• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا میں رمضان آتا ہے پر پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن آتی ہے ""

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پیمرا نے عامر لیاقت حسین کے پروگرام’’انعام گھر‘‘ پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک پير 27 جون 2016

عامر لیاقت حسین معذرت کے ساتھ آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، پیمرا فوٹو:فائل

اسلام آباد: پیمرا نے جیو انٹر ٹینمنٹ پر عامر لیاقت حسین کے پروگرام “انعام گھر” پر 3 روز کے لئے پابندی لگادی ہے جب کہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر معافی نشر نہ کی گئی تو چینل کو بند کردیا جائے گا۔

پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے 6 جون کے پروگرام انعام گھر میں ایک لڑکی کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کے مناظراورایک شخص کے محض انعام جیتنے کے لیے گالی نکالنے جو براہ راست نشر ہوئی جب کہ 25 جون کے پروگرام میں ایک خاتون کی نامناسب گفتگو کی آڈیوکلپ آن ایئر جانے کو کونسل کے ممبران نے دیکھا جب کہ ایک کونسل ممبرنے میزبان کی کھمبے سے لپٹ کر گاناسننے کی وڈیو بھی ممبران سے شیئر کی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے...!!

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کے جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام 'انعام گھر' پر تین روزہ پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ نواز طارق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو غیر قانونی قرار دیا اور جیو نیوز کو بغیر کسی رکاوٹ کے پروگرام 'انعام گھر' نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

جیو ٹیلیویژن نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس فیصلے پر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئیٹ کرکے عدلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 
Top