• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشتگردوں کی طرف سے کامرہ ايربيس پر حملہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
میرے خیال میں القائدہ اور اس سے وابستہ گروپس کے منہج کی خرابی و کجی علمائے حق نے بار بار واضح کی ہے اور اس سلسلے میں کئی خطبات' دروس' مناظرے اور تحریریں دستیاب ہیں۔ اب میں نہ مانوں کا کوئی علاج نہیں۔
الحمد للہ مجاہد علماء نے بھی باطل نظاموں اور انکے انصار کے منہج کی کجی اور خرابی کو بار بار واضح کیا ہے اور سلسلے میں کئی خطبات' دروس' مناظرے اور تحریریں دستیاب ہیں۔ اب میں نہ مانوں کا کوئی علاج نہیں۔
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
اوکے بھائی جان
بہرحال اس معاملے میں احتیاط کیا کریں۔فوج میں اکثریت بریلویوں،شیعہ اور قادیانیوں کی ہے۔
ارسلان بھائی اس بات پر سوچیں کہ عام بریلوی، شیعہ، قادیانی پر تو کافر مشرک کے فتوے لگتے ہیں لیکن وہی
بریلوی، شیعہ، قادیانی جب صدر،وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھتا ہے یا فوجی وردی پہن لیتا ہے تو وہ پکا مسلمان ہے ؟
یہ کیسا تضاد ہے ؟
 

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
جب سے کامرہ ایئر بیس پر حملہ کی ویڈیو دیکھی ہے، آپ پر اور آپ کے فکری حمایتیوں پر شدید غصہ ہے۔ اور بہت خوشی ہوئی جان کر کہ پاکستانی فوج نے ان دہشتگردوں کو چن چن کر مار ڈالا ہے۔
جن کے آپ حمایتی ہیں انکا یہ کارنامہ بھی دیکھ لیں
[video=youtube;u_-LDD0f01g]http://www.youtube.com/watch?v=u_-LDD0f01g[/video]

یہ دوستی اور دشمنی از دارالاندلس اور جماعۃ الدعوۃ کے مانے ہوئے مفتی اور عالم صحاح ستہ کے حافظ شیخ سالم مرجان عرف شیخ ابو عمر عبدالحکیم حسان عرف شیخ عیسی ہیں
مصر میں انٹیلی جنس انکو روزانہ تعذیب دیتی تھی،انکے بیوی بچوں کو بھی روزانہ تعذیب ہوتی تھی، یہاں تک کہ انکی سات سال کی بیٹی کو کرنٹ لگایا جاتا تھا
انکو گرفتار کر کے مصر کے حوالے کرنے والا کون تھا یہی پاکستانی حکومت اور فوج-
امید ہے کہ آپ اس پر بھی بہت خوش ہوں گے کہ پاکستانی فوج نے چن چن کر علماء کو گرفتار کیا اور ظالموں کے حوالے کیا-

اپنے آپکو طاغوتی فوج اور حکومت کے ساتھ نتھی کرنے کا ہی نتیجہ ہےکہ آج دنیا بھر میں کسی ایک مجاہد مجموعہ،جماعت، حکومت کی آپ حمایت نہیں کرتے
بالفرض آپ کہتے ہیں کہ جی میں افغانی طالبان کی حمایت کرتا ہوں تو جان لیں کہ کنڑ اور نورستان مشہور سلفی عالم اور طالبان کی طرف سے ان صوبوں کے ذمہ دار شیخ دوست محمد نے ہی سوات کے مولانا فضل اللہ اور انکے ساتھیوں کو پناہ دے رکھی ہے
اور سوات کے مجاہدین کنڑ، نورستان سے ہی دیر میں پاکستانی فوج پر حملے کر رہے ہیں تو پھر آپکا افغانی طالبان کی حمایت کا دعوی بھی باطل ہوا-
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی اس بات پر سوچیں کہ عام بریلوی، شیعہ، قادیانی پر تو کافر مشرک کے فتوے لگتے ہیں لیکن وہی
بریلوی، شیعہ، قادیانی جب صدر،وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھتا ہے یا فوجی وردی پہن لیتا ہے تو وہ پکا مسلمان ہے ؟
یہ کیسا تضاد ہے ؟
بھائی میں نے ایک حدیث مبارکہ پڑھی ہے جس کا مفہوم ہے کہ مسلم قوم کا حکمران کیسا بھی ہو اس سے لڑائی نہیں کی جا سکتی جب تک وہ ہمارے بیچ نماز کو قائم رکھے۔

تو نماز تو قائم رکھنے سے جو میں سمجھا ہوں کہ اس حکمران کے دور میں نماز آسانی سے پڑھی جا سکتی ہو یا نماز پڑھنے پر اس کی طرف سے کوئی پابندی نہ ہو۔تو آج اگر ہم دیکھیں تو ہم پر نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔اس حدیث مبارکہ سے آپ نے کیا مفہوم لیا ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ابوبکر بھائی، اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے ہدایت دیں۔
مسلمانوں کی ایک بھاری اکثریت پر ایسے معاملات کی بنا پر کفر کے فتاویٰ جاری کر دینا ایسے ہی ہے۔ جیسے وحدت الوجود عقیدے کی بنیاد پر تمام دیوبندیوں اور بریلویوں کو مشرک اور کافر قرار دے کر ان کی جان مال اور عزت کو حلال ٹھہرا لینا، ان کے نکاح کو زنا قرار دے دینا اور ان کے بچوں کو حرامی قرر دینا۔ وحدت الوجود عقیدے کا کفریہ ہونا ظاہر ہے۔ لیکن اس کی بنیاد پر ایک پورے گروہ کی تکفیر کرنا، بجائے خود کافر ہونے جیسا ہے۔ یہی معاملہ پاک فوج کا بھی ہے۔ آپ اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر پائے ہیں کہ پاک فوج پر آخر سن دو ہزار سے قبل کس گروہ نے ارتداد کا فتویٰ جاری کیا تھا؟ آپ یہ بھی نہیں بتا پائے کہ پبلک مقامات پر دھماکے کر کے ان بے نمازی کفار پاکستانیوں کو قتل کرنا کیوں غلط ہے؟ آپ یہ بھی نہیں بتا سکے ہیں کہ کیا کامرہ ایئر بیس پر حملہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے فوجیوں پر اتمام حجت کر دی گئی تھی؟ آپ نے یہ بھی نہیں سمجھایا کہ ٹی ٹی پی آخر کیا کاروبار کرتی ہے کہ کروڑوں روپے روزانہ کے مالی اخراجات والی تحریک اتنے سالوں سے جاری ہے۔ ؟ یہ تو سمجھا دیجئے کہ وجودی دیوبندیوں کے صریح کفریہ عقائد کے باوجود ان کی تکفیر کے بجائے ان کے ساتھ شانہ بشانہ بلکہ ان کے پیچھے چلنے کو کامیابی کیونکر سمجھتے ہیں؟ وہاں الولاء والبراء کا عقیدہ کہاں چلا جاتا ہے؟
جب دین میں رسوخ رکھنے والے علمائے کرام بھی ٹی ٹی پی کو تکفیری اور خارجی فکر قرار دے رہے ہیں تو دین سے نابلد یا بہت کم واقف افواج اور حکومت پر آخر کس نے اتمام حجت کی ہے جو انہیں کافر قرار دے کر ان کی جان، مال، آبرو کو حلال قرار دے دیا گیا ہے؟

بہرحال، ہمیں افسوس ہے کہ پوری فوج پر ارتداد کا فتویٰ لگانے، اور ان کے قتل عام کو شرعی طور پر مرغوب ٹھہرانے والوں کو ہم اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ محدث فورم کو اپنے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں اور اپنے قبیح نظریات کی تبلیغ کرتے پھریں۔ ہم اس بات سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں کہ ہم انجانے میں اور بلا واسطہ بھی ایسی فکر کی ترویج میں حصہ ڈالیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے اپنی اور آپ سب کی ہدایت کے لئے دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top