اگر کچھ لکھنا ہی تھا تو ان کی وفات کا معاملہ پیش کرتے جیسے کہ پوری نمازیں پڑھیں یا کونسی نماز کے بعد یہ معاملہ پیش آیا، کلمہ پڑھا، کس کس کو کیا نصیحت کی ، بزورگ نرم مزاج تھے یا سخت وغیرہ
کنعان بھائی :عقیدہ توحید کا اثبات اور شرک وبدعات کی تردید "موحد" ہونے کے ناطے میرا پہلا فرض ہے،والد محترم نے سے بندہ نے یہی بات سیکھی ہے،غمی وخوشی کے موقع پر رسومات وبدعات زیادہ کی جاتی ہیں ،بالخصوص غمی کے موقع پر،اس لئے ان باتوں کا تذکرہ بندہ نے ضروری سمجھا۔
اس فورم پر صرف موحدوں کے لئے "دعائےمغفرت" کی جاتی ہے مشرکوں کے لئے نہیں ،یہی قرآن وسنت کی تعلیم بھی ہے۔
نمازیوں کی ہمارے ملک میں چار اقسام پائی جاتی ہیں
(1) ٹھاٹھ کے نمازی
(2)کاٹھ کے نمازی
(3)آٹھ کے نمازی
(4)تین سو ساٹھ کے نمازی
والد محترم "ٹھاٹھ" کے نمازی تھے۔
گھر والوں پر نماز کے معاملہ میں بہت سخت تھے ،باقی معاملات میں نرم دل تھے ۔مغرب کی نماز کے لئے مسجد میں گئے اور بعد از مغرب "درس قرآن" سنا اور عشاء پڑھ کر گھر تشریف لائے۔بندہ اُن کے لئے کھانا لایا ، دوران کھانا میرے بڑے بھائی صاحب آگئے تو اُن سے پوچھا کہ عشاء کی نماز میں کہاں تھے؟،بھائی صاحب نے بتایا کہ میں نے نماز جماعت سے ادا کی ہے تو فرمانے لگے کہ "درسِ قرآن" کیوں نہیں سنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانا کھانے کے بعد ہمارے بہنوئی کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں بھی نماز کی تلقین کرتے رہے ،گھر واپس تشریف لائے تو چھوٹے بھائی کو سمجھاتے رہے رات کو جلدی سویا کرو فجر میں سستی نہ کیا کرو اور پھر الارم لگا کر سو گئے اور فجر کی اذان سے پہلے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے