عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
نسخ کی دلیل قیاس نہیں ہوتی، کہ کیونکہ ایک دور کا ایک عمل منسوخ ہو گیا ہے تو دوسرے عمل کو بھی اسی پر قیاس کرتے ہوئے منسوخ قرار دیا جائے!
حالت نماز میں مصحف اٹھاکر قراءت کرنا رسول اللہ ﷺکی حکم عدولی ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ((صلوا کما رایتمونی اصلی)) نماز اسی طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ [صحیح بخاری کتاب الأدب باب رحمۃ الناس والبہائم ( 6008)] اور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا عمل و حکم دوران نماز ہاتھ کو باندھنے کا ہے جبکہ مصحف کو اٹھانے والا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے اس حکم کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھنے کی بجائے ہاتھ میں مصحف تھامے رکھتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کے عمل کوسیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى پھر آپ نے اپنا دائیاں ہاتھ بائیں پر رکھا۔ [صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب وضع یدہ الیمنى على الیسرى بعد تکبیرۃ ( 401)]