• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوت کُکڑی

شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
83
محترم ابن آدم صاحب اور دیگر کچھ ساتھیوں نے بہت قیمتی تجاویز دی ہیں ، انہیں محفوظ رکھنا چاہیے ، اور ان پر عمل در آمد بھی ہونا چاہیے ۔
1۔دعوت تین ماہ بعد رکھی جائے ۔
2۔ جو بھی ساتھی دعوت رکھے ، انہیں یہ تلقین کی جائے کہ زیادہ خرچ نہ کریں ۔ ( اگر صرف ٹی پارٹی ہو تو بہت بہتر ہے )
3۔ دعوت کا ایجنڈا پہلے سے تیار ہونا چاہیے ۔ مکمل تفصیلات کے ساتھ ۔
4۔ جو لوگ انٹرنیٹ پر دعوت و تبلیغ کا ذوق شوق رکھتے ہیں ، اور وہ فورم پر موجود نہیں ، انہیں بھی دعوت دی جائے ۔
5۔ ان دعوتوں اور علمی مجالس کی کاروائی کو آڈیو (اگر ممکن ہو تو ویڈیو بھی ) کی صورت میں محفوظ کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔
6۔ ہر دعوت کے بعد فورم پر ایک مستقل لڑی ہو ، جس میں ہونے والی مجلس کے ’’ نتائج و ثمرات ‘‘ کا تذکرہ کیا جائے ۔ مثلا اس دفعہ بہت ساری باتیں محترم @حافظ اختر علی صاحب نے نوٹ کیں ، انہیں بھی فورم پر سب کے سامنے لایا جائے ، تاکہ ان مجالس کی اہمیت و افادیت سے اراکین فورم مطلع ہوسکیں ۔
جی بالکل درست کہا آپ نے ، متفق
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!سب سے پہلے تو اُن تمام فارم کے اراکین کا شکریہ ۔کہ جنھوں نے میری صحت کی دعائیں کیں،اوران دعاؤں کی بدولت الحمد للہ۔ثم الحمدللہ۔میری طبیعت اب کافی بہتر ہے۔الحمدللہ۔۔۔
اپنے گھر سے روانہ ہونے سے پہلے ارسلان بھائی کے ساتھ یہ طے ہوا کہ آپ روانہ ہوجاؤ میں کل آپ کو وہاں فون کرکے بتاؤں گا کہ جانا ہے یا نہیں؟میں بمعہ فیملی روانہ ہوگیا۔اور سسرال پہنچ گیا۔الحمدللہ۔فون پر ارسلان بھائی سے بات ہوئی تو ارسلان بھائی نے دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی ۔میں نے عبدہ بھائی کا نمبر لیا۔اور دوسرے دن لاہور روانہ ہوگیا۔راستے میں گاڑی والے نے بہت خراب کیا۔جس کی وجہ سے مجھے ریسیو کرنے والے عبدہ بھائی کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔کہ آخر کار ہم ایک دوسرے کو ڈ ھونڈتے ڈھونڈتے مل ہی گئے۔عبدہ بھائی کے ساتھ گاڑی میں روانہ ہوا۔اور راستے میں کچھ چیزیں لینے کے بعد دونوں عبدہ بھائی کے گھر پہنچے۔عبدہ بھائی نے مدرسہ اور مسجد تقویٰ دیکھائی۔ابھی ہم دریا راوی جو عبدہ کے گھر کے بالکل دائیں جانب بہہ رہا تھا اس سے لطف واندوز ہورہے تھے (ابتسامہ )کہ اچانک ایک کار کو آتے ہوئے د یکھ کر عبدہ بھائی جھوم اٹھے اور کہنے لگے عبد الودود بھائی آگئے۔۔۔لیکن ۔۔۔کار والاہماری اس خوشی کو روندتا ہوا آگے نکل گیا۔کیونکہ وہ عبدالودود بھائی کی بجائے کوئی اور تھا(ابتسامہ)۔۔۔خیر۔اس وقت مغرب کی آذان ہوئی تو میں مسجد چلاآیا۔مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد میں جونہی واپس آیا۔تو نعیم یونس بھائی۔آصف مغل بھائی۔اور معین یونس بھائی۔(نعیم یونس کے چھوٹے بھائی) وہاں موجود تھے تو میں سب سے پہلے نعیم یونس بھائی کو گلے ملتے ہی اپنا تعارف کروایا اور ساتھ آصف مغل بھائی کو ملا۔لیکن ان دونوں نے مجھے آزماتے ہوئے اپنا تعارف نہ کروایا۔لیکن ان بھائیوں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ(تاڑنے والا قیامت کی نظر رکھتا ہے۔الحمدللہ)اور میں نے تکے کا تیر چلایا جو بالکل ٹھیک نشانے پر بیٹھا۔اور ان دونوں کو بالکل ٹھیک پہچان لیا۔اچانک پیچھے سے گاڑی کو سائڈ لگانے کے بعد پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک خوبصورت سانوجوان سلام کرتے ہوئے آیا اسے پہچاننے کی ڈیوٹی بھی مجھے سونپی گئی تو ہم نے جھٹ سے انھیں پہچان لیا۔اس طرح ساجد تاج بھائی سے بھی ملاقات ہوگئی۔اس کے بعدملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا۔خضر حیات بھائی سے ملاقات ہابیل بھائی سے ملاقات ہوئی۔اور کچھ اور ساتھیوں سے ملاقات کے بعد ہم سب اس کمرے میں چلے گئے۔(جاری ہے۔ان شاء اللہ)
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
(گزشتہ سے پیوستہ) جب ہم کمرے میں چلے گئے تو تھوڑی دیر بعد شیخ محترم انس صاحب تشریف لائے اور ان کے ساتھ قاری محمدمصطفیٰ راسخ صاحب بھی موجود تھے۔آتے ہی سب سے ملے۔ملنے کے بعد @عبدہ بھائی نے سب کاتعارف کروایا۔اوراس کے بعد شیخ محترم نے مختصر گفتگو کی۔اس کے بعد تجاویز کا سلسلہ چل نکلا جس میں مفکر اسلام بھائی نے کچھ ٹیکنیکل پوائنٹس بھی بتائے۔اور ایسے موقع پر شاکر بھائی کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔کم وبیش ایک گھنٹے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔اس کے بعد سب ساتھی نماز عشاء کے لئے مسجد تقویٰ چلے گئے اور جناب اس دعوت بکری کے خاص مہمان خضر حیات صاحب نے جماعت کروائی۔اور ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت تلاوت سے دل ٹھنڈا کیا۔یہ لمحہ دعوت بکری کے خوبصورت لمحات میں سے بہت عمدہ لمحہ تھا۔اللہ خضر حیات بھائی کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔آمین ۔تلاوت سن کر خواہش پیدا ہوئی کہ کاش ہم رمضان المبارک کے مہینے میں لاہور جاکر خضر حیات صاحب کے پیچھے تراویح میں قرآن سنتے ۔جس کا اظہار خضرحیات بھائی کو الوداع کہنے سے پہلے میں نے ان سے کیا۔نماز عشاء کے بعد کھانے کی نشت ہوئی۔کھانے کھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر میٹنگ شروع ہوئی جوکافی دیر تک جاری رہی۔جس میں اچھے اچھے مشورے دیئے گئے اور کچھ تجاویز حافظ اختر علی صاحب نے نوٹ بھی کیں۔اس محفل کے اختتام سے پہلے عبدہ بھائی کے مدرسے کے بچیوں نے تلاوت کلام پاک بھی سنائی۔ماشاءاللہ بہت عمدہ تلاوت سننے کو ملی۔جس میں چار بچیوں نے شرکت کی پہلی دو بچیوں نے بھی بہت پیاری تلاوت کی لیکن تیسری بچی نے(جو عبدہ بھائی کے بیٹی تھی) بہت عمدہ تلاوت کی۔اور سب سے آخر والی چھوٹی بچی نے جب تلاوت شروع کی ۔یقین جانیے مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں حرم میں بیٹھا ہوا ائمہ حرمین کی تلاوت سن رہاہوں۔اور یہ لمحہ خانپور سے لے کر واپسی تک اس پورے سفر کا سب سے بہترین لمحہ تھا۔اللہ تعالیٰ اس بچی پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے۔آمین۔اس موقع پر اس مدرسہ کے اساتذہ کی تعریف نہ کرنا بخل ۔اورکنجوسی ہوگی۔ماشاءاللہ عبدہ بھائی کے اس مدرسے کی اساتذہ بہت محنت کررہی ہیں جس کی جھلک بچیوں کی تلاوت میں نظر آئی۔اللہ تعالیٰ مدرسہ کوچلانے والوں ۔اس کی نگرانی کرنے والوں اور اساتذہ اوران بچیوں کی محنتوں کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین۔محفل کا اختتام ہوا۔تو سب بھائی ایک دوسرے سے مل کر ایک دوسرے کو الوداع کہنے لگے۔جونہی محفل کا اختتام ہوا میری طبعیت بہت زیادہ خراب ہونے لگی۔ہاسپٹل پہنچنے کے بعد شوگر چیک کروائی تو پتہ چلا کہ 560 پرہے اوربلڈ پریشر 180 پر تھا۔خیر انجکشن وغیرہ لگوانے کے بعد طبیعت کچھ سنبھلی ۔الحمدللہ۔اور میں رات عبدہ بھائی کے پاس رہنے کے بعد صبح فجر کی نماز کے بعد روانہ ہوا۔راستے میں عبدہ بھائی کے خیالات سننے کا موقع ملا۔ماشاء اللہ ۔بہت معتدل سوچ رکھتے ہیں۔اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
تبصرہ۔ماشاء اللہ۔اہل توحید کے اس اکٹھ پر اتنا دل خوش ہوا کہ مجھے اپنی ساری بیماری بھول گئی۔تمام بھائی چہروں پر سنت سجائے جب ایک دوسرے کو مل رہے تھے تو بہت ہی خوشی کاسماں تھا۔کمرے میں داخل ہونے کے فورا بعدً ایک بھائی نے ایک ٹاپک پر تبصرہ کیا۔مجھے اس بھائی کانام یاد نہیں۔لیکن جب اس ٹاپک کا جواب محمد آصف مغل بھائی نے دیا تو ماشاء اللہ دل خوش کردیا۔شیخ محترم انس صاحب کو میں نے فرسٹ ٹائم دیکھا تو ماشاء اللہ دل بہت خوش ہوا۔جس طرح میں نے سوچا تھا بالکل ویسے ہی تھے۔بولنے کاانداز بہت ہی اچھا ہے ۔اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔ویسے تو سب بھائیوں کو براہ راست مل کر از حد خوشی ہوئی۔لیکن عبدہ بھائی کو جس طرح میں نے سوچا تھا اس سے تھوڑا مختلف پایا اس محفل کے تمام شرکاء میں سے سب سے بڑی داڑھی والے ۔اور ماشاء اللہ ان کی سادگی بہت پسندآئی۔عبدہ بھائی ۔اپنا ٹائم خرچ کرکے مال خرچ کرکے تمام اہل توحید بھائیوں کو جمع کرتے ہیں۔اور ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے۔اور ان کے رزق ومال میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ اللہ جس طرح ہم اہل توحید بھائیوں کو یہاں اکھٹا کیا اللہ ہم سب کو اسی طرح جنت میں بھی اکھٹا کردینا۔آمین اور ہم سے وہ کام لے جس کو کرکے ہم تیری جہنم سے بچ کر تیری جنت کے حقدار بن جائیں۔آمین
@خضر حیات @محمد ارسلان @ہابیل @ابن آدم @انس @عبدہ @ساجد تاج @محمد نعیم یونس @محمد آصف مغل @محمد فیض الابرار @یوسف ثانی @محمد عامر یونس
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
پچھلی دعوت کے تمام ساتھیوں کو ٹیگ کرنے کی بجائے یہاں اس تھریڈ میں نئی دعوت کا لنک لگا رہا ہوں تاکہ سب کو اطلاع خودبخود پہنچ جائے
دعوت مچھلی ۲۰۱۷
 
Top