• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشتگردوں کی طرف سے کامرہ ايربيس پر حملہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52

دہشتگرد اور انکی جاری پرتشدد کارروائياں

محترم قارئين
السلام عليکم،

ہم نےایک بار پھر دیکھا کہ دہشت گردوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران پاکستان ایئر فورس بیس پر حملہ کيا۔ ہم سختی سے ان غیر انسانی عناصر کی اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہيں جورمضان کے اس مقدس مہینے کے تقدس کا احترام بھی نہیں کرتے۔

ہم بہادر پاکستانی افوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک اور قوم کا دفاع کرتے ہوئے ان بے رحم قاتلوں کو شکست دی- ٹی ٹی پی اور ان کے حلیفی گروہ جو انسانیت کے دشمن ہیں بالآخر وہ ایک المناک آخر کو پہنچيں گے اور ماضی کی ایک بھولی بسری یاد کے علاوہ اور کچھ بھی نہيں ہونگے- مزید اہم بات یہ ہے، يہ کارروائياں ان دہشت گردوں کی طرف سے مایوسی کو ظاہر کرتی ہيں اوروہ يہ دکھانا چاہتے ہيں کہ وہ اب بھی کچھ طاقت رکھتے ہيں۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ صرف تباہ کرنے کی طاقت رکھتےہيں - وہ کچھ بھی تعمیر نہیں کرتے اور نہ ہی وہ ايسا کر سکتے ہیں۔

ہماری گہری دلی ہمدردياں ان بہادر فوجیوں کيلۓ ہيں جنہوں نے فرض کی لائن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پيش کیا۔ اس کے علاوہ، ہماری دعائيں زخمیوں کی فوری اور مکمل بحالی کے لئے ہيں۔ مذہب کے ان نام نہاد ولی، حقیقت میں، موت اور تشدد کے حامی ہيں جو پاکستان میں اندھا دھند قتل عام کر رہے ہیں۔ کسی صورت، ہم ان انتہا پسندوں کو ایک آزاد پاس دے کر مذہب کے نام پر معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہيں دينا چاہيۓ۔ يہ عسکریت پسند خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں.

ہميں ضرور سمجھنا چاہيۓ کہ ان دہشت گردوں کا خوف اور افراتفری پھیلانے کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہيں۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ وہ کس کو مارتے ہیں اور سال کے کس مہينے ميں مارتے ہيں- ہميں يہ حقیقت تسليم کرنا ہوگا کہ ان کو شکست دینے کا واحد راستہ ان کے خلاف متحد ہونے کا ہی ہےاور ان کو آزادانہ طور پرمعصوم افراد کو نشانہ بنانے کيلۓ کھلی چھٹی نہيں دينی چاہيۓ۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عوام کے خلاف جاری دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیاں امریکہ اور پاکستان کو مل کر ايک ساتھ کام جاری رکھنے کی زیادہ ضرورت پر زور ديتی ہے تاکہ پوری طاقت کے ساتھ ان دہشت گردوں سے نمٹا جائيں اور انہیں پاکستان اور خطے میں پر تشدد سیاسی ایجنڈے کا تعاقب کرنے سے روکا جاسکے۔

تاشفين - ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ
ای میل : digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
مسٹر تاشفین تم اسوقت کہاں غائب ہوتے ہو جب تمہارے ڈرون طیارے مسلمانوں کو شہید کر رہے ہوتے ہیں ؟
مسٹر تاشفین تم اسوقت کہاں غائب ہوتے ہو جب تمہارے فوجی امریکی بیسوں میں قرآن کو جلا رہے ہوتے ہیں ؟
مسٹر تاشفین تم اسوقت کہاں غائب ہوتے ہو جب تمہارے فوجی گوانٹانامو میں قرآن کو کموڈ میں ڈال رہے ہوتے ہیں ؟

اور مسٹر تاشفین قرآن کی رو سے تم ایک اسلام دشمن ریاست کے نمائندے ہو-
اگر ہمت ہے تو اس تھریڈ میں آ کر جواب دو
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/ڈيجيٹل-آؤٹ-ريچ-ٹيم-سے-سوال-امریکا-اسلام-اور-مسلمانوں-کا-دشمن-7101/?highlight=افشاں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
مسٹر تاشفین تم اسوقت کہاں غائب ہوتے ہو جب تمہارے ڈرون طیارے مسلمانوں کو شہید کر رہے ہوتے ہیں ؟
ڈرون طیارے مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں تو ٹی ٹی پی کے جیالے کون سا غیر مسلموں سے جنگ کر رہے ہیں؟ وہ بھی ائر بیس میں گھس کر مسلمانوں ہی کو شہید کر رہے ہیں اور پاکستانی فورسز کو نقصان پہنچا کر دراصل مدد تو امریکہ ہی کی کر رہے ہیں کہ جو کام وہ پاکستان میں نہیں کر پاتا وہ ٹی ٹی پی اور ان کی حلیف جماعتوں کے ذریعے شعوری یا غیر شعوری طور پر بآسانی کروا لیتا ہے۔
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
ڈرون طیارے مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں تو ٹی ٹی پی کے جیالے کون سا غیر مسلموں سے جنگ کر رہے ہیں؟ وہ بھی ائر بیس میں گھس کر مسلمانوں ہی کو شہید کر رہے ہیں اور پاکستانی فورسز کو نقصان پہنچا کر دراصل مدد تو امریکہ ہی کی کر رہے ہیں کہ جو کام وہ پاکستان میں نہیں کر پاتا وہ ٹی ٹی پی اور ان کی حلیف جماعتوں کے ذریعے شعوری یا غیر شعوری طور پر بآسانی کروا لیتا ہے۔
سبحان اللہ ! فوج اور ائیر فورس کیا دودھ کی بنی ہوئی ہے یا کوئی مقدس گائے ہے کہ دنیا کے ہر انسان کی قیمت اسکے آگے ہیچ ہے ؟
کیا یہی ائیر فورس قبائلی علاقوں میں بمباریاں نہیں کرتی مدارس ، مساجد، گھروں پر ؟ وہ بھی امریکی پیسے اور اشیر باد پر ؟
ڈی جی آئی ایس آئی امریکہ کیا کرنے گیا تھا ؟ مینگو پارٹی نہیں کرنے گیا تھا بلکہ شمالی وزیرستان کے مسلمانوں کے خون کا سودا کرنے گیا تھا -

آئی ایس آئی،فوج،ائیر فورس،بحریہ مسلمان مردوں،عورتوں، بچوں کو پکڑ پکڑ کر کافروں کے حوالے کرے، مسلمانوں پر بمباریاں کرے، نیٹو کو ہر قسم کی سپلائی دے،طالبان کو بیدخل کرنے کے بعد مشرکین کے بتوں کی تعمیر نو کرے
لیکن اسکو کچھ نہ کہو کیونکہ یہ مقدس گائے ہے ! سبحان اللہ مجاہدین اسکے بعد مجاہدین انکو پھول پیش کریں ؟


پاکستانی فورسز کو نقصان پہنچا کر دراصل مدد تو امریکہ ہی کی کر رہے ہیں کہ جو کام وہ پاکستان میں نہیں کر پاتا وہ ٹی ٹی پی اور ان کی حلیف جماعتوں کے ذریعے شعوری یا غیر شعوری طور پر بآسانی کروا لیتا ہے۔
امریکہ کا تو یہی مفاد ہے حکومت اور نظام پاکستان مضبوط اور مستحکم رہے تاکہ یہ ہمارے مفادات کی نگرانی کر سکے-
ایک اسی بات پر سوچ لیں کہ اگر یہ نظام اور فوج نہ تو کیا نیٹو سپلائی اس ملک سے گزرتی ؟
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
اس فورم پر القائدہ اور اس سے متعلقہ گروپس کا پروپگنڈہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اس کو روکنا چاہئے۔
اس پروپیگنڈے کو روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ آپ دلیل اور برہان سے انکو قائل کر لیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس پروپیگنڈے کو روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ آپ دلیل اور برہان سے انکو قائل کر لیں
اور اگر وہ ہٹ دھرمی کا مظاہر کریں تو؟
﴿ وَءاتَينـٰهُم بَيِّنـٰتٍ مِنَ الأَمرِ‌ ۖ فَمَا اختَلَفوا إِلّا مِن بَعدِ ما جاءَهُمُ العِلمُ بَغيًا بَينَهُم ۔۔۔ الآية ١٧ ﴾ ۔۔۔ سورة الجاثية
اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں، پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحث سے ہی اختلاف برپا کر ڈالا ۔۔۔ (17)
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
اور اگر وہ ہٹ دھرمی کا مظاہر کریں تو؟
﴿ وَءاتَينـٰهُم بَيِّنـٰتٍ مِنَ الأَمرِ‌ ۖ فَمَا اختَلَفوا إِلّا مِن بَعدِ ما جاءَهُمُ العِلمُ بَغيًا بَينَهُم ۔۔۔ الآية ١٧ ﴾ ۔۔۔ سورة الجاثية
اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں، پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحث سے ہی اختلاف برپا کر ڈالا ۔۔۔ (17)
دونوں فریق چاہے آپ ہوں یا وہ، قرآن و سنت بفہم سلف صالحین سب سے اوپر ہیں، جو بھی ان سے روگردانی کرنے گا تو وہی مجرم ہے
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
اس فورم پر القائدہ اور اس سے متعلقہ گروپس کا پروپگنڈہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اس کو روکنا چاہئے۔
جب امریکا کی ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم اس فورم پر رجسٹر ہو رہی تھی تو اس وقت کسی کو کیوں خیال نہیں آیا کہ
"اس فورم پر امریکا اور اس سے متعلقہ گروپس کا پروپگنڈہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اس کو روکنا چاہئے۔"


بلکہ ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم کے تعارفی تھریڈ میں لوگ "جزاک اللہ خیرا" کا بٹن دبا دبا کر ان کے لیے دعائیہ کلمات کہ رہے ہیں بلکہ خوش آمدید بھی کہا گیا
خود اپنی آنکھوں سے دیکھیے
http://www.kitabosunnat.com/forum/نئے-اراکین-کا-تعارف-171/تاشفين-ڈیجیٹل-آؤٹ-ریچ-ٹیم-–-شعبہ-امریکی-وزیر-خارجہ-7294/

قربان جاؤں اس ولا اور براء پر !

لوگو خود ہی غور کرو،امریکا فوج پر حملے کی مذمت کر رہا ہے اور آپ اسکی ہاں میں ہاں ملا کر مجاہدین کی مذمت کر رہے ہیں
اب اپنی اداؤں پر آپ خود ہی غور کریں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
سبحان اللہ ! فوج اور ائیر فورس کیا دودھ کی بنی ہوئی ہے یا کوئی مقدس گائے ہے کہ دنیا کے ہر انسان کی قیمت اسکے آگے ہیچ ہے ؟
کیا یہی ائیر فورس قبائلی علاقوں میں بمباریاں نہیں کرتی مدارس ، مساجد، گھروں پر ؟ وہ بھی امریکی پیسے اور اشیر باد پر ؟
پہلے مرغی یا انڈا؟
کیا یہ فوج پچھلے پچاس برسوں سے موجود نہیں تھی؟ یا اچانک ہی خلا سے کودی ہے؟
ٹی ٹی پی مساجد، ہسپتال اور اسکول تباہ کرتی رہے۔ فوجی جوانوں کو پکڑ کر انہیں ذبح کر کے جہادی ویڈیوز ریلیز کرتی رہے۔
حساس مقامات پر حملے کر کے پاکستان کے دفاع کو کمزور کرتے رہیں۔
چن چن کر اہم تنصیبات اور شخصیات کو نشانہ بنائیں۔
پبلک مقامات پر دھماکے کریں۔
اغوا برائے تاوان اور ڈاکے کی وارداتوں کے ذریعے اپنی تحریک کو چندا مہیا کریں۔

اور ٹی ٹی پی اور اس کی حلیف جماعتوں پر مشتمل اس مقدس گائے کو کچھ نہ کہا جائے۔ فوج صم بکم بنی تماشہ دیکھتی رہے؟
روس کے خلاف جنگ میں اسی مقدس گائے کا دودھ پی پی کر پروان چڑھنے والے اب اپنی ہی ماں کی عزت تار تار کرنے نکلے ہیں اور اس کو جہاد کا نام دیتے ہیں۔ سبحان اللہ۔

ایک عام پاکستانی جو دل و جان سے طالبان کے ساتھ ہوا کرتا تھا، اب ٹی ٹی پی کی ایسی ہی "جہادی کاروائیوں" سے اس کے خلاف ہو چکا ہے۔ کبھی باہر نکل کر دنیا دیکھیں، آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کے عام باشندے آپ سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔

بلکہ ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم کے تعارفی تھریڈ میں لوگ "جزاک اللہ خیرا" کا بٹن دبا دبا کر ان کے لیے دعائیہ کلمات کہ رہے ہیں بلکہ خوش آمدید بھی کہا گیا
اب جن جن لوگوں نے دعائیہ کلمات کہے ہیں۔ ان کے ایڈریس معلوم کر کے گھروں پر دستی بم پھینک دینے چاہئیں۔ اصلاح کا یہی ایک معروف طریقہ ہے جو آپ کے ہاں رائج ہے۔ ڈیجیٹل آؤٹ ریچ والے ہمارے کھلے دشمن ہیں۔ انہیں ہم پہچانتے ہیں۔ ڈرون حملوں کے خلاف نااہل حکومت کے کان پر جوں نہ رینگے، لیکن آپ پاکستان گھوم کر دیکھ لیں، آپ کو ہر عام پاکستانی ان ڈرون حملوں کے خلاف بولتا ملے گا۔عوام کی اس طاقت کو مناسب رہنمائی سے ایک سمت دینی باقی ہے۔ لیکن دوسری جانب طالبان کا معاملہ یہ ہے کہ ان کے حمایتی پاکستانیوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ سمت میں ہی کام جاری رہا تو یہ ان شاء اللہ پاکستانی فوج کا تو کچھ بگاڑ نہیں پائیں گے، الٹا اپنے مزید حمایتی کھو دیں گے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top