السلام علیکم!
تفصیل سے جواب تو اہل علم ہی دے سکتے ہیں مگر آپ تب تک اس پر غور کریں۔
(54) سورۃ القمر (مکی، آیات 55)
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلـذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِـرٍ (22)
اور البتہ ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی کہ سمجھے۔
(29) سورۃ العنکبوت (مکی، آیات 69)
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُـمَّ اِلَيْنَا تُرْجَعُوْنَ (57)
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے، پھر ہمارے ہی پاس پھر کر آؤ گے۔
21) سورۃ الانبیاء (مکی، آیات 112)
وَمَا جَعَلْنَاهُـمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُـوْا خَالِـدِيْنَ (8)
اور ہم نے ان کے (رسولوں) ایسے بدن بھی نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔
(3) سورۃ آل عمران (مدنی، آیات 200)
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِـهِ الرُّسُلُ ۚ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُـمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّـٰهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِى اللّـٰهُ الشَّاكِرِيْنَ (144)
اور محمد تو ایک رسول ہے، اس سے پہلے بہت رسول گزرے، پھر کیا اگر وہ فوت ہوجائیں یا قتل (شہید) کر دئیے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے، اور جو کوئی الٹے پاؤں پھر جائے گا تو اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑے گا اور اللہ شکر گزاروں کو ثواب دے گا۔
(21) سورۃ الانبیاء (مکی، آیات 112)
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْـدَ ۖ اَفَاِنْ مِّتَّ فَهُـمُ الْخَالِـدُوْنَ (34)
اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا، پھر کیا اگر تو وفات پا گیا تو وہ رہ جائیں گے۔
یہاں پر اللہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئیے لفظ موت فرما رہا ہے اگر یہ کفر ہوتا تو اللہ ایسے نہ فرماتے۔