محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,861
- ری ایکشن اسکور
- 41,093
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دین اسلام کی بنیادی باتیں
دین سے متعلقہ چار بنیادی باتیں جن کا جاننا انتہائی ضروری ہے:
- علم ،یعنی اللہ تعالیٰ(اور اس کی صفات) کی معرفت،نبی ﷺ کی سیرت طیبہ کا علم اور دین کے احکام و مسائل دلیل کے ساتھ جاننا۔
- دینی احکام و مسائل پر عمل کرنا۔
- دین کی دعوت دینا۔
- اگر تبلیغ کرتے ہوئے کوئی آزمائش آ ئے تو اس پر صبر کرنا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَٱلْعَصْرِ ﴿١﴾إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍ ﴿٢﴾إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ ﴿٣﴾
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:ترجمہ: زمانہ کی قسم ہے بے شک انسان خسارے میں ہے مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے (سورۃ العصر)
"اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے لیے محض اس سورت (العصر) کے علاوہ کوئی اور دلیل نازل نہ بھی فرماتا تو بھی بنی نوع انسان کی کامیابی کے لیے صرف یہی سورت کافی تھی"۔(تفسیر ابن کثیر4/3089،تفسیر سورۃ العصر)
امام بخاری رحمہ اللہ صحیح بخاری میں فرماتے ہیں:
العلم قبل القول والعمل
"قول و عمل سے پہلے علم ضروری ہے"۔(صحیح بخاری ،العلم،باب العلم قبل القول والعمل،قبل الحدیث:68)
امام موصوف نے اس بات کی دلیل میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے:
فَٱعْلَمْ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَٱسْتَغْفِرْ لِذَنۢبِكَ
یہ آیت نقل کرنے کے بعد امام صاحب وضاحت فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قول و عمل سے پہلے معرفت کا ذکر فرمایا ہے،لہذا ہر مسلمان مرد و عورت کو مندرجہ ذیل تین مسائل کی اچھی طرح معرفت ہونی چاہیے۔ترجمہ: پس جان لو کہ سوائے الله کے کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگیے (سورۃ محمد،آیت 19)
- اللہ تعالیٰ کی معرفت
- دین اسلام کی معرفت
- حضرت محمد ﷺ کی معرفت
اقتباس "اسلام کیا ہے" از محمد بن عبدالوہاب