دہشتگرد اور انکی جاری پرتشدد کارروائياں
محترم قارئين
السلام عليکم،
ہم نےایک بار پھر دیکھا کہ دہشت گردوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران پاکستان ایئر فورس بیس پر حملہ کيا۔ ہم سختی سے ان غیر انسانی عناصر کی اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہيں جورمضان کے اس مقدس مہینے کے تقدس کا احترام بھی نہیں کرتے۔
ہم بہادر پاکستانی افوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک اور قوم کا دفاع کرتے ہوئے ان بے رحم قاتلوں کو شکست دی- ٹی ٹی پی اور ان کے حلیفی گروہ جو انسانیت کے دشمن ہیں بالآخر وہ ایک المناک آخر کو پہنچيں گے اور ماضی کی ایک بھولی بسری یاد کے علاوہ اور کچھ بھی نہيں ہونگے- مزید اہم بات یہ ہے، يہ کارروائياں ان دہشت گردوں کی طرف سے مایوسی کو ظاہر کرتی ہيں اوروہ يہ دکھانا چاہتے ہيں کہ وہ اب بھی کچھ طاقت رکھتے ہيں۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ صرف تباہ کرنے کی طاقت رکھتےہيں - وہ کچھ بھی تعمیر نہیں کرتے اور نہ ہی وہ ايسا کر سکتے ہیں۔
ہماری گہری دلی ہمدردياں ان بہادر فوجیوں کيلۓ ہيں جنہوں نے فرض کی لائن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پيش کیا۔ اس کے علاوہ، ہماری دعائيں زخمیوں کی فوری اور مکمل بحالی کے لئے ہيں۔ مذہب کے ان نام نہاد ولی، حقیقت میں، موت اور تشدد کے حامی ہيں جو پاکستان میں اندھا دھند قتل عام کر رہے ہیں۔ کسی صورت، ہم ان انتہا پسندوں کو ایک آزاد پاس دے کر مذہب کے نام پر معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہيں دينا چاہيۓ۔ يہ عسکریت پسند خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں.
ہميں ضرور سمجھنا چاہيۓ کہ ان دہشت گردوں کا خوف اور افراتفری پھیلانے کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہيں۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ وہ کس کو مارتے ہیں اور سال کے کس مہينے ميں مارتے ہيں- ہميں يہ حقیقت تسليم کرنا ہوگا کہ ان کو شکست دینے کا واحد راستہ ان کے خلاف متحد ہونے کا ہی ہےاور ان کو آزادانہ طور پرمعصوم افراد کو نشانہ بنانے کيلۓ کھلی چھٹی نہيں دينی چاہيۓ۔
پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عوام کے خلاف جاری دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیاں امریکہ اور پاکستان کو مل کر ايک ساتھ کام جاری رکھنے کی زیادہ ضرورت پر زور ديتی ہے تاکہ پوری طاقت کے ساتھ ان دہشت گردوں سے نمٹا جائيں اور انہیں پاکستان اور خطے میں پر تشدد سیاسی ایجنڈے کا تعاقب کرنے سے روکا جاسکے۔
تاشفين - ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ
ای میل : digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook